District Education Officers Sibi

District Education Officers Sibi The Education Department of Sibi District is to provide information to the public about the functioni

17/08/2026

کلسٹر بجٹ اجلاس

سیوی //ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت ضلع سیوی کے سکولوں کے کلسٹر بجٹ اور سامان کی فراہمی کے حوالے س...
17/08/2026

سیوی //ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت ضلع سیوی کے سکولوں کے کلسٹر بجٹ اور سامان کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ونگ کمانڈر کرنل عبدالمَنان، اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ، ضلع بھر کے سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ مسٹریسز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکول سربراہان سے سامان کی ضروریات اور ٹینڈرز کے بعد متعلقہ فرموں کی جانب سے سامان کی فراہمی سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ اگر کسی سکول کو سامان کی فراہمی میں کمی، سامان کے معیار میں خرابی یا کسی اور قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو اس کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ انتظامیہ متعلقہ مسئلے کے حل کے لیے ضروری اقدامات کر سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت سکولوں میں سولر سسٹم، اضافی کمروں کی تعمیر اور مرمت کے کام مختلف مراحل میں کیے گئے ہیں۔ آئندہ بھی جس سکول کو کسی قسم کی ضرورت یا مسئلہ درپیش ہو، اسے انتظامیہ کے علم میں لایا جائے تاکہ اسے حل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی کہ کلسٹر بجٹ کے تحت فیڈنگ سکولوں کو بھی سامان کی تقسیم منصفانہ انداز میں کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکولوں کو فراہم کیے جانے والے سامان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، جبکہ سامان کی کمی یا معیار سے متعلق کسی بھی شکایت کو فوری طور پر انتظامیہ کے سامنے لایا جائے تاکہ بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

13/08/2026

تحصیل لہڑی ضلع سیوی:
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسیر سبی جناب عبدالستار لانگو کی ہدایت پر جشن آزادی کے سلسلے میں محکمہ تعلیم تحصیل لہڑی کی طرف سے کلسٹرز ہیڈز کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول لہڑی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام میں تلاوت ونعت کے بعد طلباء نے ملی نغمے، اردور تقاریر، انگریزی تقاریر اور وطن سے محبت پر ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کا لہو گرمایا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خاص ڈی ڈی او ایجوکیشن میل لہڑی لیاقت علی لغاری و دیگر اساتذہ نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ کمپیرنگ کے فرائض ہائر سیکنڈری اسکول لہڑی کے ٹیچر جناب نذیر بلوچ نے انجام دیئے۔

سیوی // جشنِ آزادی کی خوشیاں، سیوی کے تعلیمی اداروں میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن می...
13/08/2026

سیوی // جشنِ آزادی کی خوشیاں، سیوی کے تعلیمی اداروں میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل سیوی عبدالنبی پیچوہا کی ہدایات پر تحصیل سبی کے تمام مڈل اسکولوں میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریبات میں طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو، ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ننھے فنکاروں نے اپنی بہترین پرفارمنس سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، جبکہ ملی نغموں کی گونج نے اسکولوں کے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کر دیا۔طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہے، جشنِ آزادی کے موقع پر وہ عہد کرتے ہیں کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔سیوی کے اسکولوں میں ہونے والی یہ تقریبات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ نئی نسل کے دل بھی سبز ہلالی پرچم کی محبت سے سرشار ہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔
*فوکل پرسن میڈیا و سوشل میڈیا محکمہ تعلیم ضلع سبی*

13/08/2026

محکمہ تعلیم ضلع سیوی کی جانب سے جشن آزادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

09/08/2026
05/08/2026

محکمہ تعلیم سیوی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مختلف اسکولوں میں تقریبات

سیوی// سیکرٹری تعلیم بلوچستان لال جان جعفر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو کی سربراہی میں محکمہ تعلیم ضلع سیوی کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں پروقار اور بامقصد تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ان تقریبات میں اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور بھرپور کاوشوں کے باعث مختلف اسکولوں میں نہایت منظم انداز میں پروگرامز منعقد کیے گئے، جہاں طلباء و طالبات کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان کے جائز حقوق کو غصب کیے جانے کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
تقریبات کے دوران طلبہ نے تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلو کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ اساتذہ نے اپنے خطابات میں کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں اور عالمی برادری کو بھارت کے ظلم و جبر سے آگاہ کریں۔ تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

*فوکل پرسن میڈیا و سوشل میڈیا محکمہ تعلیم سیوی*

محکمہ تعلیم سکولز نے بلوچستان میں تمام سکولوں اور تعلیمی دفاتر کے لیے 6 روزانہ ورکنگ ویک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے ...
03/08/2026

محکمہ تعلیم سکولز نے بلوچستان میں تمام سکولوں اور تعلیمی دفاتر کے لیے 6 روزانہ ورکنگ ویک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اب تمام سرکاری یا نجی سکولز و دفاتر پیر تا ہفتہ کھلے رہینگے

*سیوی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکول کھل گئے**تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز*سیوی// گرمیوں کی طویل تعطیلات ک...
03/08/2026

*سیوی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکول کھل گئے*

*تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز*

سیوی// گرمیوں کی طویل تعطیلات کے اختتام کے بعد گرم علاقوں میں سرکاری اسکول دوبارہ کھل گئے، جبکہ ضلع سیوی کے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ *تعلیمی افسران کا اسکولوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ* پہلے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو اور دیگر تعلیمی افسران نے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ *اساتذہ کو طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت* دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے والدین سے فوری رابطہ کریں اور انہیں اپنے بچوں کو باقاعدگی سے اسکول بھیجنے کی ترغیب دیں تاکہ تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ہو سکے۔ *والدین اور اساتذہ کا مشترکہ کردار ضروری قرار* انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے طلبہ کی مستقل حاضری ناگزیر ہے، اس لیے اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ *والدین سے بچوں کو اسکول بھیجنے کی اپیل* ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد اسکول بھیج کر ان کی حاضری یقینی بنائیں تاکہ وہ تعلیمی نقصان سے بچ سکیں اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

Address

Eregetion Raod Sibi
Sibi
82000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Officers Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share