Hamara Balochistan

Hamara Balochistan خوشحال و مستحکم بلوچستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے

09/03/2023

‏مٹھی بھر گمراہ عناصر عوام، مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کرسکتے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے ہمراہ گوادر کا دورہ گوادر کے منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات

‎ ‎ ‎ ‎

ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں 66 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی بطور م...
26/11/2022

ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں 66 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں 66 بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور تھے۔ لورالائ پہنچنے ہر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے ان کا استقبال کیا۔

منعقدہ پریڈ میں 758 ریکروٹس اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوئے۔ انُتمام کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی نے کامیاب ریکروٹس اور انُکے والدین اور اہل خانہ کو مبارکباد دی اور انُکی کارکردگی کو سراہا۔ کمانڈر بلوچستان نے ایف سی بلوچستان کی فرائض کے انجام دہی میں کارکردگی کو سراہا اور اس کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ بابل جن کا تعلق ضلع ڈیرہ بگٹی سے ہے، کو آئی جی ایف سی کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ محمد ذاکر جن کا تعلق ضلع سبی سے ہے، کو آئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔

تقریب کے بعد کمانڈر بلوچستان کور نے لورالائی، دکی اور سنجاوی کے عمائدین اور ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء سے ملاقات اور مسائل پر گفتگو کی۔

22/11/2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر بلوچستان کور کا دورہ کیا

آرمی چیف نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے ہمراہ شہداء کے یادگار پہ سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا دورہپاکستان ایک گھر کی مانند ہے جس میں ہم سب کی مشترک...
02/11/2022

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا دورہ

پاکستان ایک گھر کی مانند ہے جس میں ہم سب کی مشترکہ ذمہ داریاں ہیں اور ہر فرد نے اپنی بنیادی اور ثانوی ذمہ داریوں کو بالترتیب مکمل احساس کے ساتھ نبھانا ہے، آصف غفور

قومی عمارت کےمضبوطی سے قائم رہنے میں ہماری خواتین کا کلیدی کردار رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے یہ کردار اسی احسن طریقے سے آئندہ نسلوں میں منتقل ہو جائے، آصف غفور

لبوچستان ایک ہمہ جہتی صوبہ ہے اور اس کے معاملات کو یک مشت سمجھ لینا بعید از قیاس ہے اگرچہ بلوچستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں انتہائی سخت حالات کا سامنا کیا ہے لیکن اس کے باوجود ارتقائی عمل سے گزرتے ہوئے بلوچستان میں کئی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں صوبے میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مردوں سے قدم ملا کر پیش پیش ہونا اس کی واضح مثال ہے، آصف غفور

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے طالبات کو صوبے میں پروان چڑھتی نوجوان نسل کے بارے میں اپنے وژن سے متعارف کروایا صوبے، بالخصوص کوئٹہ میں موجود غیر نصابی سرگرمیوں کے محدود مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے کور کمانڈر نے "سٹوڈنٹ اِن " کے قیام کا اعلان کیا

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہکور کمانڈر بلوچستان آصف غف...
20/10/2022

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے ائیرپورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کو سراہا اور خواہش کی کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تزئین و آرائش کو دوسرے صوبوں کے ائیرپورٹس کی طرز پر کیا جائے تاکہ مسافروں بہترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں اس سلسلے میں اپنے ادارے کی مدد کا بھی وعدہ کیا

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے تجویز دی کہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت، صفائی اور تزئین و آرائش کے کاموں میں فوج ان کی مدد کرے گی

16/10/2022

‏کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے خاران میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی کے اہل خانہ سے ملاقات، جسٹس محمد نورمسکانزئی کی قانون اور انصاف کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی شہادت پر سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، کور کمانڈر بلوچستان

Asif Ghafoor

تربت میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات نے کالج کی پی ایم سی میں رجسٹریشن سے متعلق مطالبہ کیا کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور ...
10/10/2022

تربت میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات نے کالج کی پی ایم سی میں رجسٹریشن سے متعلق مطالبہ کیا کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے وعدہ کیا کہ وہ اس کو ضرور عملی جامہ پہنائیں گے اور طلباء کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

تربت یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات نے آزادانہ اپنی تعلیم، بلوچستان کے مسائل، سیکورٹی صورتحال اور اس سلسلے میں اپنی شکایات...
10/10/2022

تربت یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات نے آزادانہ اپنی تعلیم، بلوچستان کے مسائل، سیکورٹی صورتحال اور اس سلسلے میں اپنی شکایات، محرومیوں اور مِسنگ پرسنز سے متعلق کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور سے بات چیت کی

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے کہا کہ آپ کوئی بات اپنے دل میں مت رکھیں اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں بلوچستان کے بہت مسائل رہے ہیں اور ابھی بھی ہیں مگر پچھلے نزدیکی عرصہ میں تقریباً ہر مسئلہ پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے اس سلسلے میں وفاق اور صوبہ دونوں نے بہت کام کیا ہے اور انشاءاللہ یہ جاری رہے گا آپ کا کام تعلیم پر توجہ اور کامیاب ہوتے ہوئے اپنا، اپنے خاندان، اپنے صوبہ اور ملک پاکستان کا مستقبل مضبوط اور روشن کرنا ہے اس سلسلے میں ادارے اپنا اور آپ اپنا کردار زمہ داری سے ادا کرتے رہیں مِسنگ پرسنز سے متعلق کور کمانڈر بلوچستان نے کھل کر اظہار خیال کیا اور کمیشن کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے تربت یونیورسٹی میں طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ او...
10/10/2022

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے تربت یونیورسٹی میں طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں بلوچستان کے نوجوان تعلیم و ترقی کے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں

کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چودھری کے ہمراہ تربت یونیورسٹی کا د...
10/10/2022

کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چودھری کے ہمراہ تربت یونیورسٹی کا دورہ کیا اس موقع پر تربت میڈیکل کالج کے طلبا، طالبات اور اساتذہ بھی موجود تھے تربت یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر جناب پروفیسر جان محمد، ڈاکٹر پرنسپل تربت میڈیکل کالج نے کمانڈر کا استقبال کیا اس موقع پر دونوں جامعات کے اساتذہ کرام، فیکلٹی ممبران، ضلعی انتظامیہ اورطلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی


کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کا ضلع ہرنائی کا دورہ ہرنائی کے عمائدین سے ملاقات قبائلی عمائدین نے بلوچستان میں امن و امان...
08/10/2022

کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کا ضلع ہرنائی کا دورہ ہرنائی کے عمائدین سے ملاقات قبائلی عمائدین نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام، سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کرنے کے اقدامات پہ کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کے جذبے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

08/10/2022

بلوچستان ضلع جھل مگسی کے سیلاب زدہ علاقے کوٹ مگسی میں افواج پاکستان کور 12 سی ایم ایچ کوئٹہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیلاب متاثرین کا طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں

اس مشکل وقت میں سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور انھیں خیمے اور خوراک مہیا کرنے، میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی مشکل ذمے داریاں ادا کرنے پر نواب زادہ سیف اللہ مگسی نے کور کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا

Address

Hyderabad
Sindh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share