District Administration Skardu

District Administration Skardu Serve Humanity, Serve Nation

27/08/2026
مورخہ: 26 اگست 2026دفتر ڈپٹی کمشنر سکردوملک بھر کی طرح ضلع سکردو میں بھی سیرت النبی 12 ربیع الاول نہایت عقیدت و احترام ا...
26/08/2026

مورخہ: 26 اگست 2026
دفتر ڈپٹی کمشنر سکردو

ملک بھر کی طرح ضلع سکردو میں بھی سیرت النبی 12 ربیع الاول نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔الصبح تمام مساجد سے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سکردو نے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ گمبہ میں قائم جدید آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سید احمد شاہ الحسینی امام جمعہ و الجماعت گمبہ، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم اور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے۔ آئی ٹی لیب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عملی تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے سویٹ ہوم بیت المال سکردو عید میلاد النبی کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

مرکزی تقریب ایوان اقبال سکردو میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، سیاسی نمائندے، ادبی شخصیات، شعراء، ادیب، عمائدین نے شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سیرت النبی کے پیغام کو عام کرنے اور معاشرے کو آپ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلدستۂ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کالج ہال درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی پُرسوز صداؤں سے گونج اٹھا۔

محفل کے دوران طالبات نے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر ایمان افروز اور فکر انگیز تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، اسوۂ حسنہ اور حیاتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کو صرف محافل تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

اس موقع پر شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام آل سکردو سرکاری کالجز کی طالبات کے مابین حسنِ قرأت کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں پانچ سرکاری کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں فیضان مدنی مسجد دعوت اسلامی سٹلائٹ ٹاؤن سے بسلسلہ ولادت باسعادت سرکار دوعالم ایک ریلی نکالی گئی جو سکردو شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا واپس فیضان مدنی مسجد پہنچ کر پُرامن اختتام پذیر ہوا۔ ریلی میں سکیورٹی، مجسٹریٹ، ایمبولینس اور ریسکیو 1122 ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

پریس ریلیزمورخہ 25 اگست 2026 *سکردو شہر میں سولر سٹریٹ لائٹس کی صورتحال، بیشتر لائٹس فعال، غیر فعال لائٹس کی بحالی کا عم...
25/08/2026

پریس ریلیز
مورخہ 25 اگست 2026

*سکردو شہر میں سولر سٹریٹ لائٹس کی صورتحال، بیشتر لائٹس فعال، غیر فعال لائٹس کی بحالی کا عمل جاری : ڈپٹی کمشنر سکردو*

سکردو شہر میں مختلف منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کے تحت نصب سولر سٹریٹ لائٹس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں کو بہتر، محفوظ اور مؤثر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے غیر فعال سولر سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور جاری سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے ایس ڈی اے حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض پرانی سولر سٹریٹ لائٹس تکنیکی مسائل اور پرانی ٹیکنالوجی کے باعث غیر فعال ہیں، جن کی بحالی کے لیے سولر سسٹم، بیٹریز، سولر پینلز، ایم پی پی ٹی اور دیگر متعلقہ آلات کی مرمت یا تبدیلی درکار ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

حالیہ عرصے میں نصب کی گئی سولر سٹریٹ لائٹس کی اکثریت فعال ہے، جبکہ محدود تعداد میں لائٹس ایم پی پی ٹی اور دیگر تکنیکی مسائل کے باعث غیر فعال ہیں۔ ان لائٹس کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی جاری ہے اور انہیں جلد فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے، جسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید برآں، نغولی سپنگ سے پریشان چوک تک سولر سٹریٹ لائٹس کی فعالیت کے حوالے سے عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔ مذکورہ مسئلے کے حل کے لیے مجاز اتھارٹی سے منظوری کے حصول اور متعلقہ ترقیاتی سکیم میں ضروری ترمیم کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ اس اہم روٹ پر سولر سٹریٹ لائٹس کی فعالیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا ہے کہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ شہری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ ادارے سولر سٹریٹ لائٹس کی بحالی، تکنیکی مسائل کے فوری ازالے اور جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ سکردو شہر میں رات کے اوقات میں شہریوں کو بہتر روشنی اور محفوظ سفری سہولت میسر آ سکے۔

پریس ریلیزمورخہ: 24 اگست 2026 *ڈپٹی کمشنر سکردو کا قتل گاہ پارکنگ ایریا کا معائنہ، پارکنگ کو جلد فعال بنانے کی ہدایات* ڈ...
25/08/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 24 اگست 2026

*ڈپٹی کمشنر سکردو کا قتل گاہ پارکنگ ایریا کا معائنہ، پارکنگ کو جلد فعال بنانے کی ہدایات*

ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ڈائریکٹر ورکس، ڈائریکٹر ایڈمن سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور صدر قتل گاہ کمیٹی کے ہمراہ قتل گاہ پارکنگ ایریا کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر صدر قتل گاہ کمیٹی نے پارکنگ کے جاری کام سے متعلق اپنے تحفظات اور تجاویز سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جنہیں موقع پر ہی متعلقہ حکام کی موجودگی میں دور کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

ڈائریکٹر ورکس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پارکنگ پروجیکٹ کے تحت قتل گاہ کمیٹی کے ساتھ 10 سالہ معاہدہ طے پایا ہے، جس کے مطابق پارکنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد حصہ قتل گاہ کمیٹی جبکہ 30 فیصد سرکار کو حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ ایریا میں تقریباً 250 گاڑیوں اور 300 موٹر سائیکلوں کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال پارکنگ کے لیے ایک انٹری پوائنٹ بنایا گیا ہے، جبکہ بعد ازاں باقاعدہ انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دی کہ منصوبے کو عوامی سہولت کے تقاضوں کے مطابق جلد فعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مین بازار میں صبح سے شام تک تاجروں، بینک ملازمین اور دیگر افراد کی جانب سے گاڑیاں سڑکوں اور بازار میں پارک کیے جانے کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، قتل گاہ کمیٹی اور انجمن تاجران کے تعاون سے مستقل بنیادوں پر پارکنگ کا مؤثر نظام وضع کیا گیا ہے اور طویل دورانیے کے لیے پارک کی جانے والی گاڑیوں کو مذکورہ پارکنگ ایریا میں منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مین بازار میں ٹریفک کے رش اور غیر ضروری پارکنگ کو کم کرنا اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں اور صارفین کو بازار میں بہتر رسائی اور پارکنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں سے عوام کو مین بازار کے بالکل قریب ایک وسیع اور منظم پارکنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ بازار میں آمدورفت بھی مزید آسان اور منظم ہوگی۔

سب ڈویژن سکردو نرخ نامہ موٹا و چھوٹا گوشت
25/08/2026

سب ڈویژن سکردو
نرخ نامہ
موٹا و چھوٹا گوشت

Address

Skardu

Telephone

+925815920104

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Administration Skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Administration Skardu:

Shortcuts

Share