15/08/2026
میر واعظ دستہ حسینہ یولتر نیورنگا ، معروف عالم دین ، سیاسی و سماجی شخصیت آغا عباس رضوی کی رحلت کے موقع پر دستہ حسینہ یولتر نیورنگا کے زیر اہتمام یرکھور مسجد میں اجتماعی نماز وحشت ادا کی گئی۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں آغا مرحوم کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے معروف عالم دین آغا سید محمد ، معروف عالم دین و شاعر اہل بیت سید سجاد اطہر موسوی ، دستہ Yحسینہ کے سالار حاجی شیر احمد ، دستہ حسینہ کے آرگنائزر و معروف شاعر ذیشان مہدی نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی دینی ، سماجی و سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ حاجی اشرف عزادار نے مجلس میں نظامت کی ذمہ داری ادا کی۔
ہے۔
دعا ہےپروردگارِ عالم بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ مرحوم کو جوارِ محمد و آلِ محمدؐ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
شریک غم۔دستہ حسینیہ نیورنگاہ یولتر سکردو