محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو Communication & Works Department B&R Division GB Skardu

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو  نیارمو، دونسہ اور فلڈ ایکٹیویٹیز کا تفصیلی جائزہسیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عام...
21/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

نیارمو، دونسہ اور فلڈ ایکٹیویٹیز کا تفصیلی جائزہ

سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ گلگت بلتستان، جناب سجاد حیدر صاحب نے نیارمو، دونسہ اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری فلڈ ایکٹیویٹیز اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو، انجینئر ذکاوت علی نے سیکریٹری صاحب کو جاری بحالی کے کاموں، پیش رفت اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکریٹری صاحب نے جاری کاموں کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار، معیار اور متاثرہ سڑکوں و انفراسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو 🚧 ہمایوں پل تا گول روڈ — ریپیئر و مینٹیننس کا کامایگزیکٹیو انجینئر محکمہ مواصلات و تع...
18/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

🚧 ہمایوں پل تا گول روڈ — ریپیئر و مینٹیننس کا کام

ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو، انجینئر ذکاوت علی کی ہدایت پر آج مورخہ 18 اگست 2026 کو سب انجینئر کی جانب سے ہمایوں پل تا گول روڈ کے ریپیئر و مینٹیننس کے کام کا باقاعدہ لے آؤٹ دے دیا گیا۔

اس روڈ کی مرمت و بحالی سے ضلع گانچھے اور ضلع کھرمنگ سے سکردو آنے جانے والے مسافروں کو درپیش سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور آمدورفت مزید بہتر، محفوظ اور آسان ہوگی۔

ایگزیکٹیو انجینئر انجینئر ذکاوت علی نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار، مضبوطی اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو دیرپا اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو — عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

16/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

سرمیک تا شیلا روڈ اپڈیٹ

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کے زیرِ نگرانی سرمیک تا شیلا روڈ کی بہتری، توسیع اور ری الائنمنٹ کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

روڈ کے بعض مقامات پر موڑ انتہائی تنگ ہونے کے باعث مقامی لوگوں کو آمدورفت کے دوران مشکلات کا سامنا تھا۔ منصوبے کے تحت ایسے تمام تنگ موڑوں کو کشادہ اور بہتر کر دیا گیا ہے، جس سے روڈ پر سفر مزید محفوظ، آسان اور بہتر ہو گیا ہے۔

عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

14/08/2026
محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو                                               🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰14 اگست یومِ آزاد...
13/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

14 اگست یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے جشنِ آزادی مبارک ہو۔

اس پُرمسرت موقع پر سبز ہلالی پرچم بھی سربلند کیا گیا، اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

10/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

گنجی بالا پُل اپڈیٹ

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کے زیرِ نگرانی گنجی بالا پُل کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پُل کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی و بحالی کے کام جاری ہیں۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کمیٹی نے بنو ٹرسٹ برج تھووار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور حالیہ سیلاب کے باعث پل کو پہ...
10/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

کمیٹی نے بنو ٹرسٹ برج تھووار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور حالیہ سیلاب کے باعث پل کو پہنچنے والے شدید نقصانات کا تعین کیا، تاکہ ضروری مرمتی کام کا تخمینہ تیار کرکے پل کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کمیٹی نے RCC پُل سرفہ کھور کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور پل کو پہنچنے والے نقصانات کا جا...
09/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

کمیٹی نے RCC پُل سرفہ کھور کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور پل کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا، تاکہ ضروری مرمتی اقدامات بروئے کار لا کر پل کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کے کمیٹی نے سسپنشن پل یوچونگ کا بھی تفصیلی دورہ کی...
09/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کے کمیٹی نے سسپنشن پل یوچونگ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور پل کی موجودہ صورتحال، ساختی حالت اور ضروری مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو 🚧 روندو تورمک روڈ اپڈیٹ – VIروڈ کی بحالی کے بعد پلوں کی بحالی اور مرمت کے لیے محکمہ م...
09/08/2026

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

🚧 روندو تورمک روڈ اپڈیٹ – VI

روڈ کی بحالی کے بعد پلوں کی بحالی اور مرمت کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی نے موقع پر موجود تمام پلوں کا تفصیلی جائزہ اور معائنہ کیا تاکہ پلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا درست تعین کیا جا سکے اور ان کی بحالی و مرمت کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو عوام کی محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل مصروفِ عمل ہے۔

ترجمان محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو

Address

Skardu
16100

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 12:00
14:00 - 16:00

Telephone

+925815920357

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سکردو:

Shortcuts

Share