Assistant Commissioner/SDM Gamba

Assistant Commissioner/SDM Gamba Serve humanity, Serve the nation.

22/08/2026
پریس ریلیزگمبہ بازار میں غیر معیاری اور ممنوع اشیاء کے خلاف کارروائی، جرمانے عائدسکردو: ڈپٹی کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشن...
21/08/2026

پریس ریلیز

گمبہ بازار میں غیر معیاری اور ممنوع اشیاء کے خلاف کارروائی، جرمانے عائد

سکردو: ڈپٹی کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول صاحبہ کی ہدایات پر مجسٹریٹ اکمل حسین اور فوڈ انسپکٹر، فوڈ کنٹرولر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گمبہ بازار میں مشترکہ مارکیٹ انسپیکشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران مختلف بیکریوں، سبزی فروشوں اور پاپڑ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر اشیاء کے معیار، صفائی ستھرائی، مقررہ معیار اور ممنوع اشیاء کی موجودگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انسپیکشن کے دوران غیر معیاری اور ممنوع اشیاء کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں موقع پر ضبط/تکلف کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے۔

مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو صرف معیاری، محفوظ اور مقررہ معیار کے مطابق اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں۔ غیر معیاری، زائد المیعاد یا ممنوع اشیاء کی خرید و فروخت ہرگز نہ کی جائے۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے گمبہ بازار سمیت سب ڈویژن کے مختلف بازاروں میں مارکیٹ انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*پریس ریلیز*گمبہ: ڈپٹی کمشنر سکردو کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گمبہ کی زیرِ صدارت سب ڈویژنل آفیسر (SDO) محکمہ پ...
20/08/2026

*پریس ریلیز*
گمبہ: ڈپٹی کمشنر سکردو کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گمبہ کی زیرِ صدارت سب ڈویژنل آفیسر (SDO) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) اور متعلقہ عملے کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سب ڈویژن گمبہ میں پینے کے پانی کی حالیہ صورتحال، واٹر سپلائی اسکیموں کی فعالیت اور پانی کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پینے کے پانی کے واٹر ریسورسز اور واٹر سپلائی پلانٹس سے پانی کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ عوام کو فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں محکمہ PHE کو تمام متعلقہ واٹر پلانٹس سے نمونے حاصل کرکے باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹ کروانے اور نتائج اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ PHE کو گمبہ کی حدود میں فعال واٹر سپلائی اسکیموں کی جامع فہرست دو روز کے اندر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ان واٹر سپلائی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا جو عوامی اعتراضات کے باعث نامکمل یا تاخیر کا شکار ہیں۔ محکمہ PHE کو ایسی تمام اسکیموں کی الگ فہرست، عوامی اعتراضات کی نوعیت اور موجودہ صورتحال سمیت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گمبہ نے کہا کہ صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے پانی کے معیار کی باقاعدہ جانچ، واٹر ریسورسز کی سیمپلنگ اور واٹر سپلائی اسکیموں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا

پریس ریلیز گمبہ: ڈپٹی کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر ڈسٹرکٹ کونسل اور نائب تحصیلد...
18/08/2026

پریس ریلیز

گمبہ: ڈپٹی کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر ڈسٹرکٹ کونسل اور نائب تحصیلدار گمبہ پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے گمبہ کے علاقے رنگاہ میں مارکیٹ انسپیکشن کیا۔

انسپیکشن کے دوران مختلف دکانوں اور اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی، ایکسپائری اور مقررہ معیار کے مطابق اشیاء کی فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری اشیائے خوردونوش ضبط کی گئیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر قواعد و ضوابط کے تحت جرمانے عائد کیے گئے۔

اس موقع پر ٹیم نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایکسپائرڈ، غیر معیاری یا لیبارٹری ٹیسٹ میں ناکام قرار دی گئی اشیاء کی خرید و فروخت سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور ملاوٹ و غیر معیاری اشیاء کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

پریس ریلیزگمبہ: اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول کی زیرِ صدارت فوڈ ڈپارٹمنٹ اور بازار کمیٹی گمبہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہ...
18/08/2026

پریس ریلیز

گمبہ: اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول کی زیرِ صدارت فوڈ ڈپارٹمنٹ اور بازار کمیٹی گمبہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بازار میں اشیائے خوردونوش کے معیار، عوامی صحت کے تحفظ اور ملاوٹ کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بازار میں ملاوٹ شدہ، غیر معیاری، زائد المیعاد اور مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کی فروخت، ذخیرہ اندوزی اور نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر گمبہ نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ بازار میں باقاعدگی سے انسپکشن اور اشیائے خوردونوش کے سیمپل حاصل کیے جائیں اور ایسے تمام اشیاء جن کے لیبارٹری ٹیسٹ کلیئر نہ ہوں یا معیار پر پورا نہ اترتی ہوں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس میں بازار کمیٹی کو بھی ہدایت کی گئی کہ تمام دکانداران کو اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی، میعادِ استعمال اور متعلقہ قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران، بازار کمیٹی کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پریس ریلیزگمبہ: اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول نے گرلز سیکنڈری سکول گمبہ کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا...
18/08/2026

پریس ریلیز

گمبہ: اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول نے گرلز سیکنڈری سکول گمبہ کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز اور بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تدریسی عمل، طلبہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور سکول کے مجموعی انتظامی امور کے حوالے سے متعلقہ عملے سے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کی ذمہ داریوں اور طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور بنیادی سہولیات کی بہتری انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طالبات کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے اور درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

پریس ریلیزگمبہ، اسکردو — 16 اگست 2026خوشو چومک میں گرینڈ  صفائی مہم، نوجوان رضاکاروں کی بھرپور شرکتاسسٹنٹ کمشنر گمبہ اسک...
16/08/2026

پریس ریلیز

گمبہ، اسکردو — 16 اگست 2026

خوشو چومک میں گرینڈ صفائی مہم، نوجوان رضاکاروں کی بھرپور شرکت

اسسٹنٹ کمشنر گمبہ اسکردو محترمہ انیلہ بتول کی زیرِ نگرانی اور GBWMC اسکردو کے تعاون سے مشہور سیاحتی مقام خوشو چومک میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے، ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو صفائی و ماحول کے تحفظ کی سرگرمیوں میں شامل کرنا تھا۔

صفائی مہم میں GBWMC اسکردو کی ٹیم کے علاوہ نوجوان رضاکار گروپس Eco Friends Environment Group اور Catalyst Creative Group (Girls) نے بھرپور شرکت کی۔ مہم کی نگرانی سپروائزر شاہد نے کی، جبکہ نوجوان رضاکاروں نے خوشو چومک کے مختلف مقامات سے بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ جمع کیا اور علاقے کی صفائی یقینی بنائی۔

مہم کے دوران شہریوں اور سیاحوں کو صفائی کی اہمیت، کھلے مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گمبہ نے نوجوان رضاکاروں اور GBWMC کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات کی خوبصورتی اور قدرتی ماحول کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عوام، سیاحوں، نوجوانوں اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو مزید بہتر انداز میں محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گمبہ کی جانب سے GBWMC اسکردو، Eco Friends Environment Group، Catalyst Creative Group (Girls)، مجسٹریٹ محترمہ سیدہ لوبا اور صدر یوتھ آف کچورا جناب پرویز صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے صفائی مہم کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گمبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی آگاہی کے لیے ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

"سیاحتی مقامات کو صاف رکھیں، گلگت بلتستان کو خوبصورت رکھیں۔"۔

ہائی سکول شگریکلان کے زیرِ انتظام یومِ آزادی کی تقریبگمبہ: گورنمنٹ ہائی سکول شگریکلان کے زیرِ انتظام یومِ آزادی کے سلسلے...
13/08/2026

ہائی سکول شگریکلان کے زیرِ انتظام یومِ آزادی کی تقریب

گمبہ: گورنمنٹ ہائی سکول شگریکلان کے زیرِ انتظام یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبوتروں کی اڑان، غباروں کی اڑان اور ملی نغموں کی خوبصورت دھنوں کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول نے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے وطن کی آزادی کی قدر، قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

پریس ریلیزگمبہ، 13 اگست 2026: ڈپٹی کمشنر سکردو کی وژن اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول کی ہدایت پر تحصیلدار گمبہ سید مقص...
13/08/2026

پریس ریلیز

گمبہ، 13 اگست 2026: ڈپٹی کمشنر سکردو کی وژن اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول کی ہدایت پر تحصیلدار گمبہ سید مقصود نے 2میگاواٹ پاور ہاؤس ژھوق کچورا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پاور ہاؤس پر جاری کام اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ معائنہ کے دوران کام کی سست رفتاری پر متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کام میں تیزی لانے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کام کے معیار و رفتار کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

پریس ریلیزگمبہ: کچورا کے ہوٹل ملازم کے بقایا جات 2 لاکھ 82 ہزار روپے اداگمبہ: اسسٹنٹ کمشنر گمبہ نے لیبر قوانین کے تحت کچ...
13/08/2026

پریس ریلیز

گمبہ: کچورا کے ہوٹل ملازم کے بقایا جات 2 لاکھ 82 ہزار روپے ادا

گمبہ: اسسٹنٹ کمشنر گمبہ نے لیبر قوانین کے تحت کچورا کے ایک ہوٹل کے ملازم کی جانب سے ہوٹل مالکان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ مذکورہ درخواست محکمۂ لیبر اینڈ انڈسٹری کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔

سماعت کے دوران معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہوٹل مالکان کو ملازم کے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر ہوٹل مالکان نے ملازم کے مبلغ 282,000 روپے کے تمام واجب الادا بقایا جات ادا کر دیے، جس کے نتیجے میں ملازم کی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گمبہ نے واضح کیا کہ لیبر قوانین کے تحت مزدوروں اور ملازمین کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

Skardu

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+925815923070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner/SDM Gamba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner/SDM Gamba:

Shortcuts

Share