26/01/2026
قبرستان فاطمہ الزہرا کریس سادات کالونی میں بائیس کنال رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، یہ جگہ موسوی خاندان نے وقف کی ہے جو ایک اہم اور قابلِ تحسین فلاحی منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں کاچو نوازش ویلفیئر کی جانب سے بھی بھرپور خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں۔ اب تک یہاں تقریباً ۶۸ (78) قبریں تیار کی جا چکی ہیں۔
قابلِ فخر بات یہ ہے کہ اس نیک کام میں تمام مسالک اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد یکساں طور پر شریک ہیں اور باہمی اتحاد و اخوت کی بہترین مثال قائم کر رہے ہیں۔ یہ قبرستان نہ صرف مرحومین کے لیے ایک باوقار آرام گاہ ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی روشن علامت بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد اور اداروں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس منصوبے کو مزید وسعت اور کامیابی نصیب ہو۔ آمین۔
آگر آپ بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو ہمارا ایزی پیسہ نمبر ہے ۔
03437077344
Muhamad akmal naseem