04/04/2026
سکردو:
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سكردو کی جانب سے پیپلز سیکرٹریٹ ضلع سکردو میں شہید جمہوریت زولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت قائم مقام صدر پیپلز پارٹی بلتستان ریجن جناب غلام حیدری صاحب نے کی۔اس موقع پر پارٹی صوبائی نائب صدر جناب عمران ندیم صاحب و دیگر عہدہ داران ،اور کارکنان شرکت کی۔ مقررین نے شہید بھٹو کی لازوال قربانیوں، جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد اور غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام کو شعور، شناخت اور طاقت دی، اور ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔تقریب کے اختتام پر شہید رہبر معظم اور ان کے ساتھی شہداء فاتحہ خوانی کی۔ اور شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شہید بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک میں جمہوریت، انصاف اور عوامی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔۔