PRO SSP Skardu

PRO SSP Skardu GB Police to serve and to protect

19/08/2026
17/08/2026
07/08/2026

سکردو : ریجنل پولیس آفیسر بلتستان، آصف اقبال مہمند (پی ایس پی) کی زیر صدارت ضلعی پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز نے امن و امان کی صورتحال، جرائم کی شرح، زیرِ تفتیش مقدمات، افرادی قوت، ٹرانسپورٹ، اسلحہ اور دیگر دستیاب وسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈی پی او سکردو اور ڈی پی او شگر نے بالمشافہ جبکہ ڈی پی او گانگچھے اور ڈی پی او کھرمنگ نے آن لائن شرکت کی۔

آر پی او بلتستان نے انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان، ڈاکٹر اکبر ناصر خاں (پی ایس پی) کی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی، بروقت انصاف کی فراہمی اور عوامی خدمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

آر پی او بلتستان جلد تمام اضلاع کا دورہ کرکے پولیس کی مجموعی کارکردگی، عوامی خدمت اور جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس )
Gilgit-Baltistan Police

04/08/2026

سکردو:- ڈی پی او سکردو سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں چہلم کے جلوسوں کےلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

04/08/2026

سکردو:-سکردو کے گرد و نواح سے لوگ چہلم کے مرکزی جلوس میں شرکت کےلئے قافلوں کی شکل میں مرکزی امامیہ جامع مسجد آ رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس سکردو نے سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ ڈی پی او سکردو غلام رسول (پی ایس پی)سی سی ٹی وی کنٹرول روم سے نگرانی کر رہے ہیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Address

Skardu

Telephone

+923555755597

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO SSP Skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share