03/09/2026
سکردو۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے سینئر نائب صدر جناب بلال احمد جعفری، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر جناب احمد رضا آقائی اور ترجمان جناب حسن عسکری کی اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ضلع کھرمنگ میں پارٹی کے تنظیمی امور، عوامی مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سکردو حلقہ نمبر 3 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی حکمتِ عملی، سیاسی سرگرمیوں اور باہمی مشاورت پر گفتگو ہوئی۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
جئے بھٹو ❤️💚
جئے عوام 🇵🇰🇱🇾🇱🇾✌️