PPP Kharmang 0fficial

PPP Kharmang 0fficial The Pakistan Peoples Party is a left-wing, socialist, and progressivist political party of Pakistan

04/06/2026

روندو میں تاریخی پاور شو!
پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ گلگت بلتستان کی انفارمیشن سیکریٹری خدیجہ اکبر خان نے روندو کے عظیم الشان جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
جلسے میں عوام اور جیالوں کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا کہ روندو کی سرزمین پر پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔🇱🇾✌️
Khadija Akbar Khan
Pakistan Peoples Party - PPP Amjad Hussain Advocate

03/06/2026

بہادر باپ کی بہادر بیٹی ✌️
بلتستان کی شہزادی سلامت رہیں
آپ کی اس جرآت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ❤️‍🩹✌️
Khadija Akbar Khan
fans

01/06/2026

اسکردو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے اسکردو پہنچ گئے

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ودیگر نے استقبال کیا

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان ودیگر پارٹی عہدیداران نے استقبال کیا

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اسکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے صدر جی ایم پاروی صاحب کے بازو، جیالے ورکرز اور نظریاتی کارکنان❣️پاکستان پیپلز پارٹی ضل...
31/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے صدر جی ایم پاروی صاحب کے بازو، جیالے ورکرز اور نظریاتی کارکنان❣️
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے صدر محترم جی ایم پاروی صاحب ہر مشکل وقت میں پارٹی، کارکنوں اور عوام کے حقوق کے لیے صفِ اول میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان کی قیادت، محنت اور جدوجہد ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

الحمدللہ، ضلع کھرمنگ کے جیالے، نظریاتی کارکنان، نوجوان اور سپورٹرز جی ایم پاروی صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

7 جون کو ان شاء اللہ پورا کھرمنگ تیر 🏹 پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کرے گا۔

جیے بھٹو ✌️
جیے پاکستان پیپلز پارٹی ❤️🖤💚
Amjad Hussain Advocate Pakistan Peoples Party - PPP Basharat Zaheer

31/05/2026

7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور گلگت بلتستان میں عوامی راج قائم کریں۔
امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 23 آمنہ انصاری

‏‪ ‬
‏‪ ‬

کھرمنگ ہرغوسل میں مسلم لیگ (ن) کا آج کا جلسہ بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ بڑے دعوؤں اور بلند و بانگ وعدوں کے ساتھ کیپٹن صفدر ...
30/05/2026

کھرمنگ ہرغوسل میں مسلم لیگ (ن) کا آج کا جلسہ بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ بڑے دعوؤں اور بلند و بانگ وعدوں کے ساتھ کیپٹن صفدر کو ہرغوسل لایا گیا، لیکن عوامی شرکت توقعات کے برعکس رہی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ نیاز صیام اور ان کی ٹیم کی مؤثر سیاسی حکمتِ عملی نے مخالفین کے تمام دعوے خاک میں ملا دیے۔ جس جلسے کو ایک بڑے عوامی اجتماع کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، وہ آخرکار ایک محدود کمرہ میٹنگ تک سمٹ کر رہ گیا۔عوام کا فیصلہ واضح ہے، کھرمنگ میں پیپلز پارٹی کی جڑیں آج بھی مضبوط ہیں۔
✌️🇱🇾
Niaz Ali Siam

سکردو:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیرِ اہتمام آج پیپلز سیکرٹریٹ سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو...
30/05/2026

سکردو:

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیرِ اہتمام آج پیپلز سیکرٹریٹ سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورۂ بلتستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن میر لیاقت نے کی۔اجلاس میں سکردو میں منعقد ہونے والے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسۂ عام کی تیاریوں، یوتھ ونگ کے کردار اور انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور کارکنان کو متحرک کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔میر لیاقت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی امید اور ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہیں۔ ان کے بلتستان آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا اور یوتھ ونگ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کو بلتستان کی تاریخ کا ایک یادگار عوامی اجتماع بنایا جائے گا۔

حسن عسکری ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن

سکردو:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بلتستان کے متوقع دورے کے سلسلے میں پارٹی قیادت نے آج سکردو میں...
30/05/2026

سکردو:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بلتستان کے متوقع دورے کے سلسلے میں پارٹی قیادت نے آج سکردو میں ممکنہ جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جناب نئیر بخاری، مرکزی رہنما جناب ندیم افضل چن، جناب مرتضیٰ ستی، جناب زاکر بلتی، بلتستان ڈویژن کے صدر جناب بشارت ظہیر، جنرل سیکرٹری جناب محمد بشیر، رہنما جناب وزیر وقار، میڈیا کوآرڈینیٹر جناب عمران زاکر، جناب محمد حسین اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے صدر میر لیاقت سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
رہنماؤں نے جلسہ گاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی امور، عوامی شرکت، سکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلتستان آمد پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے گا اور ایک عظیم الشان عوامی اجتماع کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام اپنی محبت، وابستگی اور اعتماد کا اظہار کریں گے۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں، عوامی حقوق اور ترقیاتی وژن کی علامت ہیں، اور ان کا دورہ بلتستان کی سیاست میں ایک نئی روح اور توانائی پیدا کرے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالے اس تاریخی موقع کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور بلتستان کی سرزمین ایک بار پھر جیالوں کے نعروں سے گونجے گی۔

میڈیا سیل

بلال احمد جعفری: کھرمنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کا ایک فعال کردارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے قائم...
30/05/2026

بلال احمد جعفری: کھرمنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کا ایک فعال کردار

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے قائم مقام صدر جناب بلال احمد جعفری گزشتہ کئی برسوں سے پارٹی کی تنظیمی مضبوطی، نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی پرچم کو سربلند رکھا اور کارکنوں کے درمیان اتحاد، نظم و ضبط اور سیاسی شعور کو فروغ دینے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
بلال احمد جعفری کی قیادت میں ضلع کھرمنگ میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے نہ صرف کارکنوں کو متحرک رکھا بلکہ نوجوانوں کو پارٹی کے نظریے اور عوامی خدمت کے سفر میں شامل کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے۔ مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی پروگراموں میں ان کی فعال شرکت نے پارٹی کو عوام کے مزید قریب کیا ہے۔

بطور قائم مقام صدر، انہوں نے پارٹی ڈسپلن، تنظیمی امور اور کارکنوں کے مسائل کے حل کو ہمیشہ ترجیح دی۔ ان کی سیاسی بصیرت، بردباری اور کارکن دوست رویے نے انہیں ضلع بھر میں ایک قابل احترام رہنما کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ وہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے وژن کو نچلی سطح تک پہنچانے اور عوامی مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفے سے وابستگی بلال احمد جعفری کی سیاسی جدوجہد کا نمایاں پہلو ہے۔ ان کی کاوشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ کھرمنگ میں پارٹی کو مزید مضبوط، منظم اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت بنانے کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بلاشبہ بلال احمد جعفری کی قیادت اور مسلسل محنت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے، اور کارکنان ان کی قیادت میں پارٹی کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔

سکردو:پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جناب نئیر بخاری سے پاکستان پیپلز پارٹی سکردو حلقہ نمبر 3 کے نامزد امیدوار جناب...
30/05/2026

سکردو:

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جناب نئیر بخاری سے پاکستان پیپلز پارٹی سکردو حلقہ نمبر 3 کے نامزد امیدوار جناب حاجی فدا محمد ناشاد، پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر جناب بشارت ظہیر اور جنرل سیکرٹری جناب محمد بشیر نے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور عوامی خدمت کے مشن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔جناب نئیر بخاری نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوام کے حقوق، جمہوریت اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔ انہوں نے نامزد امیدوار جناب حاجی فدا محمد ناشاد اور پارٹی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حمایت اور کارکنوں کی بھرپور جدوجہد کے ذریعے گلگت بلتستان میں ایک مضبوط اور مؤثر سیاسی قوت کے طور پر مزید ابھرے گی۔
میڈیا سیل

Address

Kharmang
Skardu

Telephone

+923412479981

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Kharmang 0fficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PPP Kharmang 0fficial:

Share