ولیج کورو بلتستان

ولیج کورو بلتستان کورو گنگ چھے اور بلتستان کے تازہ ترین حالات ویڈیوز اور تصویر کیلئے ہمارا پیج کو لائک کریں۔شکریہ
(1)

30/08/2026

وادی کورو میں پاکستان 🤫 سے لایا ہوا انگور ابھی پک گیا ہے
ویڈیو میں آپ خود اس کی کوالٹی دیکھیں۔

پردیسی بھائیوں کے نام ایک اہم پیغامہم سب سے پہلے مسلمان ہیں، پھر کسی ملک، علاقے یا قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم اپنے پیاروں...
16/08/2026

پردیسی بھائیوں کے نام ایک اہم پیغام
ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں، پھر کسی ملک، علاقے یا قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم اپنے پیاروں، بچوں کے روشن مستقبل اور حلال روزی کی خاطر ہزاروں میل دور خلیجی ممالک میں پردیسی کی مشکل اور گھٹن بھری زندگی گزار رہے ہیں۔
خدارا! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، اپنی زندگی کو عزیز سمجھیں۔ اپنے ساتھیوں کے ساتھ غیر ضروری مذاق، ایسی باتیں یا حرکات جن سے کسی کی دل آزاری ہو، ہرگز نہ کریں۔ اگر کبھی کوئی ناخوشگوار بات پیش آئے تو قوتِ برداشت، صبر اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔ ایک لمحے کا غصہ پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں سعودی عرب میں پاکستان کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کے قتل کی افسوسناک خبر سن کر دل بہت غمزدہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
تمام پردیسی بھائیوں سے گزارش ہے: ایک دوسرے کی عزت کریں، برداشت سے کام لیں اور اپنی قیمتی زندگیوں کی حفاظت کریں۔ آپ کے گھر والے آپ کی خیریت کے منتظر ہیں۔ 🤲

مذکرات کامیاب بجلی کیلئے کیا گیا احتجاج ختم مین سیاچن روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔District Administration Ghanche Daily...
10/08/2026

مذکرات کامیاب
بجلی کیلئے کیا گیا احتجاج ختم
مین سیاچن روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

District Administration Ghanche
Daily Ghanche TV

کورو تا لدژونگ روڈ کی خستہ حالی اور پی ڈبلیو ڈی عملے کی عدم موجودگی کورو سے لدژونگ روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے۔ سڑک جگہ ...
08/08/2026

کورو تا لدژونگ روڈ کی خستہ حالی اور پی ڈبلیو ڈی عملے کی عدم موجودگی
کورو سے لدژونگ روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے۔ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹی پھوٹی ہے جس کی وجہ سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خدا ناخواستہ اگر کسی کی انتقال ہو جائے تو ہمیں اس جدید دور میں کندھوں پراٹھا کے لے کے جانا پڑھے گا۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین جو ہمارے علاقے کے نام پر تعینات ہیں، وہ کورو میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جبکہ غواڑی میں ان کی بڑی تعداد موجود ہے اور شائد وہ ٹھیکیداروں کے کاموں میں مدد کرنے میں لگا ہوا ہے بیشک کورو کی روڈ اگر صحیح ہوتا تو وہ بھی ٹھیک تھا۔
لہٰذا حکومتِ پاکستان اور پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ حکام سے عاجزانہ گزارش ہے کہ ہمارے روڈ پر فوری طور پر عملہ تعینات کر کے مرمتی کام شروع کروایا جائے۔ ہمارے علاقے میں بھی انسان بستے ہیں اور ہمیں بھی باعزت آمدورفت کا حق حاصل ہے۔

آپ کی فوری توجہ اور تعاون کے ضرورت ہے شکریہ۔
اہلیانِ کورو

05/08/2026

گھر کا بڑا بھائی صرف ایک فرد نہیں بلکہ اپنے والد کا عکس ہوتا ہے۔ جب والد عمر رسیدہ ہوں یا دنیا میں نہ ہوں تو بڑے بھائی کے کندھوں پر پورے خاندان کی ذمہ داریاں آ جاتی ہیں۔ وہ اپنی خواہشات کو پسِ پشت ڈال کر بہن بھائیوں کی خوشیوں، تعلیم، تربیت اور مستقبل کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔

ایسے بڑے بھائی واقعی قابلِ احترام ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر بڑے بھائی کو صحت، عزت، صبر اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہر گھر میں محبت، اتفاق اور خوشحالی قائم رکھے۔ آمین۔

30/07/2026

اپو ٹرانپی سکل چو گوند کورو

27/07/2026

لے رونموشے بجلی والو۔۔۔

Address

Kuro Ghanche Gilgit Baltistan
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ولیج کورو بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ولیج کورو بلتستان:

Shortcuts

Share