22/11/2021
*ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے*
*بڑی مشکل سے ہوتی ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔* (علامہ اقبال)
*مشترکہ اجلاس SWO, GWO*
علاقے کی تعمیر و ترقی میں کوشاں صالح ویلفئیر آرگنائزیشن اور گیول ویلفئیر آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس گزشتہ شب مورخہ 20 نومبر کو انعقاد کیا۔ اس اجلاس میں دونوں تنظیموں کے تمام ممبران کے علاوہ سرپرست اعلیٰ جناب شیخ محمد علی مظفری کے ہمراہ علاقے کے دیگر علما و ذاکرین نے شرکت کیں۔
اس اجلاس کا مقصد GWO اورSWO کے سابقہ کارکردگی اور آئندہ لایحہ عمل کی تفصیل سے آگاہ کرنا تھا جوکہ پروجیکٹر کی مدد سے واشگاف کیا گیا۔۔
اجلاس میں تشریف فرما تمام علما و ذاکرین نے دونوں تنظیموں میں شبانہ روز علاقے کی تعمیر و ترقی کے علم لیے بر سر میدان مخلص ممبران و معاونین کی کوششوں کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دی اور دونوں تنظیموں کو یک جان دو قالب کے مانند کام کرنے کی ہدایت دی آخر میں منشیات اور اس کے روک تھام کے حوالے سے یہ بیان جاری کیا کہ حال ہی میں پکڑی گئی منشیات فروش عورتوں اور ان کے رفقاء کار کو کیفرِ کردار تک پہنچانا انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اہم ذمہ داری ہے۔ جب ایک عورت منشیات فروش کرنے لگی تو اس سے ہر قسم کی گناہ سرزد ہونے کا قوی امکان ہے اور ایسی عورتیں جن کو مسلمہ کہنا بھی جائز نہیں۔ سکردو زوار حسینی کا شہر ہے یہاں علماء مشائخ، حجاج کرام اور سچے مسلمان بستے ہیں۔ اس پاک دھرتی میں ایسے ناپاک لوگوں کی انٹری ہی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔ یہی وہ ناپاک لوگ ہے جو دین کو تباہ کرتا ہے ایک نسل کو تباہی کی دلدل میں ڈبو دیتا ہے تو دوسری جانب ایک خاندان کی تباہی کا ضامن بنتا ہے۔ گویا کہ ایسے لوگ ملک دشمن، اسلام دشمن اور انسانیت دشمن ہونے کا صریح علامت ہے۔۔