26/08/2026
حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی کا طورمک میں سیلاب زدہ علاقے کا دورہ
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نائب صدر ڈاکٹر حکیمی نے طورمک سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا اور قریب سے متاثرین کے مشکلات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر حکیمی نے طورمک خلنگمہ جاکر خیمہ بستی میں مقیم متاثرین سے ملاقات کی اور ان کا دکھ درد سن لیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی آبادی کا سیلاب کی زد میں آکر ویران ہونا بہت بڑا سانحہ ہے اور اس زمین کو دوبارہ سے آباد کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ پھر سے کسی بھی وقت سیلاب کی زد میں آسکتی ہے۔
لہذا ساتھ میں پہاڑ کی سائیڈ والی زمین کو اگر پلاٹ بندی کر کے آباد کرائی جائے تو زیادہ موزوں ہے۔
ڈاکٹر حکیمی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے ان متاثرین کو صرف راشن اور ٹینٹ دینے کے بجائے ان کی مستقل آباد کاری، مکانات کی تعمیر نو اور سردیوں کے لیے مال مویشی کا چارہ فراہم کیا جائے تاکہ یہ متاٹرین فوری بحال ہوسکیں۔
آپ نے صوبائی حکومت کو تمام سیلاب متاثرین کو یکساں سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔
اس دوران ایم ڈبلیو ایم روندو کے سینئر رہنما شیخ محمد ہاشم، رکن کابینہ ایم ڈبلیو ایم روندو سید انیس الحسنین حسینی اور منصور حسین، سوشل ایکٹیوسٹ سید مبشر حسینی اور سید حسین حسینی بھی ہمراہ تھے