Dr. Asad Shafiq

Dr. Asad Shafiq Provincial Minister for Minerals,Industries,Labour & Commerce | Ex-CSS Officer | Medical Doctor |
S/O Late Minister M Shafiq Machuluvi | IPP
(1)

اظہارِ تعزیت و تسلیتإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز...
24/08/2026

اظہارِ تعزیت و تسلیت

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔

نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، لیبر و کامرس ڈیپارٹمنٹ محمد شعیب صاحب (مرحوم) گوہر آباد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین و پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین۔

— ڈاکٹر اسد شفیق
صوبائی وزیر صنعت، تجارت و محنت
#ایڈمن

گلگت:صوبائی وزیر معدنیات، صنعت، محنت و تجارت ڈاکٹر اسد شفیق سے سابق معاونِ خصوصی ایڈووکیٹ حاجی عابد علی بیگ نے اپنے رفقا...
24/08/2026

گلگت:
صوبائی وزیر معدنیات، صنعت، محنت و تجارت ڈاکٹر اسد شفیق سے سابق معاونِ خصوصی ایڈووکیٹ حاجی عابد علی بیگ نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ملاقات کیا اور ڈاکٹر اسد شفیق کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کیا۔
#ایڈمن

گلشن کبیر:صوبائی وزیر معدنیات، صنعت، محنت و تجارت ڈاکٹر اسد شفیق کے دورۂ مشہ بروم کے موقع پر پورے مشہ بروم کے عوام نے گ...
23/08/2026

گلشن کبیر:

صوبائی وزیر معدنیات، صنعت، محنت و تجارت ڈاکٹر اسد شفیق کے دورۂ
مشہ بروم کے موقع پر پورے مشہ بروم کے عوام نے گاؤں گاؤں جس والہانہ محبت، خلوص اور شاندار انداز میں اپنے منتخب نمائندے کا استقبال کیا وہ ان کے عوامی مینڈیٹ اور باہمی تعلق کی خوبصورت عکاسی ہے۔اسی محبت کا ایک منفرد اور یادگار اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب غازی موسیٰ المعروف گھڑ سوار صاحب کی جانب سے کیا گیا۔جنہوں نے اپنی والہانہ محبت اور خلوص کے اظہار کے طور پر گائے کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا یہ منفرد اندازِ محبت یقیناً قابلِ دید اور قابلِ تحسین تھا۔ڈاکٹر اسد شفیق اپنے چیف سپورٹر غازی موسیٰ المعروف گھڑ سوار صاحب کی اس محبت اور خلوص پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

#ایڈمن

رحیم آباد گلگت:سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود کی زیرِ صدارت رحیم آباد میں کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوئی...
22/08/2026

رحیم آباد گلگت:

سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود کی زیرِ صدارت رحیم آباد میں کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوئی۔ میٹنگ میں صوبائی وزیر معدنیات،صنعت،محنت و تجارت ڈاکٹر اسد شفیق سمیت مرکزی نائب صدر آئی پی پی راجہ ناظم الامین، جنرل سیکرٹری آئی پی پی گلگت بلتستان فتح اللہ خان سمیت دیگر صوبائی وزراء وزیرِ داخلہ دلپذیر خان، وزیرِ تعلیم امان علی عامر،ممبر رکن اسمبلی گلگت بلتستان محمدعلی،خاتون رکن دلشاد بانو بھی موجود تھی۔
#ایڈمن

22/08/2026

ڈاکٹر اسد شفیق انتخابات 2026 میں ہر قسم کی قربانی دینے والے اپنے کارکنان کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں۔دورۂ مشہ بروم کے موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اسد شفیق نے رسول باقری صاحب کے کریانہ سٹور پر حاضری دیکر کر ان کی خیریت دریافت کیا اور ان سے ملاقات کر کے انکے قومی جزبے اور خلوص کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
#ایڈمن

22/08/2026

کندوس میں ڈاکٹر اسد شفیق صاحب کا بے لوث چاہنے والا سپیشل پرسن غلام مہدی جعفرآباد نے وزارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے مسائل تحریری طور پر پیش کیے۔
#ایڈمن

21/08/2026

صوبائی وزیر ڈاکٹر اسد شفیق کے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد دورۂ مشہ بروم کے موقع پر گلشنِ کبیر آمد پر جناب سید ہدایت حسین صاحب نے ایک خوبصورت کلام کے ذریعے ڈاکٹر اسد شفیق کیلئے اپنے جذبات، محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔
#ایڈمن

21/08/2026

جس اعتماد کے ساتھ پورے مشہ بروم کے عوام نے تاریخی برتری کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے مجھے عوامی مینڈیٹ دیا، اس اعتماد کی پاسداری اور اس بھاری ذمہ داری کو نبھانا اب میری اولین ترجیح ہے۔

حلقے میں ترقیاتی کام میرٹ، ضرورت اور عوامی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے تاکہ مشہ بروم کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف اور ترقی کے ثمرات مل سکے۔

ڈاکٹر اسد شفیق
صوبائی وزیر معدنیات، صنعت، محنت و تجارت

کاندے:صوبائی وزیر معدنیات،صنعت و تجارت جناب ڈاکٹر اسد شفیق صاحب کا اپنے دورہ مشہ بروم کے دوران اپنے مرحوم والد سابق صوبا...
21/08/2026

کاندے:
صوبائی وزیر معدنیات،صنعت و تجارت جناب ڈاکٹر اسد شفیق صاحب کا اپنے دورہ مشہ بروم کے دوران اپنے مرحوم والد سابق صوبائی وزیر محمد شفیق کے دور میں بناۓ ہوۓ 300KV کاندے پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔
بجلی کی بلا رکاوٹ ترسیل جاری رکھنے اور بجلی گھر کی مینٹینینس برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر انچارج شیر علی نے بجلی گھر کے کچھ مسائل اور مینٹینینس کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب کو آگاہ کیا ۔ڈاکٹر اسد شفیق نے متعلقہ حکام سے اس بارے میں تفصیل سے بات کر کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
#ایڈمن

Address

01
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Asad Shafiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share