City Traffic Police Skardu

City Traffic Police Skardu Official page of Skardu Traffic Police
(3)

27/07/2026

سسی ہراموش بلاک کی تازہ صورتحال کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ (JSR) تاحال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

27/07/2026

جگلوٹ سکردو روڈ (JSR) اپڈیٹ
📅 27 جولائی 2026
⏰ دوپہر 12:30بجے
شاہراہِ بلتستان (JSR) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تاحال بند ہے۔سسی حراموش کے قریب نالے میں پانی کے شدید بہاؤ کے باعث سڑک تاحال بحال نہیں کی جا سکی۔ سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے، تاہم راستہ ابھی بھی سفر کے لیے غیر محفوظ ہے۔

جاری کردہ Commissioner Gilgit Division

إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَبیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں ...
15/07/2026

إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ

بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا، وہ مکہ میں ہے، جو برکت والا اور تمام جہانوں کے لیے ہدایت ہے۔

13/07/2026

چلاس کے علاقے بونر داس کے قریب شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم (KKH) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔
متعلقہ ادارے روڈ کی بحالی اور ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔ تمام مسافروں، سیاحوں اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل شاہراہ کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔

12/07/2026

ٹریول ایڈوائزری 🚨
جگلوٹ سکردو روڈ پر تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سڑک کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تمام مسافروں، سیاحوں اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر سے قبل موسم اور سڑک کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں، اور دورانِ سفر انتہائی احتیاط، مناسب رفتار اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر ان سے رابطہ کریں۔

11/07/2026

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک نوجوان ون ویلنگ کے حوالے سے متعلقہ ادارے کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات دے رہا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

NOTE:-This action was carried out by Gilgit Baltistan Police.

11/07/2026

کم عمر ڈرائیونگ اور تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اور نہ ہی انہیں کم عمری میں ڈرائیونگ کے لیے گاڑیاں فراہم کریں۔ کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔
آج نیورنگا، سکردو روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے دیوار سے جا ٹکرائی، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِمیں اپنے رب اللہ سے اپنے ہر گناہ کی معافی مانگتا ہوں اور...
10/07/2026

أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ

میں اپنے رب اللہ سے اپنے ہر گناہ کی معافی مانگتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔

جمعہ مبارک 💞

05/07/2026

سکردو ٹریفک پولیس — عوام دوست پولیس
سکردو ٹریفک پولیس نہ صرف شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتی ہے، بلکہ عوامی خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہے۔ ٹریفک اہلکار بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں اور معذور افراد کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، تاکہ وہ محفوظ اور آسانی کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
سکردو ٹریفک پولیس عوام کی خدمت، سہولت اور محفوظ سفر کے عزم کے ساتھ ہر وقت میدانِ عمل میں موجود ہے۔

Address

Police Line Skardu
Skardu
16100

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Traffic Police Skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share