11/10/2025
عنوان: فرشتہ صفت دردِ دل رکھنے والا گلگت بلتستان کا سچا بیٹا
ایڈووکیٹ غلام عباس منڈوق ایک ایسا نام ایک ایسی شخصیت جو گلگت بلتستان کے ان گنت دلوں میں محبت امید اور خدمت کا استعارہ بن چکا ہے
یہ وہ عظیم انسان ہے جو دوسروں کے درد کو اپنا درد دوسروں کے غم کو اپنا غم اور دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کر جیتا ہے وہ نہ صرف گلگت بلتستان کے مسائل کو سمجھتا ہے بلکہ انہیں اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھ کر بار بار بااختیار حلقوں تک پہنچاتا ہے اس کی آواز اس کی کاوشیں اس کی محنت سب کچھ عوام کے لیے علاقے کی ترقی کے لیے ہے
✅ گلگت بلتستان کے لیے نمایاں خدمات
غلام عباس مندوق نے ہر فورم پر گلگت بلتستان کے حقوق کی آواز بلند کی وہ اُن چند جرأت مند آوازوں میں شامل ہے جنہوں نے خطے کے آئینی سیاسی اور سماجی مسائل کو حکومتی ایوانوں تک بارہا پہنچایا
وہ آئینی حیثیت یوتھ کے مسائل تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے نہ صرف بولتے رہے بلکہ عملی جدوجہد بھی کرتے رہے
غریب مظلوم اور بے سہارا لوگوں کے لیے قانونی مدد فراہم کی وہ بھی اکثر بغیر کسی فیس کے صرف انسانیت اور خدمت کے جذبے کے تحت
وہ ہمیشہ علاقے میں بین المسالک ہم آہنگی امن بھائی چارہ اور یکجہتی کا داعی رہا ہے اُس نے ہر ممکن کوشش کی کہ گلگت بلتستان نفرت کی نہیں محبت کی پہچان بنے
علاقائی نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے وہ ہر وقت دستیاب رہتے ہیں چاہے کسی کو تعلیمی مشورہ ہو قانونی مسئلہ ہو یا روزگار کا معاملہ غلام عباس ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے
🌟 ایک بے لوث باوقار اور خدمتگار شخصیت
ایڈووکیٹ غلام عباس کا دل گلگت بلتستان کے لیے دھڑکتا ہے اور خاص طور پر ضلع گانچھے اور خپلو کے عوام کے لیے وہ ایک سایہ دار درخت کی مانند ہے وہ نہ اقتدار کا بھوکا ہے نہ دولت کا محتاج نہ شہرت کا طلبگار اُس کا اصل سرمایہ عوام کی دعائیں ان کی محبت ااور ان کا اعتماد ہے
زندگی میں ایسے کم ہی لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں جو دوسروں کی خوشی دیکھ کر خوش ہوں اور کسی کو دکھی دیکھ کر خود بھی بے چین ہو جائیں یہ وہ انسان ہے جو نہ صرف رشتہ داروں بلکہ جاننے والوں کے لیے بھی اللہ کے بعد سب سے بڑی سہارا ہے چاہے رات ہو یا دن بارش ہو یا دھوپ سردی ہو یا گرمی جب بھی کسی کو ضرورت ہو غلام عباس حاضر ہوتا ہے
📢 عوامی مطالبہ
آج گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً ضلع گانچھے اور خپلو کے لوگ پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ
> ایسے چمکتے ہوئے ستارے علاقے کے محسن دردِ دل رکھنے والے اس فرشتہ صفت انسان کو نگران حکومت میں بطور وزیر شامل کیا جائے۔
منجانب سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab Welfare Organization
Sargiab student's organization
Zahid Veer U
Dolat Ali
Daily Ghanche TV
Ilyas Butt
Daily Sada-e-Himalaya
Ejaz Butt
Khadim Noori
غلام عباس منڈوق