28/06/2026
اَلَذِيّنُ إذا اصابتهم مصيبة 💔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دُکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ برادرِ عزیز محمد علی کے والدِ گرامی، نہایت معزز، نیک، متقی، بااخلاق اور معلمِ قرآن، حاجی علی کنگل چھو آج اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے۔
یہ سانحہ یقیناً اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام چاہنے والوں کے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے۔ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، ہمدردی اور صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
شریکِ غم:
▪️ علی آباد سندو طولتی بروق▪️