جامعہ طوسی بلتستان

جامعہ طوسی بلتستان تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ

16/08/2026

شگر: مطالعاتی دورے کے دوران طلاب کا شہید راہ مدحت شہید جان علی شاہ کے مرقد پہ حاضری ، فاتحہ خوانی اور عقیدت کا نذرانہ
جامعہ طوسی بلتستان
Jamia Tusi Baltistan
Tusi Education System Baltistan

جامعہ طوسی کواردو میں 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے علمی و فکری سیمنارکواردو: 79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے سلسلے میں جامع...
14/08/2026

جامعہ طوسی کواردو میں 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے علمی و فکری سیمنار
کواردو: 79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے سلسلے میں جامعہ طوسی کواردو میں ایک پروقار علمی و فکری سیمنار منعقد ہوا، جس میں اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمنار میں پاکستان کی نظریاتی اساس، قومی یکجہتی، اتحادِ بین المسلمین، وطن سے محبت اور ملکی ترقی و استحکام میں نئی نسل کے کردار کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا گیا۔
سیمنار کے مہمانِ خصوصی اور مقررِ خصوصی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دیدار حسین تھے، جبکہ سرپرستِ اعلیٰ جامعہ طوسی بلتستان علامہ شیخ اکبر علی مخلصی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے استقبالیہ خطاب کیا۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں علامہ شیخ اکبر علی مخلصی نے کہا کہ آزادی ایک اسلامی قدر اور قرآنی حکم ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں نے علامہ محمد اقبال کی فکری رہنمائی اور قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اس قرآنی حکم پر عمل کرتے ہوئے مملکتِ خداداد پاکستان کو معرضِ وجود میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی حفاظت، ترقی اور تکامل کے سفر کو انہی الٰہی اقدار کی روشنی میں جاری و ساری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اپنے صدارتی خطاب میں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دیدار حسین نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس دینِ اسلام پر استوار ہے۔ جس طرح پاک فوج مملکتِ خداداد کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے، اسی طرح جامعہ طوسی بلتستان جیسے دینی و تعلیمی ادارے دینی و دنیاوی علوم کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے جامعہ طوسی میں اپنی آمد اور یہاں گزارے گئے وقت کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ طوسی رائج نظامِ تعلیم سے ہٹ کر اسلامی تعلیمات کے ساتھ سائنس، آرٹس اور دیگر جدید علوم سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے ذریعے وطنِ عزیز کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے جامعہ کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں اتحادِ بین المسلمین، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت جیسے اہم سماجی اقدار کے فروغ کے لیے انتہائی اخلاص کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
سیمنار کے موقع پر جامعہ طوسی کے طلبہ نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ خوبصورت اور پروقار انداز میں پرچم کشائی کی، جس سے تقریب کا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوگیا۔ طلبہ کے ہاتھوں میں لہراتے قومی پرچم، ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج، شہدائے آزادی، قومی ہیروز اور تحریکِ آزادی کے رہنماؤں کی تصاویر نے تقریب کی رونق اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید اجاگر کیا۔
تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور تکامل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ یوں یہ پروقار علمی و فکری نشست وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

یومِ آزادیِ پاکستان — خصوصی سیمنارپاکستان کی نظریاتی اساس79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پرجامعہ طوسی کواردو کے زیرِ ا...
12/08/2026

یومِ آزادیِ پاکستان — خصوصی سیمنار

پاکستان کی نظریاتی اساس

79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر
جامعہ طوسی کواردو کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی فکری و علمی سیمنار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📅 تاریخ: 13 اگست 2026ء، بروز جمعرات
🕙 وقت: صبح 10:00 بجے
📍 مقام: اقبال سیمنار ہال، جامعہ طوسی کواردو
🎙مقرر و مہمان خصوصی:
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بلتستان

آئیے! آزادی کے جشن کو شعور، فکر اور ذمہ داری کے عہد کے ساتھ منائیں۔
پاکستان ہماری پہچان، نظریہ ہماری بنیاد، اور ہماری ذمہ داری ہمارا مستقبل ہے۔

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگی۔

جامعہ طوسی بلتستان
Jamia Tusi Baltistan

12/08/2026

جامعہ طوسی؛ عزم، منصوبہ بندی اور ٹیم ورک کی ایک مہدوی مثال

✒️: سکندرعلی بہشتی

کسی بھی قوم میں حقیقی تبدیلی محض وقتی نعروں، خالی عمارتوں، محدود فکر و نظر یا انفرادی اور ثانوی نوعیت کی سرگرمیوں سے نہیں آتی، بلکہ اس کے لیے بلند اہداف، جامع منصوبہ بندی، وسیع النظر فکر، اجتماعی جدوجہد اور مؤثر ٹیم ورک ضروری ہوتا ہے۔

اسی سوچ اور وژن کے تحت 2008ء میں کواردو میں نئی نسل کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت، دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج اور اجتماعی فکر و عمل کو فروغ دینے کے مقصد سے جامعہ طوسی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

جامعہ طوسی کواردو کے بارے میں میڈیا اور احباب کے ذریعے عمومی تعارف اور اجمالی معلومات تو حاصل رہی ہیں، تاہم اس مرتبہ ادارے کا قریب سے مشاہدہ کرنے، اس کے وسیع و عریض رقبے کا جائزہ لینے اور ذمہ داران، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات و گفتگو کا موقع ملا۔

اس موقع پر ادارے کے مسئول جناب رسول میر سے مختلف علمی، تعلیمی اور انتظامی موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے جامعہ طوسی کے قیام اور ارتقائی سفر کے حوالے سے بتایا کہ جامعہ کا آغاز 2008ء میں محدود وسائل، لیکن ایک مضبوط، مخلص اور درد مند ٹیم کے ساتھ کیا گیا۔ گزشتہ اٹھارہ برسوں کے دوران اس ادارے نے مختلف شعبوں میں قابلِ ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔

*جامعہ طوسی کے تعلیمی شعبے*
جامعہ کے شعبہ جات کے حوالے سے رسول میر صاحب نے بتایا کہ جامعہ طوسی میں برادران کے لیے دو بنیادی شعبے قائم ہیں۔ ایک شعبہ عصری اسکولی تعلیم پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرا شعبہ حوزوی تعلیم کے لیے مدرسے کی صورت میں کام کر رہا ہے۔

اسکول میں طلبہ کے لیے سائنس اور آرٹس، دونوں شعبوں میں میٹرک تک تعلیم کی سہولت موجود ہے، جہاں بلتستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

اسی طرح کواردو کی طالبات کے لیے بھی پہلی جماعت سے میٹرک تک آرٹس اور سائنس، جبکہ انٹرمیڈیٹ میں آرٹس کی تعلیم کا انتظام موجود ہے۔

عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ معارفِ اسلامی کا باقاعدہ کورس بھی شاملِ نصاب ہے، جس میں عقائد، اخلاق اور قرآنِ کریم جیسے بنیادی موضوعات پڑھائے جاتے ہیں۔یوں جامعہ طوسی میں اسکول اور مدرسے کا ایک خوب صورت امتزاج دکھائی دیتا ہے، جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت، کردار سازی اور دینی شعور کی نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

طلبہ کے لیے تینوں اوقاتِ نماز میں باجماعت نماز کا اہتمام ہے، جبکہ طالبات کے لیے نمازِ ظہرین باجماعت ادا کی جاتی ہے۔

*اساتذہ اور تربیتی نظام*
اساتذہ کے حوالے سے رسول میر صاحب نے بتایا کہ جامعہ طوسی میں پنجاب، گلگت بلتستان اور بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ تدریس، تربیت اور طلبہ کی علمی و اخلاقی رہنمائی میں مصروف ہیں۔ اس وقت تقریباً 42 اساتذہ جامعہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

*فارغ التحصیل طلبہ کی خدمات*
جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد اس وقت قم، مشہد اور نجف میں علومِ آلِ محمد علیہم السلام کے حصول میں مصروف ہے، جبکہ سیکڑوں طلبہ ملک بھر کی مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ جامعہ کے بعض فارغ التحصیل افراد بلتستان میں دینی، مذہبی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر رسول میر صاحب کے علاوہ حجۃ الاسلام شیخ اکبر مخلصی، شیخ جعفر علی، شیخ محمد عابدین اور مولانا فدا علی سے بھی مختلف علمی و فکری موضوعات پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کا موقع ملا۔

*کامیابی کا راز: عزم، ہدف اور ٹیم ورک*
جامعہ طوسی کے اس مختصر دورے کے دوران جس پہلو نے سب سے زیادہ متاثر کیا، وہ ذمہ داران اور اساتذہ کا بلند عزم و حوصلہ، واضح اہداف، مشکلات کو مواقع میں تبدیل کرنے کا جذبہ اور باہمی مشاورت کے ساتھ اجتماعی طور پر کام کرنے کی صلاحیت ہے۔درحقیقت یہی وہ بنیادی عناصر ہیں جو کسی بھی علمی، تعلیمی یا سماجی منصوبے کی کامیابی کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔

محدود وسائل کے باوجود اگر مقصد بلند، منصوبہ واضح، ٹیم مخلص اور عزم مضبوط ہو تو بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جامعہ طوسی کا سفر اس حقیقت کی ایک خوب صورت مثال ہے کہ ادارے صرف عمارتوں سے نہیں بنتے، بلکہ واضح وژن، مخلص افراد، مضبوط ٹیم، مسلسل محنت اور بلند اہداف سے تشکیل پاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ جامعہ طوسی کو مزید ترقی و استحکام عطا فرمائے، اس کے ذمہ داران، اساتذہ اور تمام خدمت گزار افراد کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں اپنے بلند دینی، تعلیمی اور تربیتی مقاصد کے حصول میں کامیاب فرمائے۔

آمین۔
(با تشکر از سکندر علی بہشتی)
واٹس ایپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb8wQKfCxoB4D2b9Tx0q

https://fb.watch/IXRxo1gqZl/

01/08/2026

سابق طالب علم جامعہ طوسی بلتستان شاعر اہل بیت ع جناب مولانا ذیشان حیدر جوادی کا تہران مصلی امام خمینی میں منعقدہ شعری پروگرام میں شہید رہبر کے لئے پڑھا گیا کلام شہید رہبر کے رسمی سائٹ نے نشر کردیا۔

جامعہ طوسی بلتستان
Jamia Tusi Baltistan
Tusi Education System Baltistan

سائٹ کے پیام کا اردو ترجمہ:
✍️ الوداع اے اس زمانے کے مستضعفین کے رہبر...
🎥 پاکستانی شاعر ذیشان حیدر جوادی کی شعرخوانی، "ایک سانس امامِ مجاہدِ شہید کے لیے" کے عنوان سے منعقدہ دو شب و روزہ شعری پروگرام میں۔
▪️ یہ ادبی پروگرام 13 اور 14 تیر 1405 ہجری شمسی کو، رہبرِ شہیدِ انقلاب کی رخصتی کی تقریب کے ساتھ ہم آہنگ، حوزه هنری اور تہران میونسپلٹی کے ثقافتی و فنّی ادارے کے زیرِ اہتمام مصلائے امام خمینیؒ کے شبستان میں منعقد ہوا، جس میں ایران اور دیگر ممالک سے 250 سے زائد فارسی زبان شاعروں نے مسلسل دو شب و روز تک شعرخوانی کی۔
🏴

*تربیتی ورکشاپ*فن تحقیق ، تحریر اور تقریرٹرینر:معروف محقق ، کالم نگار اور قادر الکلام خطیب شیخ بشیر دولتی صاحب: دورانیہ:...
01/08/2026

*تربیتی ورکشاپ*
فن تحقیق ، تحریر اور تقریر
ٹرینر:
معروف محقق ، کالم نگار اور قادر الکلام خطیب
شیخ بشیر دولتی صاحب:
دورانیہ: یکم اگست سے 6 اگست تک
وقت: 6:00pm سے 7:30pm
بمقام: مرکز تعلیم و تربیت جامعہ طوسی بلتستان
رابطہ: 03468237098
منجانب: شعبہ تحقیق جامعہ طوسی بلتستان
Jamia Tusi Baltistan
Tusi Education System Baltistan

اعلان داخلہتعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ *جامعہ طوسی بلتستان* کے زیر نگرانی*طوسی پبلک سکول اینڈ کالج* اور *زینبیہ پبلک سک...
09/05/2026

اعلان داخلہ
تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ
*جامعہ طوسی بلتستان* کے زیر نگرانی
*طوسی پبلک سکول اینڈ کالج*
اور
*زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج*
میں فرسٹ ائیر کے داخلے کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے داخلہ فارم , پراسپکٹس اور نصاب کے متعلق معلومات کے لئے مندرجہ زیل نمبروں پہ رابطہ کریں-
طوسی ایجوکیشن سسٹم کواردو
واٹساپ: 03468237098
کال: 03555375528

اعلان داخلہ *فرسٹ ائیر FA*زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج: زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج کواردو ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو اسلا...
08/05/2026

اعلان داخلہ
*فرسٹ ائیر FA*
زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج:
زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج کواردو ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو اسلامی اقدار اور جدید تعلیم کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہ ادارہ طالبات کو پردہ کے ساتھ اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا عہد رکھتا ہے۔ یہاں طالبات اسلامی اصولوں کے مطابق تعلیم حاصل کرتی ہیں، جس میں پردہ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
اس مدرسے کی طالبات نہ صرف قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرتی ہیں، بلکہ جدید علوم میں بھی مہارت حاصل کرتی ہیں۔ یہ ادارہ طالبات کو معاشرے میں باعزت اور باوقار مقام دلانے کے لیے پرعزم ہے۔
زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبات ان کے عزم، محنت اور اسلامی اقدار کی عکاس ہوگی، جس میں وہ اسلامی اقدار کی پابندی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتی نظر آئیں گی۔ یہ ادارہ ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے، جہاں طالبات دین اور دنیا دونوں میں کامیابی حاصل کریں۔
رابطہ
واٹساپ: 03468237098
کال: 03555375528

*خوش خبری:*الحمد للہ: ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہینگے۔ میٹرک سے فارغ ہونے والے طلباء کے تعلیمی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ...
07/05/2026

*خوش خبری:*
الحمد للہ:
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہینگے۔
میٹرک سے فارغ ہونے والے طلباء کے تعلیمی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر کے دہلیز پر معیاری تعلیم و تربیت کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے فرسٹ ائیر کے کلاسوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
انشاء اللہ سابقہ تمام تعلیمی پراجکٹ کی بہترین کامیابی کی طرح طوسی پبلک سکول اینڈ کالج کا اجراء بھی علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ساتھ ہی ان تمام والدین اور قوم کے معماروں کے تعلیمی مسائل بھی گھر کے دہلیز پہ حل ہونگے جو اعلی تعلیم کے حصول کا خواب آنکھوں میں سجائے بھاری بھرکم سفری اخراجات ، مہنگی فیسس اور رہائش کے مسائل کی وجہ سے شہروں کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں۔ انشاء اللہ اب آپ کے بچے کی معیاری تعلیم و تربیت آپ کے گھر کی دہلیز پہ ماہرین تعلیم کی نگرانی میں انجام پائنگے۔
*گیارہوں کلاس کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے*
کورس کی بروقت تکمیل کے لئے رزلٹ کا انتظار کئے بغیر اپنی تعلیم کے تسلسل کو جاری رکھئے۔
*طوسی پبلک سکول اینڈ کالج کواردو*
واٹساپ: 03468237098
کال: 03555375528

Address

Kowardu
Skardu
HTTPS://WWW.FACEBOOK.COM/JAMIATUSI.BALTISTAN

Telephone

+923555375528

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ طوسی بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to جامعہ طوسی بلتستان:

Shortcuts

Share