30/09/2025
روندو:-
ستک کھرزنگ میں محکمہ واٹر اینڈ پاور کی کارکردگی یہ ہے کہ یہاں عمائدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی بحال رکھے پر مجبور ہیں کئی دفعہ متعلقہ محکمے کے زمہ داران کو آگاہ کیا کہ ستک کھرزنگ کیلئے 15 لوہے کی پول کی ضرورت ہے اور دینے کا وعدہ بھی کرتے ہیں اور لسٹ میں نام بھی لکھتے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں ایک لوہے کا پول نہیں ملا ہے اور لکڑی کے پول کھڑا کر کے بجلی پاس کیا ہوا ہے ستک کھرزنگ کیلئے رکھے گئے 15 پول کو ذرائع کے مطابق سکردو میں فروخت کیاگیا ہے جو کہ کھرزنگ کیلئے مختص تھے ۔ 2022 کے زلزلے کے نقصانات کے بعد بھی متعلقہ محکمے نے لسٹ میں کھرزنگ کا نام لکھا لیکن ستک میں موجود ذم داران نے ستک کے اندر سے ہی پول غائب کیا اور کہا گیا کہ پول کھرزنگ کیلئے نہیں دیا ہے باقی سارے ستک گاؤں کیلئے دیا ہے ۔کیا یہ سراسر ناانصافی نہیں ہے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود ہمارے بجلی کا مسائل کبھی حل نہیں کیا ۔انہی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آج میرے گاؤں کے دو نوجوان کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے ایک نوجوان جس کے 28 سال عمر تھے اور پانچ بچوں کا باپ تھا محمد سلیم اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ دوسرا نوجوان شدید زخمی حالات میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر اعلاج ہے۔اس کی اصل زمہ دار متعلقہ محکمہ کے ستک کے انچارج سمیت دیگر ملازمین اور محکمے کے ایس ڈی آو جو اکثر اپنی ڈیوٹی سے ہی مختلف بہانے کر غائب ہوتے ہیں ذمد دار ہے ۔
اور انہی کے خلاف ہی ہم نوجوان کھرزنگ انکی ناقض کارکردگی اور نااہلی کی وجہ سے ہمارے دو نوجوانوں کے ساتھ یہ ناخوشگوار واقع پیش آیا ہے ۔اگر کھرزنگ میں بجلی کے تمام مسائل کو فوری حل نہیں کیا گیا تو پورے ستک کے بجلی انچارج سمیت ملازمین ایس ڈی او ایکسیئن آر ای سمیت چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور سکردو کے خلاف درخواست دینگے اور ایف آئی آر بھی درج کرینگے
نوجوانان کھرزنگ نے اعلیٰ حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھرزنگ میں موجود بجلی کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔لوہے کی پول کی جگہ لکڑی کے پول لگا ہوا ہے اس کو تبدیل کرلیں ۔تار بلکل سڑاہوا ہے اور جالی کے تار کو جوڑ لگا کر بجلی پاس کیا ہوا ہے ان تمام مسائل کو حل کریں اور جو نوجوان کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگئے ہیں انکے یتیم بچوں کو معاوضہ دیا جائے اور جو نوجوان اس وقت زخمی حالت میں سکردو ہسپتال میں زیر اعلاج ہے اسکی اعلاج کیلئے متعلقہ محکمہ فنڈز جاری کریں۔بصورت دیگر ہم ۔وجوانان کھرزنگ چین سے نہیں رہینگے ۔