Information Department Baltistan Division

Information Department Baltistan Division Official source of News and announcements about Gilgit-Baltistan

14/08/2026

ضلع سکردو میں جشنِ آزادی کی تقریبات کی جھلکیاں 🇵🇰

14/08/2026

سکردو: اپر کچورا جھیل پر جشنِ آزادی کی شاندار تقریب
بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کیک کٹنگ اور بوٹنگ ریلی کا انعقاد، جھیل میں قومی پرچموں کے ساتھ وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

Commissioner Baltistan Division
District Administration Skardu

*ضلع سکردو میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا* ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع سکردو اور ایڈیشن...
14/08/2026

*ضلع سکردو میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا*

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع سکردو اور ایڈیشنل ضلع روندو میں بھی یومِ آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے، قومی ولولے اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام، سلامتی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
یومِ آزادی کے سلسلے میں سکردو اور روندو میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ سکردو کی مرکزی ریلی صبح ساڑھے آٹھ بجے ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سے نکالی گئی ،جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری آفیسران، طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

ریلی یادگارِ شہداء پر پہنچنے کے بعد یومِ آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ڈاکٹر محمد شریف، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلتستان ڈویژن آصف اقبال مہند اور ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے قومی پرچم لہرایا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے جنگِ آزادی کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ڈاکٹر محمد شریف نے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا۔ آج پوری قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے تجدیدِ عہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے عالمی سطح پر ملک کے وقار اور مقام میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں اور وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار قاسم نسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی محض جشن کا دن نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے۔ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور اصولوں کی روشنی میں پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور عظیم ملک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے شعراء نے قیامِ پاکستان سے قبل بھی آزادی کے حق میں اپنے کلام کے ذریعے عوام میں شعور اور جذبہ پیدا کیا۔

تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، جبکہ تبت آرٹس کے فنکاروں نے تحریکِ پاکستان کے تاریخی پس منظر پر مبنی خوبصورت خاکہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف مقابلوں اور تقریبات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و دیگر شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

14/08/2026

سکردو: ملک بھر کی طرح سکردو میں بھی پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب نیو یادگارِ شہداء سکردو میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ڈاکٹر محمد شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔یومِ آزادی کی مناسبت سے ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سکردو سے نیو یادگارِ شہداء تک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں ممبر جی بی اسمبلی ڈاکٹر محمد شریف، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان ، ڈی آئی جی بلتستان ریجن، ڈپٹی کمشنر سکردو، مختلف محکموں کے سربراہان، سیاسی و سماجی رہنماؤں، عمائدینِ علاقہ، طلبہ، میڈیا نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی

14/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے یادگارِ شہداء چنار باغ، گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کا 79واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منا رہے ہیں۔ میں پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبے بھر میں اس حوالے سے پروقار تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔ آج کا دن اپنے ان بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جن کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔1930ء میں شاعرِ مشرق نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا۔ جدوجہد جاری رہی اور 1940ء میں (قراردادِ لاہور کے ذریعے) اس کو ایک واضح سمت ملی۔ بالآخر 14 اگست 1947ء کو دو قومی نظریے کو عملی جامہ پہنایا گیا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔آج کا دن اپنے شہداء، غازیوں اور قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ بھارت میں آج بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، جس سے دو قومی نظریے کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔ کوئی بھی ملک مضبوط دفاع اور مضبوط معیشت کے بغیر دنیا کے قوموں کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔جن ممالک کے پاس صرف اچھی معیشت ہے اور دفاع مضبوط نہیں انکی حالت پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے جسکی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہے ۔ اس ملک کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو جس نےایٹمیپروگرامشروعکیا، بے نظیر بھٹو میزائل پروگرام لایا اور محمدنواز شریف جس نے ایٹمی دھماکے کیے سمیت موجودہ قیادت خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے کر بھارتی جارحیت کا جنون خاک میں ملا دیا پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہم چیف آف ڈیفنس سید جرنل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔آئیے عہد کریں کہ ہم تمام شعبوں میں آگے بڑھیں گے اور اپنی کمزوریوں کو دور کریں گے۔ ہم انصاف، عدل اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے کیونکہ ہم نے مل کر اس ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

14/08/2026

14 اگست 2026 🇵🇰
ضلع شگر میں قومی جذبے، جوش و خروش اور ملی یکجہتی کے ساتھ شایانِ شان تقریبات کا انعقاد
ضلع شگر: یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع شگر میں قومی جذبے، حب الوطنی، ملی یکجہتی اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں سرکاری اداروں، عوامی نمائندگان، عمائدینِ علاقہ، طلبہ، نوجوانوں اور معاشرے کے مختلف طبقات نے بھرپور شرکت کی۔
🇵🇰 پرچم کشائی کی مرکزی تقریب:
ضلع انتظامیہ کمپلیکس شگر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں قومی پرچم لہرایا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
🇵🇰 یومِ آزادی ریلی:
ضلع انتظامیہ کمپلیکس سے حسین چوک شگر تک ایک بھرپور اور باوقار یومِ آزادی ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے تحریکِ آزادی کی تاریخی جدوجہد، قیامِ پاکستان کی اہمیت، قومی اتحاد، حب الوطنی اور ملکی ترقی کے لیے اجتماعی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔
🇵🇰 یادگارِ شہداء پر گارڈ آف آنر اور پھولوں کی چادر:
یادگارِ شہداء پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
🇵🇰 مرکزی یومِ آزادی تقریب — گورنمنٹ انٹر کالج شگر:
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب گورنمنٹ انٹر کالج شگر میں منعقد ہوئی، جس میں معاشرے کے مختلف طبقات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں ملی نغمے، تقاریر، قومی و حب الوطنی کے موضوعات پر ٹیبلوز اور مختلف ثقافتی پروگرامز پیش کیے گئے، جنہوں نے شرکاء میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور وطن سے محبت کے جذبات کو مزید اجاگر کیا۔
🇵🇰 جشنِ آزادی نائٹ — ضلع شگر کی خصوصی تزئین و آرائش:
13 اگست کی شبِ آزادی کے موقع پر ضلع شگر میں سرکاری و نجی عمارات کو برقی قمقموں، قومی پرچموں اور خصوصی بینرز سے سجایا اور روشن کیا گیا، جس سے ضلع بھر میں جشنِ آزادی کا ایک خوبصورت اور قومی جذبے سے سرشار ماحول پیدا ہوا۔
🇵🇰 جشنِ آزادی — بلائنڈ لیک:
شگر کے خوبصورت سیاحتی مقام بلائنڈ لیک پر بھی جشنِ آزادی پاکستان کی خصوصی تقریب جاری ہے، جس میں قومی جذبے اور سیاحتی سرگرمیوں کو یکجا کرتے ہوئے یومِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔
🇵🇰 پیغامِ یومِ آزادی:
یومِ آزادی ہمیں اتحاد، ایمان، نظم و ضبط، قومی ذمہ داری اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنے کا درس دیتا ہے۔ ضلع شگر کے عوام اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔
السلام زندہ باد
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Baltistan Division
Deputy Commissioner Shigar, GB
Government of Pakistan
Pakistan Army

*روندو — 14 اگست 2026**یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پروقار تقریبات*یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو...
14/08/2026

*روندو — 14 اگست 2026*

*یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پروقار تقریبات*

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو، اسسٹنٹ کمشنر روندو اور سب ڈویژن روندو کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ,علماے کرام، تاجر برادری ،میڈیا نمائندہ گان، اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
پرچم کشائی کی تقریب کے بعد تمام افسران، سرکاری ملازمین اور دیگر شرکاء نے قومی یکجہتی کے جذبے کے تحت ریلی کی شکل میں ہائیر سیکنڈری سکول تھوار کا رخ کیا۔ ریلی میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور قومی یکجہتی کے نعروں کے ساتھ وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
ہائیر سیکنڈری سکول تھوار پہنچنے پر طلباء و طالبات، اساتذہ اور دیگر شرکاء نے ریلی کا استقبال کیا۔ سکول میں یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف پروگراموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت، آزادی کی اہمیت اور قومی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم، نظم و ضبط اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو اور اسسٹنٹ کمشنر روندو نے شہدائے وطن کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ افسران نے کہا کہ وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور قوم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Commissioner Baltistan Division
Assistant Commissioner Office Roundu
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Government of Pakistan
District Administration Skardu

14 اگست 2026ضلع گنگچھے میں یومِ آزادی پاکستان قومی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیاملک بھر کی طرح ضلع گنگچھے م...
14/08/2026

14 اگست 2026
ضلع گنگچھے میں یومِ آزادی پاکستان قومی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا
ملک بھر کی طرح ضلع گنگچھے میں بھی یومِ آزادی پاکستان قومی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ضلع بھر کی تمام مساجد اور خانقاہوں میں پاکستان، افواجِ پاکستان، ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امن و ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
یومِ آزادی کے سلسلے میں ضلع گنگچھے کے چاروں سب ڈویژنز میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں سرکاری افسران، علماء کرام، طلباء، اساتذہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
ضلع ہیڈکوارٹر خپلو میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر ہوا، جہاں ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف محکموں کے سربراہان، علماء کرام، طلباء اور شہریوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
بعد ازاں یادگارِ شہداء سے گورنمنٹ ڈگری کالج خپلو تک ایک عظیم الشان یومِ آزادی ریلی نکالی گئی، جس میں سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں، طلباء، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
گورنمنٹ ڈگری کالج خپلو میں ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی کی زیرِ صدارت مرکزی یومِ آزادی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں علماء کرام، سرکاری افسران، اساتذہ، سکول و کالج کے طلباء اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، علماء کرام اور طلباء کی جانب سے یومِ آزادی کی اہمیت، قیامِ پاکستان کے مقاصد، قومی یکجہتی، ملکی ترقی اور وطنِ عزیز کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کے حوالے سے تقاریر کی گئیں۔
طلباء کی جانب سے ملی نغمے، تقاریر اور مختلف پروگرامز پیش کیے گئے، جنہوں نے تقریب کے شرکاء میں حب الوطنی اور قومی جذبے کو مزید اجاگر کیا۔ تقریب میں پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی ترقی، سلامتی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا مستقبل ہے، اس لیے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Baltistan Division
District Administration Ghanche
Government of Pakistan

یومِ آزادی پاکستان: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کا قوم کے نام پیغامسکردو: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم ...
13/08/2026

یومِ آزادی پاکستان: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کا قوم کے نام پیغام

سکردو: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم، بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہمارے لیے آزادی، قومی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مدبرانہ قیادت، مسلسل جدوجہد اور برصغیر کے مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام، جمہوریت اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سپیکر اسمبلی نے کہا کہ قائداعظم کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ قومی ترقی اور مضبوط جمہوری نظام کے لیے آئین، پارلیمان، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کا احترام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے قیامِ پاکستان کے بعد آزادی کے جذبے کا عملی مظاہرہ کیا اور ڈوگرہ راج سے یکم نومبر کو آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ غیر مشروط الحاق کا اعلان کیا۔ گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً نوجوان ملکی دفاع، سلامتی اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان کی قومی یکجہتی اور جغرافیائی وحدت کا اہم حصہ ہے۔ سپیکر اسمبلی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ہنر، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی و گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مضبوطی، خوشحالی اور ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہماری آزادی اور خودمختاری کی ضامن ہیں۔

Address

Directorate Of Information Baltistan Division, Near Marfi Complex
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information Department Baltistan Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share