Engr Altaf Hussain

Engr Altaf Hussain Caretaker Minister Local Government and Rural Development Gilgit-Baltistan

28th Anniversary of Youm-e-TakbeerThe day Pakistan emerged as a nuclear power and restored the strategic balance in Sout...
28/05/2026

28th Anniversary of Youm-e-Takbeer
The day Pakistan emerged as a nuclear power and restored the strategic balance in South Asia.
On the 28th anniversary of Youm-e-Takbeer, I extend my heartfelt felicitations to the proud people of Pakistan.
Engr. Altaf Hussain Minister LG&RD Gilgit Baltistan

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین نے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال اسکردو کا دورہ کیا ...
27/05/2026

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین نے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال اسکردو کا دورہ کیا اور عید کا دن مریضوں کے ساتھ گزارا۔

دورے کے دوران وزیر بلدیات نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، داخل مریضوں کی عیادت کیے۔ انہوں نے مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انجینئر الطاف حسین نے اس موقع پر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ "عید کی اصل خوشی دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے۔ عید کے دن بھی اپنے فرائض انجام دینے والا طبی عملہ قابل تحسین ہے۔" انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری علاج میسر آ سکے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیر بلدیات کے دورے پرخوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو سراہا۔

#ایڈمن

🌙 عید الاضحیٰ مبارک 🌙عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی، صبر اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا...
26/05/2026

🌙 عید الاضحیٰ مبارک 🌙
عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی، صبر اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا درس دیتی ہے۔
یہ دن ہمیں ایثار، محبت، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کی مدد کا احساس دلاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
اور پاکستان سمیت پوری اُمتِ مسلمہ کو امن، خوشحالی اور اتحاد عطا فرمائے۔ آمین 🤍
وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والا بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ا...
25/05/2026

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والا بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت دشمنی ہے۔ بی ایل اے دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے تاکہ ملک میں امن، استحکام اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین

خوش آمدید شاہ رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شاہ رحیم آغا خان کی سرزمینِ گلگت بلتستان آمد خوش آئند اور باع...
17/05/2026

خوش آمدید شاہ رحیم آغا خان
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شاہ رحیم آغا خان کی سرزمینِ گلگت بلتستان آمد خوش آئند اور باعثِ مسرت ہے۔ ہم اپنے معزز مہمان کو دلی خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور امید ہے کہ یہ دورہ بھائی چارے، امن، ترقی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین
💫💐

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَبانی دستۂ حیدریہ حسن کالونی و سرکردہ موسیٰ لائن اسکردو، فردوس علی کرگلی ول...
13/05/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
بانی دستۂ حیدریہ حسن کالونی و سرکردہ موسیٰ لائن اسکردو، فردوس علی کرگلی ولد حاجی موسیٰ کرگلی کے انتقال پر ہم دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم مرحوم کے درجاتِ بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
شریکِ غم: وزیر بلدیات انجینر الطاف حسین

11/05/2026

اظہارِ تشکر
دل کی گہرائیوں سے شکریہ وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین بھائی، جنہوں نے مریضوں کے ساتھ آنے والے تیمارداروں کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے انسان دوستی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ جزاک اللہ۔ انجینئر الطاف حسین نہ صرف ایک عوامی نمائندہ بلکہ ایک مخلص سماجی خدمت گار بھی ہیں، جو خاموشی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ آج ہسپتال کے دورے کے دوران معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنی ذاتی وسائل سے مریضوں کے لیے بیڈز فراہم کیے ہیں، جس پر ہسپتال عملہ، مریض اور تیماردار سب نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ بلاشبہ ایسے دردِ دل رکھنے والے لوگ معاشرے کے لیے ایک نعمت اور انسانیت کی حقیقی خدمت کی روشن مثال ہیں۔
منجانب:اہلیان بلتستان
Altaf Hussain

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!خواجہ شہریار احمد(سکمیدان سکردو کے فخر فرزند)اس شاندار کامیابی کے حصول پرسی ایس ایس امتحان می...
04/05/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
خواجہ شہریار احمد
(سکمیدان سکردو کے فخر فرزند)
اس شاندار کامیابی کے حصول پر
سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی
مسلسل محنت، ثابت قدمی
اور انتھک جدوجہد کے ذریعے۔
آپ کی یہ کامیابی واقعی قابلِ تحسین
اور باعثِ فخر ہے۔
مبارکباد
آپ کو اور آپ کے پورے خاندان کو
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے!
وزیر بلدیات گلگت بلتستان
انجینئر الطاف حسین

پریس ریلیزدفتر ڈپٹی کمشنر سکردومورخہ: 3 مئی 2026 *معرکۂ حق/جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار آغاز* سکردو: معرکۂ...
03/05/2026

پریس ریلیز
دفتر ڈپٹی کمشنر سکردو
مورخہ: 3 مئی 2026

*معرکۂ حق/جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار آغاز*

سکردو: معرکۂ حق/جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کا باضابطہ آغاز مقپون پولو گراؤنڈ سکردو میں ہوا۔ افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان الطاف حسین تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت بلتستان سمیت دیگر مہمانان بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ضلعی انتظامیہ سکردو، محکمہ سیاحت، جی بی سپورٹس بورڈ اور پولو ایسوسی ایشن سکردو کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی میچ سکردو انچن اور سکردو سٹار کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سکردو انچن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 کے مقابلے میں 7 گول سے کامیابی حاصل کی اور فاتح قرار پائی۔
یہ ٹورنامنٹ تین روز پر مشتمل ہے، جس میں ضلع سکردو کی چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر شائقینِ پولو نے ضلعی انتظامیہ سکردو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی کھیل پولو کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ سکردو اس نوعیت کے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

دی ایجوکیٹرز اسکول سسٹم اسکردو میں تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت وقار اور شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانِ خ...
28/04/2026

دی ایجوکیٹرز اسکول سسٹم اسکردو میں تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت وقار اور شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانِ خصوصی جناب انجینئر الطاف حسین، وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان نے شرکت کی اور تقریب کی صدارت فرمائی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ تقریب میں تعلیمی کامیابیوں، نظم و ضبط اور ہم نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا، جس سے طلبہ کے حوصلے بلند ہوئے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Higher Education Commission, Pakistan

Address

Skardu
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr Altaf Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share