جانثاران وزیر محمد خان روندو

جانثاران وزیر محمد خان روندو استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے حلقہ 4 روندو، سکردو

عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ترقی کے عزم کے ساتھ میدان میں انشاءاللہ

26/08/2026

یوم ولادتِ مصطفیؐ مبارک !
ہم اس عظیم ہستی کی روایت میں سے ہیں جنہوں نے ایک تعصب سے بھرے طبقاتی معاشرے میں حضرت بلال جیسے ایک غلام کو نہ صرف آزادی دلوائی بلکہ ان کو نئے دین کی آواز بنادیا۔ اپنے ناقدین کو اپنے بہترین کردار کے ذریعے متاثر کیا اور اپنے بدترین مخالفین کو معاف کیا۔ حاکموں کے آگے رویہ سخت رکھا اور مظلوموں کے ساتھ ہمیشہ شفقت سے پیش آئے ۔ بے شک، کمزوروں کا ساتھ دینا، ظالموں کے آگے ڈٹ جانا، اور نجی معاملات میں صبر و درگزر سے کام لینا ہی سنت محمدی ﷺ ہے اور ایک باوقار زندگی گزارنے کا بہترین راستہ ہے۔
, ,

خادم و فرزندِ روندو محمد خان وزیر نے آر ایچ کیو ہسپتال اسکردو میں روندو سے تعلق رکھنے والے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔...
23/08/2026

خادم و فرزندِ روندو محمد خان وزیر نے آر ایچ کیو ہسپتال اسکردو میں روندو سے تعلق رکھنے والے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل و مشکلات سنیں۔ مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے پاس کھڑا ہونا اور ان کا دکھ بانٹنا ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

.

22/08/2026

True leadership is not about gaining power it is about using that power to serve the people.
(Alfred Nachea)

Sharif Apna

روندو ⁦:اہم ملاقات استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود سے محمد خان وزیر کی روندو ڈمبوداس میں اہم ملاقا...
20/08/2026

روندو ⁦:
اہم ملاقات
استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود سے محمد خان وزیر کی روندو ڈمبوداس میں اہم ملاقات۔
ملاقات میں علاقے کی مجموعی صورتحال عوامی مسائل اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


#روندو
#ڈمبوداس

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌹روندو کے قابلِ فخر سپوتوں، ڈاکٹرز کو FPSC کے ذریعے BPS-17 میں محکمۂ صحت میں انتخاب پر دل کی...
20/08/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌹
روندو کے قابلِ فخر سپوتوں، ڈاکٹرز کو FPSC کے ذریعے BPS-17 میں محکمۂ صحت میں انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں:
1۔ ڈاکٹر زاہد حسین
2۔ ڈاکٹر زہیر عباس
3۔ ڈاکٹر شرافت حسین
4۔ ڈاکٹر قمر عباس
5۔ ڈاکٹر گلزار
6۔ ڈاکٹر حیدر خان
7۔ ڈاکٹر داور
8۔ ڈاکٹر شجاعت
آپ سب کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف آپ کے خاندانوں بلکہ پورے روندو کے لیے باعثِ فخر ہے۔ آپ کی محنت، قابلیت اور کامیابی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آپ کے علم و صلاحیت میں برکت دے اور عوام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲🌹
رہنما آئی پی پی روندو
محمد خان وزیر

فرزند روندو ڈاکٹر شرافت علی صاحب کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے ذریعے میڈیکل آفیسر (BPS-17) مقرر ہونے پر دل کی گہرائ...
19/08/2026

فرزند روندو ڈاکٹر شرافت علی صاحب کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے ذریعے میڈیکل آفیسر (BPS-17) مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں! 🎉❤️

اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی میں مزید بے شمار خوشیاں، کامیابیاں اور عزتیں عطا فرمائے، اور آپ کو خلوص، لگن اور ہمدردی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین🤲

Address

Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جانثاران وزیر محمد خان روندو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share