07/08/2026
پریس ریلیز
قومی اسمبلی جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت دوسری مرتبہ بھی مسترد
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کرائم اینڈ اے ایچ ٹی سرکل، سکھر کی مؤثر قانونی پیروی کے نتیجے میں قومی اسمبلی سے متعلق جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملزم کی درخواستِ ضمانت دوسری مرتبہ بھی مسترد کر دی گئی۔
اس سے قبل معزز سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ (سی پی سی)، گھوٹکی نے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔ بعد ازاں ملزم کے وکیل نے معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، گھوٹکی کی عدالت سے رجوع کیا۔ فریقین کے دلائل سننے اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد معزز عدالت نے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
ایف آئی اے ہر مقدمہ قانون، شواہد اور میرٹ کی بنیاد پر انتہائی پیشہ ورانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں تفتیش کرتی ہے۔ عوام کے اعتماد کا تحفظ، قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا اور ہر قسم کے جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ایف آئی اے کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ ایف آئی اے آئندہ بھی بلاامتیاز اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور عزم کے ساتھ انجام دیتی رہے گی۔