02/10/2022
السلام و علیکم۔
آج یو سی 9 وارڈ 4 ریلوے برج ڈپو کالونی میں محلہ کی تمام معتبر اور با عزت شخصیت کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں جناب شہزادو شیخ صاحب جناب عبدالکریم عباسی صاحب جناب ماہیوال میرانی صاحب جناب مقبول مگسی صاحب جناب ناصر جمالی صاحب جناب سید ثاقب شاہ صاحب جناب سید زیشان صاحب جناب ضمیر میرانی صاحب اور اقلیت برادری کے جناب گوگی صاحب و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
آج محلہ کے تمام تر مسائل اور صفائ ستھرائ کے لئیے بات چیت کی گئی اور یو سی 9 کے عہداروں کے غیر زمہ داری پر بھی تبصرہ ہوا۔
مزید یہ کہ محلہ کمیٹی بہت جلد تشکیل دے دی جائے گی جس میں محلہ کے 400 کے قریب لوگ اور اقلیت برادری کے بھی 350 کے قریب لوگوں کو گھر گھر جا کر محلہ کمیٹی کا بتایا جائگا۔
یہ محلہ کمیٹی اپنے محلہ کے حقوق کے لئیے یکجا ہو کر کام کرے گی۔ کمیٹی تشکیل دینے کے بعد مزید بہتر کام سر انجام دینے کے لئیے مشاورتی اجلاس کئیے جائینگے جس میں بڑی سیاسی شخصیتوں کو مدوع کیا جائیگا۔
ریلوے برج ڈپو کالونی کو لا وارث چھوڑنے والوں کو ضرور بے نقاب کیا جائے گا۔
اور اپنا حق کے لئیے کیسے نکلا جاتا ہے یہ ضرور مستقبل میں بتائینگے۔
شکریہ۔