31/12/2025
انسان اپنی زندگی کو محض وقت کے گزرنے کے بجائے امانتِ الٰہی سمجھ کر ہر لمحہ اپنے قول و فعل کا محاسبہ کرے کیونکہ اُسے اپنے عقائد، اعمال، اخلاق اور سماجی رویّوں کے متعلق اللہ کے حضور جواب دہ ہونا ہے۔
محاسبہ کا عمل تب مکمل ہوتا ہے جب انسان اپنے حقوق کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا بھی خیال کرے۔ عدل، دیانت، امانت، رواداری اور خدمتِ خلق ایسے اصول ہیں جن پر عمل نہ کرنے سے مؤاخذہ لازم ہے، نوجوان نسل علم اور کردار کو اپنی پہچان بنائے کیونکہ آنے والا کل آج کے اعمال پر منحصر ہے۔ مضبوط، منصف اور پُرامن معاشرہ تب ہی وجود میں آتا ہے جب افراد اپنا احتساب کرتے ہیں۔