29/08/2024
بروز بدھ آر آر اف / سی ایم یو بیس سکھر میں جوانوں کی ہمت افزائی کے لیے جناب ایس ایس پی صاحب کی جا نب سے میس نائیٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی ظفر اقبال ملک صاحب، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہبدار شاہ صاحب ، ڈی ایس پی شریف کھوسہ صاحب ،ڈی ایس پی امان اللہ صاحب ، ڈی ایس پی الطاف حسین صاحب اور دیگر مہمانان نے شرکت کر کے چار چاند لگائے ۔
اس موقعے پر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک صاحب نے جوانوں کے ساتھ خطاب کیا اور حوصلہ افزائی کی ۔
1. آپ جوانوں کی ویلفیئر کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہوں ۔ ایس ایس پی ظفر اقبال ملک صاحب
محفل میں ایس ایس پی ظفر اقبال ملک صاحب نے جوانوں کی ہمت بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے میری طاقت ہے ، ہم سب مل کر ایک مکے کی طرح ہیں جو دشمنوں کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پروگرام میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے افسران و ملازمین میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔