JTI Mandodero PiYarowah

JTI Mandodero PiYarowah JTI

12/02/2026

اپنے ہمسفر جی ٹی آئی کے ساتھیوں کے ساتھ امیر محترم سے تاج آرٹی پر ملاقات
❤❤❤❤❤❤❤🙏

جمعیت طلباء اسلام یونٹ منڈودیرو کا انتخابی اجلاسآج تاج آرٹی پر منعقد کیا گیا، جس میں اراکین کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئ...
12/02/2026

جمعیت طلباء اسلام یونٹ منڈودیرو کا انتخابی اجلاس
آج تاج آرٹی پر منعقد کیا گیا، جس میں اراکین کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ اجلاس نہایت خوش اسلوبی اور باہمی اتفاق و اتحاد کے ماحول میں مکمل ہوا۔ تمام اراکین کی متفقہ رائے سے صدر کے عہدے کے لیے مولانا عبدالرحیم مھر صاحب کو منتخب کیا گیا، جبکہ سیکرٹری جنرل کے منصب پر محترم جناب حافظ عبد القیوم مھر صاحب کا انتخاب عمل میں آیا۔
اراکین نے نومنتخب عہدیداران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں تنظیم مزید ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہوگی اور اجتماعی مقاصد کے حصول کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
جبکہ اجلاس میں
اس میں خصوصی طور پر شرکت جمعیت علماء اسلام یونٹ منڈودیرو کے امیر اور جمعیت طلباء اسلام کے سرپرست جناب قاری نصراللہ سہکروی۔اور جمعیت طلباء اسلام ضلع سکھر کے صدر ابوبکر برڑو اور ضلعی سیکرٹری جنرل محترم جناب اطھر کٹبر صاحب نے کی

12/02/2026

جے یوآئی ضلع سکھر کا ایک اہم اجلاس جامعہ حمادیہ پیاروواھ روھڑی میں قائد سکھر مولانا محمد صالح انڈھڑ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی کاروائی حافظ عبدالحمید مھر سکریٹری جنرل ضلع سکھر نے چلائی

اجلاس میں ضلع سکھر میں امن و امان کی بدترین صورتحال، بڑھتے ہوئے جرائم، کرائم کی ریکوری اور خصوصاً پریا کماری کی رہائی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ 16/17 فروری کو سکھر ایس ایس پی آفس کے باہر ہونے والے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے مزید مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی گئی، جبکہ عوام الناس کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی مزید تیز کیا جائے گا۔

جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

جے یوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع سکھر
#

Address

ALi Wahan
Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Mandodero PiYarowah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share