PPP City Sukkur

PPP City Sukkur official Account

10/07/2026

*"مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں"*

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو صاحب کی ہدایت اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب کے نعرے "مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں" کے تحت بھارتی آبی دہشت گردی اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے بروز اتوار، 12 جولائی، شام 6:00 بجے الحبیب ہوٹل سے تیر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل کریں گے۔

تمام پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے عہدیداران، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان سے بھرپور اور بروقت شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے تا کہ دریائے سندھ اور سندھ کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

منجانب:
حاجی احسان احمد لاشاری
جنرل سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر

جاری کردہ:
غضنفر نظر انصاری
انفارمیشن سیکرٹری
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر

05/07/2026

*پریس ریلیز*

*5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن*

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس روز عوام کے مینڈیٹ، آئین، پارلیمانی جمہوریت اور جمہوری اقدار پر شب خون مارا گیا۔ ایک منتخب عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کو آمریت کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا، جس کے نتیجے میں آئین، جمہوری اداروں اور عوامی حقوق کو شدید نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہید قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جمہوریت کے لیے تاریخی جدوجہد اور قربانیوں نے ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں، جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انہی جمہوری روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے آئین کی بالادستی، عوامی حقوق، وفاق کے استحکام اور پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

5 جولائی کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں آئین کی بالادستی، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ شہداء کی قربانیوں کا حقیقی خراج یہی ہے کہ ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے، آئین کی مکمل پاسداری کی جائے اور ہر قسم کی آمریت، غیر آئینی اقدامات اور جمہوریت دشمن قوتوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور نظریے کے مطابق ایک متحد، جمہوری، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
غضنفر انصاری
انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر

05/07/2026

5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے زیرِ اہتمام کل بروز اتوار، 5 جولائی، شام 5:00 بجے نیو پنڈ امان اللہ چوک سے اوور ہیڈ برج تک ایک احتجاجی مارچ منعقد کیا جائے گا۔

اس احتجاجی مارچ کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر جناب ڈاکٹر ارشد مغل کریں گے۔

تمام پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے عہدیداران، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندگان اور کارکنان سے بھرپور اور بروقت شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے تاکہ جمہوریت، آئین اور عوامی حقِ حکمرانی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا جا سکے۔

منجانب:
حاجی احسان احمد لاشاری
جنرل سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر

جاری کردہ:
غضنفر نظر انصاری
انفارمیشن سیکرٹری
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر

05/07/2026
05/07/2026

‏5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ آمریت نے یہ سمجھا کہ وہ عوام کی آواز دبا دے گی، مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بے شمار جمہوریت پسند کارکنوں کی قربانیوں نے یہ ثابت کیا کہ حق اور عوامی حاکمیت کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

‏آج، 49 برس بعد بھی ہمارا عزم وہی ہے کہ آئین کی بالادستی، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ شہداء کی قربانیوں کا حقیقی خراج یہی ہے کہ نفرت اور آمریت کے ہر سایے کو مسترد کرتے ہوئے ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں۔
‏⁦‪ ‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩

02/07/2026

پریس ریلیز

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے بچل شاہ اور کھجور مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں منٹھار میرانی اور حفیظ میرانی کی فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں شہادت جبکہ منصور میرانی کے شدید زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم، افسوس اور شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کھجور مارکیٹ میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے منتخب عوامی نمائندوں پر قاتلانہ حملہ ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی ہے، جس کی پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ایسے حملے نہ صرف جمہوریت بلکہ عوام کے حقِ نمائندگی اور سکھر کے پرامن ماحول پر بھی حملہ ہیں۔

امن دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جانی چاہیے۔ سکھر کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بیان میں حکومتِ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور زخمی منصور میرانی کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمی کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

جاری کردہ:
غضنفر نظر انصاری
انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، پی پی پی سٹی سکھر کے سابق صدر مشتاق احمد سرہیو، پی پی پی سٹی سکھر کے...
08/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، پی پی پی سٹی سکھر کے سابق صدر مشتاق احمد سرہیو، پی پی پی سٹی سکھر کے جنرل سیکرٹری احسان احمد لاشاری، پی پی پی سٹی سکھر کے انفارمیشن سیکرٹری غضنفر انصاری اور خادم ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سٹی سکھر کی صدر باجی ناہید سومرو کے داماد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، جنرل سیکرٹری احسان احمد لاشاری، انفارمیشن سیکرٹری غضنفر انصاری اور خ...
08/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، جنرل سیکرٹری احسان احمد لاشاری، انفارمیشن سیکرٹری غضنفر انصاری اور خادم ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے سابق صدر مشتاق احمد سرہیو صاحب کے ہم زلف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں یوسیز چیئرمین، وائیس چیئرمین،وارڈ کونسلر اور ضلع کونسل میمبر کی خالی ...
03/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں یوسیز چیئرمین، وائیس چیئرمین،وارڈ کونسلر اور ضلع کونسل میمبر کی خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات لڑنے کے لئے پارٹی کے خواہشمند افراد سے 06 اپریل تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے جنرل میمبر وارڈ نمبر 4، یوسی نمبر03, درگاہ قاضی بابا ٹی ایم سی مکی شاہ کی خالی نشست پر انتخاب لڑنے کے لئے پارٹی کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ھیں خواہشمند حضرات پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے نام اپنی اپنی درخواستیں بمعہ فیس (جنرل میمبر وارڈ) کے لئے 1000 روپے کے ساتھ پی پی پی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل کے پاس جمع کروائیں۔

نوٹ: درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 06 اپریل مقرر کی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کی صدارت میں...
02/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کی صدارت میں لاشاری ہاؤس، بیراج کالونی سکھر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر حاجی احسان احمد لاشاری، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر غضنفر نظر انصاری، ٹاؤن چیئرمینز: محمد دین راجپوت، طارق حسین چوہان، عزیزاللہ مغل، ٹاؤن وائس چیئرمینز: مرتضیٰ گھانگھرو، ذوالفقار علی کھوسو، کوآرڈینیٹر اعجاز راجپوت، ذیلی تنظیموں کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور یونین کمیٹیوں کے چیئرمینز نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی 47 ویں برسی کے سلسلے میں 4 اپریل کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر بھرپور انداز میں شرکت کرے گی اور اپنے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر پارٹی کے کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ برسی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کریں اور زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

Address

Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP City Sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share