Sitara welfare organization swabi

Sitara welfare organization swabi Registered

A public welfare organization established with the aim of serving humanity and promoting social welfare within the community.Our organization is driven by volunteerism, transparency and a strong commitment to making a positive difference in people's lives

24/08/2026

🕌 الحمدللہ! مرکزی جامع مسجد اقصیٰ، ناڑو کلے کے لیے تعاون 🕌

الحمدللہ! فاروق ماسٹر صاحب نے مسجدِ اقصیٰ کے لیے 10,000 روپے ستارہ فلاحی تنظیم کے ہاتھ بھیجے، جو ستارہ فلاحی تنظیم نے ہمارے گاؤں کے رحمان شیر ماسٹر صاحب کو مسجد کے لیے حوالے کر دیے۔

اسی موقع پر وقار سہیل بھائی نے بھی 3,000 روپے مسجد کے لیے پیش کیے۔

اللہ تعالیٰ فاروق ماسٹر صاحب، رحمان شیر ماسٹر صاحب، وقار سہیل بھائی اور تمام تعاون کرنے والے احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور مسجدِ اقصیٰ کی تعمیر میں ان کے تعاون کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲

🌹 مسجدِ اقصیٰ کے پلستر کے کام میں آپ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ 🌹

تعاون کے لیے:

1️⃣ UBL Bank IBAN:
"PK72UNIL0109000336585613"

2️⃣ EasyPaisa / JazzCash:
"03405199880"
Name: Abubaker Khan

جزاکم اللہ خیراً کثیراً 🤲

23/08/2026

الحمدللہ! مسجد گلزار آباد کے لیے ستارہ فلاحی تنظیم کے واٹس ایپ گروپ میں ہم نے مسجد کے دیوار کے لے آواز اٹھائی تھی، جس کے نتیجے میں اللہ کے فضل و کرم سے 66,060 روپے جمع ہو گئے ہیں۔ 🤲

اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والے حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اس صدقۂ جاریہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

مزید تعاون کے خواہش مند حضرات درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:

📞 زمین خان: 03339423778
📞 وھاب خان: 03425326337

22/08/2026

ایک یتیم بہن کے لیے دَستِ تعاون

الحمدللہ! چند روز قبل ستارہ فلاحی تنظیم کی طرف سے ناڑو کلے گاؤں کے واٹس ایپ گروپ میں ایک یتیم بہن کے لیے جہیز کے سامان کی اپیل کی گئی تھی۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اہلِ خیر کے تعاون سے 39,000 روپے جمع ہوئے۔ ستارہ فلاحی تنظیم کے صدرِ محترم نے خود صوابی جا کر اس بہن کے لیے ڈنر سیٹ، کچن سیٹ اور دیگر ضروری سامان خرید کر تیار کیا۔

اس موقع پر صوابی میں کاروبار کرنے والے ایک مخیر بھائی نے خصوصی طور پر بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کیا۔ ماشاءاللہ! یہ بھائی ستارہ فلاحی تنظیم کی مختلف فلاحی سرگرمیوں میں بھی مسلسل تعاون کرتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے مال و جان، کاروبار اور رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

تمام معاونین، خصوصاً اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام بھائیوں کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے صدقات و عطیات قبول فرمائے اور اس یتیم بہن کے لیے یہ سامان خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

ستارہ فلاحی تنظیم — خدمتِ خلق، ہماری ذمہ داری

19/08/2026

مسجد گلزار خان مرحوم کی دیوار حالیہ بارشوں کے باعث مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے مسجد سے ملحقہ راستہ بھی مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔

الحمدللہ، ہم نے مسجد کی دیوار کی دوبارہ تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ان شاء اللہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جلد از جلد اس دیوار کی تعمیر مکمل کی جائے، تاکہ مسجد کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے اور راستے پر آمدورفت بھی بحال ہو۔
For Donations;

Easypisa
YAMEEN AHMAD
03139472461

National Bank of Pakistan
Account title: Yamin Ahmad
IBAN
PK18NBPA0406004181629274

18/08/2026

موسیٰ کامل کی شاندار کامیابی اور حوصلہ افزائی

الحمدللہ! آج ہمارے شاگرد موسیٰ کامل نے ضلعی سطح پر مقابلۂ نعت خوانی میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جس پر ڈپٹی کمشنر طارق اللہ صاحب کی جانب سے اسے 20 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

جب یہ خوشخبری ہمارے گاؤں کے محترم لیاقت علی خان صاحب تک پہنچی تو انہوں نے بھی اپنی طرف سے اس بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔

الحمدللہ! ستارہ فلاحی تنظیم کے فنانس کی جانب سے یہ نقد انعام موسیٰ خان کے حوالے کر دیا گیا۔

اللہ تعالیٰ موسیٰ کامل کو مزید ترقی، کامیابی اور دین و دنیا میں عزت عطا فرمائے، اور تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

16/08/2026

الحمدللہ! ایک خوبصورت سفر کا بابرکت آغاز ❤️

سعودی عرب میں مقیم ناڑو کلے کے بھائیوں نے باہمی مشاورت سے ایک تنظیم قائم کی اور ابتدائی طور پر تمام ساتھیوں سے دس دس ریال جمع کیے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس پہلی جمع شدہ رقم کو ستارہ فلاحی تنظیم ناڑو کلے کے ذریعے کسی بابرکت کام میں لگایا جائے۔

چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس خیر کے سفر کی شروعات جامع مسجد اقصیٰ، ناڑو کلے سے کی جائے، جو ہمارے علاقے کی مرکزی جامع مسجد ہے۔

اسی سلسلے میں ستارہ فلاحی تنظیم ناڑو کلے کے صدر اور فنانس ذمہ دار جامع مسجد اقصیٰ تشریف لے گئے اور جمع شدہ رقم39100 مسجد کے ذمہ داران کو اپنے ہاتھوں سے پیش کی۔

اللہ تعالیٰ سعودی عرب میں مقیم ان تمام بھائیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا، رقم جمع کی اور اس نیک کام کا آغاز کیا۔ اللہ تعالیٰ اس معمولی سی رقم کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

یہ صرف دس دس ریال نہیں، بلکہ ایک بڑے خیر کے سفر کی خوبصورت شروعات ہے۔

ترجمان ستارہ_فلاحی_تنظیم ناڑوکلے

16/08/2026
15/08/2026
15/08/2026

— بونیر کے سانحۂ سیلاب کی یاد 😭💔

آج 15 اگست بونیر کے اس دردناک سانحے کی یاد تازہ کرتا ہے، جب اچانک آنے والے سیلاب نے کئی خاندانوں کے گھر، مال اور زندگیوں کو شدید متاثر کیا۔

اس مشکل گھڑی میں ستارہ فلاحی تنظیم ناڑو کلے نے بونیر کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تقریباً 17 لاکھ روپے کے عطیات اور مالی معاونت فراہم کی۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور ستارہ فلاحی تنظیم کے تمام معاونین اور عطیہ دینے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین 🤲

ستارہ فلاحی تنظیم ناڑو کلے — خدمتِ خلق ہمارا عزم ❤️

Address

Naro Kalay
Swabi

Telephone

+923159696033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sitara welfare organization swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sitara welfare organization swabi:

Shortcuts

Share

Category