21/08/2025
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں اختیار کیے جانے والے تمام ضروری مراحل اور سفارتی طریقہ کار۔ جاننا ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے ضروری ہے۔:
# # # سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کے انتقال کی صورت میں اختیار کیا جانے والا طریقۂ کار
**مرتب و تیار کردہ:**
ڈاکٹر کاظم نیاز
کمیونٹی ویلفیئر اتاشی
1. وفات کی اطلاع حاصل کریں (انفارمیشن رپورٹ) اُس اسپتال سے جہاں وفات ہوئی ہے۔ اگر اسپتال میں وفات نہ ہوئی ہو تو قریبی اسپتال سے یہ رپورٹ حاصل کریں۔
2. متوفی کے پاسپورٹ اور اقامہ کی کئی نقول (کاپیاں) بنائیں۔
3. اگر متوفی کا پاسپورٹ میعاد ختم ہوچکا ہو یا دستیاب نہ ہو تو پاکستانی سفارتخانے سے نیا سفری دستاویز حاصل کریں اور اس کی نقول بنائیں۔
4. متوفی کے مقام وفات کے قریب ترین پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں، اسپتال کے لیے مراسلہ حاصل کریں تاکہ میت کو مردہ خانے (مشرحہ) میں رکھا جا سکے اور میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کی جائے۔
5. قریبی پولیس اسٹیشن سے محکمہ شہری اُمور (Civil Affairs) کے نام مراسلہ لیں اور اس کے ساتھ وفات کی ابتدائی رپورٹ (تبلیغِ وفات)، پاسپورٹ/آؤٹ پاس اور اقامہ جمع کروائیں اور فراہم کردہ فارم پر کریں۔
6. پاکستانی سفارتخانے سے رجوع کریں اور متوفی کی میت پاکستان بھیجنے یا سعودی عرب میں تدفین کی درخواست کریں۔ اس مقصد کے لیے قانونی ورثاء کی تصدیق شدہ تحریری اجازت نامہ (انڈرٹیکنگ) پیش کرنا ہوگا۔ مزید پاسپورٹ، اقامہ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور میڈیکل رپورٹ بھی فراہم کریں تاکہ این او سی حاصل ہو سکے۔
* سعودی عرب میں تدفین کی صورت میں ورثاء کا اجازت نامہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔
* پوسٹ مارٹم سے استثنیٰ کی درخواست صرف اُسی وقت قبول کی جاتی ہے جب تمام ورثاء کی تصدیق شدہ درخواست موجود ہو اور وفات طبعی وجوہات سے ہوئی ہو۔
7. گورنریٹ/امارہ کے دفتر میں درخواست جمع کروائیں، جو "وکیل امارہ" کے نام ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ منسلک کریں اور وصولی رجسٹر پر جمع کروائیں۔ حقوق سیکشن سے اجازت اور وکیل امارہ کے دستخط حاصل کریں۔
8. اگر سعودی عرب میں تدفین کرنا ہے تو پولیس اسٹیشن سے اسپتال کے نام مراسلہ حاصل کریں تاکہ میت تدفین کے لیے قبرستان بھیجی جا سکے۔
9. اگر میت پاکستان منتقل کرنی ہو تو مزید یہ اقدامات کیے جائیں:
* تمام دستاویزات کی کم از کم چھ کاپیاں تیار کریں اور پولیس سے ان کی تصدیق (True Copy) کروائیں۔
* کفیل مقامی لیبر کورٹ میں بیان دے گا کہ متوفی کے بقایا جات کلیئر کر دیے گئے ہیں اور اس کی رسید حاصل کرے گا۔
* کفیل متوفی کی باقی اشیاء کی فہرست تیار کرے گا اور اپنے و متوفی کے پتے اپنی آفیشل پیڈ پر لکھ کر پولیس کو دے گا۔
* مقامی پولیس سے درج ذیل خطوط حاصل کریں:
* پاسپورٹ آفس کے نام (فائنل ایگزٹ کے لیے)۔
* اسپتال حکام کے نام (کفن کے انتظام کے لیے)۔
* ایئرپورٹ کارگو کے نام۔
* ایئرپورٹ پاسپورٹ حکام کے نام۔
* ایئرپورٹ کسٹمز کے نام۔
* اسپتال حکام سے ایئرپورٹ کارگو کے نام مراسلہ اور اس کا جواب۔
10. میت اور ہمراہ شخص کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن یا سعودی ایئر لائن کی پرواز میں ریزرویشن کروائیں۔
11. پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میت کی منتقلی پر کوئی کرایہ وصول نہیں کرتی۔
12. اگر میت بغیر کسی کے ہمراہ پاکستان بھیجی جارہی ہو تو تابوت پر نمایاں طور پر متوفی کے ورثاء کے نام و پتے درج کریں جو پاکستان میں میت وصول کریں گے۔
#تدفین
for more Information click here:
No Objection Certificates (NOCs) for transportation of dead bodies to Pakistan or burial in Saudi Arabia are issued round the clock each day. These NOCs can be obtained from the Welfare Wing during working hours or from the Duty Official, who is always present (24 hours) at the Gate of Embassy of Pa...