District Sports Office Swabi

District Sports Office Swabi Sports are essential for the development of a Happy, Healthy & Vicarious Society.

On the occasion of Youm-e-Istehsal Kashmir the District Sports Office Swabi organized a Kashmir Solidarity Rally to expr...
05/08/2026

On the occasion of Youm-e-Istehsal Kashmir the District Sports Office Swabi organized a Kashmir Solidarity Rally to express unwavering support for the people of Jammu and Kashmir and their right to self-determination.The rally highlighted our commitment to peace, justice, and solidarity with the resilient people of Kashmir.

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے کھیلوں سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ایک شکایت سیل قائم کر دیا ...
04/08/2026

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے کھیلوں سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ایک شکایت سیل قائم کر دیا ہے۔

اس سیل کا مقصد شکایات وصول کرنا، ان پر کارروائی کرنا، ان کی نگرانی کرنا اور شفافیت، جوابدہی اور بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

رابطہ کریں:
📧 Email: [email protected]
☎️ Phone: 091-9212767

اگر آپ کو کھیلوں سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت، مسئلہ یا تجویز ہو تو درج بالا ذرائع سے رابطہ کریں۔

صوبائی حکومت کے عوامی خدمت کے وژن کے تحت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے سلسلے میں سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا جناب محمد آصف صاحب...
01/08/2026

صوبائی حکومت کے عوامی خدمت کے وژن کے تحت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے سلسلے میں سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا جناب محمد آصف صاحب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جناب تاشفین حیدر صاحب کی خصوصی ہدایات پر قائم شدہ مانیٹرنگ کمیٹی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی فہیم حیات کے ہمراہ صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل، تحصیل پلے گراؤنڈ ٹوپی اور شامنصور پلے گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا۔

کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جناب حامد علی، ریجنل سپورٹس آفیسر جناب ساجد آفریدی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی محترمہ ام رومان شامل تھیں، جبکہ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر صوابی سپورٹس کمپلیکس جناب فیاض احمد بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران صوابی سپورٹس کمپلیکس، تحصیل پلے گراؤنڈ ٹوپی اور شامنصور پلے گراؤنڈ میں دستیاب کھیلوں کی سہولیات، جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی و ستھرائی، دیکھ بھال، انتظامی امور اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کے معیار اور جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی فہیم حیات نے کمیٹی کو سپورٹس کمپلیکس میں جاری کھیلوں کی سرگرمیوں، دستیاب سہولیات، جاری ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے منصوبہ جات اور نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات ...
09/07/2026

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

آج ممبر قومی اسمبلی جناب شہرام خان ترکئی صاحب، صوبائی وزیر جناب فیصل خان ترکئی صاحب، سیکرٹری سپورٹس جناب محمد آصف صاحب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب اور ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر صوابی اویس شاہ نے تحصیل رزڑ میں گرداور فضل حیات، پٹواری حلقہ بخشاد اور محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کے متعلقہ حکام کے ہمراہ پرمولی اور غلامہ میں مجوزہ کھیلوں کے گراؤنڈز کی سائٹس کا دورہ کیا اور ان کی باقاعدہ حد بندی (Demarcation) کا عمل مکمل کیا۔

دورے کے دوران مجوزہ گراؤنڈز کی تعمیر کے لیے موزوں مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں نے حد بندی کے تمام امور کا تعین کیا۔ اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے حکامِ بالا کو ارسال کی جائے گی تاکہ تعمیراتی عمل کو جلد از جلد عملی شکل دی جا سکے۔

ان شاء اللہ، بہت جلد تحصیل رزڑ کے گاؤں غلامہ اور پرمولی کے نوجوانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کھیلوں کے گراؤنڈز میسر آئیں گے، جو نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کے فروغ بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے اور علاقے میں کھیلوں کے مثبت رجحان کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات ...
09/07/2026

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

آج ممبر قومی اسمبلی جناب شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیر جناب فیصل خان ترکئی، سیکرٹری سپورٹس جناب محمد آصف، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر اور ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی فہیم حیات نے محکمہ تعمیرات (C&W) کے حکام کے ہمراہ زیرِ تعمیر سپورٹس ارینا کالوخان کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران محکمہ تعمیرات کے سب ڈویژنل آفیسر وقار احمد نے منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر، جاری ترقیاتی کاموں اور تکمیل کے متوقع وقت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم حیات نے جاری تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو جدید، محفوظ اور معیاری کھیلوں کی سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس ارینا کالوخان کی تکمیل سے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار اور انہیں مزید نکھارنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے بلکہ علاقے میں صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو بہترین مواقع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات ...
09/07/2026

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

آج ممبر قومی اسمبلی جناب شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیر جناب فیصل خان ترکئی، سیکرٹری سپورٹس جناب محمد آصف، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر اور ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی فہیم حیات نے محکمہ تعمیرات (C&W) کے حکام کے ہمراہ زیرِ تعمیر تحصیل پلے گراؤنڈ رزڑ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران محکمہ تعمیرات کے سب ڈویژنل آفیسر وقار احمد نے منصوبے کی مجموعی پیش رفت، جاری ترقیاتی کاموں، معیارِ تعمیر اور تکمیل کے متوقع وقت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم حیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ تحصیل رزڑ کے نوجوانوں کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پلے گراؤنڈ رزڑ کی تکمیل سے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ علاقے میں صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے اور انہیں بہترین کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صوابی جناب عدنان خان کا صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا دورہصوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے وژن اور کھیلوں کے ...
04/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر صوابی جناب عدنان خان کا صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا دورہ

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے وژن اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کے تحت، اسسٹنٹ کمشنر صوابی جناب عدنان خان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی جناب فہیم حیات کے ہمراہ صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر صوابی سپورٹس کمپلیکس جناب فیاض احمد بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب کھیلوں کی سہولیات، مختلف گراؤنڈز، جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی و ستھرائی، دیکھ بھال اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو بہترین، محفوظ اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم حیات نے اس موقع پر سپورٹس کمپلیکس میں جاری سرگرمیوں، دستیاب سہولیات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات ج...
24/06/2026

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔
آج ممبر قومی اسمبلی جناب شہرام خان ترکئی صاحب، منسٹر فیصل خان ترکئی صاحب، سیکرٹری سپورٹس جناب محمد آصف صاحب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب اور ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی فہیم حیات نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ ہستم اور محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کے حکام کے ہمراہ پرمولی اور غلامہ میں مجوزہ سائٹس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے مجوزہ مقامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے کے حوالے سے ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوابی کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبریصوبائی بجٹ 2026-27 میں صوابی سپورٹس کمپلیکس صوابی کے لیے فلڈ لائٹس کی سولرائزیشن اور...
20/06/2026

صوابی کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری
صوبائی بجٹ 2026-27 میں صوابی سپورٹس کمپلیکس صوابی کے لیے فلڈ لائٹس کی سولرائزیشن اور تنصیب کی منظوری
منصوبے کی کل لاگت: 10 کروڑ روپے
جدید سولر فلڈ لائٹس کی تنصیب
رات کے اوقات میں کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع
توانائی کے اخراجات میں نمایاں کمی
صوابی میں کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

روشن صوابی، ترقی کرتا صوابی

13/06/2026

Address

Swabi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923341554087

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Sports Office Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Sports Office Swabi:

Shortcuts

Share