Usman Wali Chairman V/C Baja

Usman Wali Chairman V/C Baja عثمان ولی چئیرمین ویلج کونسل باجا، تحصیل و ضلع صوابی۔ دفتر باجا مین اڈہ بلمقابل حجرہ عثمان خیل بالا

آج اپنے گاوں باجا کی لوکل زکوٰۃ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن دیکھا تو بہت افسوس ہوا۔ ہمارے لئیے کمیٹی کے تمام ممبران قابل احترام ...
15/08/2026

آج اپنے گاوں باجا کی لوکل زکوٰۃ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن دیکھا تو بہت افسوس ہوا۔ ہمارے لئیے کمیٹی کے تمام ممبران قابل احترام ہیں۔ افسوس صرف اس بات کا ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف باجا کی تنظیم یا جس نے اس کمیٹی کے نام پیش کئیے انہوں نے اتنا احساس نہیں کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ باجا کے کس محلے سے دیا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو 2013 سے لے کر 2023 تک چاہے وہ بلدیاتی الیکشن تھا یا جنرل الیکشن سب سے زیادہ ووٹ محلہ عثمان خیل سے دیا گیا۔ لیکن افسوس کہ جب کوئی کمیٹی بنائی جاتی ہے تو اس میں پورے محلے سے ایک بھی نمائندہ منتخب نہیں ہوتا۔ جس پارٹی کو ایک جگہ سے اکثریتی ووٹ حاصل ہوتا ہے اس پارٹی کے پاس ایک نمائندہ نہیں کہ کمیٹی میں شامل کر سکیں۔

ہمارے ساتھ ساتھ محلہ لال خیل جو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہر الیکشن میں بھر پور وفا کرتے ہیں کیا وہاں بھی ایک ورکر نہیں تھا جس کو کمیٹی میں شامل کیا جاتا۔

ہمارا اعتراض کسی فرد واحد یا محلے پر نہیں ہے۔ ہمارے لئیے سب قابل احترام ہیں۔ لیکن جہاں حق کی بات آتی ہے تو سوال بنتا ہے۔

کہ الیکشن میں تحریک انصاف کو آدھا ووٹ ہمارے محلے سے دیا جاتا ہے لیکن کیا اتنے ووٹ لینے کے بعد کوئی ایک بھی ووٹر نہیں تھا جس کو کمیٹی میں شامل کیا جاتا؟
اس نظر اندازی کو ہم کیا سمجھیں؟

فیصلہ عوام پر!

ایم پی اے حاجی رنگیز احمد خان کے ساتھ گاوں کے مختلف مسائل پر بات چیت۔ جس میں ایک اہم مسلئہ بڑی گاڑیوں کا بائی پاس کے بجا...
13/07/2026

ایم پی اے حاجی رنگیز احمد خان کے ساتھ گاوں کے مختلف مسائل پر بات چیت۔ جس میں ایک اہم مسلئہ بڑی گاڑیوں کا بائی پاس کے بجائے گاوں کے مین روڈ سے گزرنا تھا۔ بڑی گاڑیاں ٹریلے روزمرہ کے بنیاد پر بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ٹرانسفر کے خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ جس سے عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایم پی اے حاجی رنگیز احمد خان کا بے حد مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے فوری طور پر PKHA کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا اور انشاءاللہ جلد ہئ باجا بامخیل بائی پاس کے دونوں اطراف پر سائن بورڈ اور بیرئیر لگانے کی یقین دہانی کرائی۔

05/07/2026
24/06/2026

آج چوکی بام خیل میں ڈی پی او صوابی وقاص رفیق صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی فضل شیر خان، ایس ایچ او صوابی شہزاد خان اور چوکی انچارج ثمر خان کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں باجا بام خیل کے معزز مشران اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی فضل شیر خان نے علاقہ عمائدین کے مسائل سنیں۔ مشران نے علاقے میں امن و امان کی بہتری پر بات کی اور تجاویز بھی پیش کیئے۔ جس پر ڈی ایس پی صوابی فضل شیر خان نے مکمل تعاون او مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئیے۔

باجا امن ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے جاوید لالا نے کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے اور دیگر مسائل جبکہ چئیرمین باجا عثمان ولی نے باجا کے دو اہم مسائل جس میں بڑی گاڑیوں ٹریلو کا بائی پاس کے بجائے گاوں کے مین بازار سے گزرنا اور باجا بازار میں پیدل چلنے والوں کے لئیے دشواری کے حوالے سے بات کی اور تجاویز پیش کیئے۔

السلام علیکم۔ میرا اپنے گاوں محلے کی غیور عوام سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کوڑا کھچرا نالیوں سے دور پھینکا کریں۔ تھوڑ...
02/04/2026

السلام علیکم۔
میرا اپنے گاوں محلے کی غیور عوام سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کوڑا کھچرا نالیوں سے دور پھینکا کریں۔ تھوڑی سی بارش ہونے سے سڑک پر گندا پانی جمع ہو جاتا ہے۔ جس سے ہر راہ چلتے مسلمان بھائی کو تکلیف ہوتی ہے۔ کھچرا پھنسنے کے باعث نالیاں بند ہوجاتی ہیں اور نالیوں کا پانی سڑک پر بہتا ہے۔

یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے گاوں یا محلے کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھیں۔ تھوڑی سی زحمت کرکے کوڑا کھچرا مناسب جگہ پر پھینکیں۔ گاوں کی خوبصورتی ہماری خوبصورتی ہے۔

شکریہ

20/03/2026

السلام علیکم
ٹولو رونڑو مشرانو، ملگرو کشرانوں خاص کر مسافرو رونڑو تہ اختر ڈیر ڈیر مبارک شہ
خوشحالہ او اباد اوسئ

Address

Mohalla Usman Khel Village Baja
Swabi

Telephone

+923000700795

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Wali Chairman V/C Baja posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share