05/10/2026
میں اتنا بڑا فیصلہ تنہا نہیں لے سکتا۔ بحیثیت سہیل آفریدی، بحیثیت بیرسٹر گوہر، یا بحیثیت سلمان اکرم راجہ، ہم یہ نہیں کر سکتے۔ ہم نے ان سے یہاں تک کہا تھا کہ بسم اللہ، ہم آپ سے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر اسے ایک مجرمانہ عمل (criminal) سمجھتا ہوں کہ آپ ایک قیدی کو مجبور کریں کہ آپ ہمارے ساتھ معاہدہ کریں یا ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔
اگر آپ کی ان سے بات ہوئی ہے اور آپ واقعی مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، تو ایمانداری سے ہمیں بتائیں کہ آپ کا الجھاؤ کس بات پر آیا ہے؟ یہ الجھاؤ آپ نہیں ٹھیک کر سکتے، اس الجھاؤ کو صرف سچ ہی ٹھیک کر سکتا ہے، ہمیں سچ بات بتائیں۔ ہمیں ان سے ملنے دیں۔ تحریک انصاف کے لوگ ملیں گے تو ان کا لیڈر غصہ کرے گا، دیکھنا ہوگا کہ ذہنی طور پر وہ کس حال میں ہیں اور کتنے فرسٹریٹڈ ہیں۔ جب ہم ملیں گے تو ہم ان سے پوچھیں گے کہ آپ کے ساتھ جیل میں کیا مذاکرات ہوئے؟
اگر آپ نے، سرکارِ نامدار، واقعی معقول بات کی تھی اور عمران خان نہیں مان رہا تھا، تو میرا آپ سے وعدہ ہے میں عمران سے کہہ دوں گا کہ تم غلط کر رہے ہو۔ لیکن اگر آپ اسے تنگ کر رہے ہیں اور توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو یہ ظلم اور زیادتی ہے۔ جہاں آپ کا الجھاؤ آیا ہے، یہ الجھاؤ ہم سیاسی لوگوں نے ہی درست کرنا ہے۔ ہم جب اس سیاسی آدمی سے ملیں گے اور پھر آپ کے سیاسی لوگوں سے ملیں گے، تو ہم ان مسائل کا حل نکال دیں گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ مارچ ختم ہو، تو ہمیں ملنے دیں۔
اور اگر آپ نے طاقت کے زور پر (by force) یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے انہیں توڑنا ہے، تو یہ مجرمانہ اور زیادتی ہے۔ ایک لیڈر نے الیکشن جیتا ہے، اس نے کون سا ایسا گناہ کیا ہے کہ آپ اسے پیٹیں گے؟ یا خدانخواستہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اسے مار دیں گے؟ آپ نے بھٹو کو مارا، اس کا کیا فائدہ ہوا آپ کو؟
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
#𝑲𝒉𝒂𝒏𝑺𝒉𝒂𝒉𝒆𝒆𝒅𝑷𝒂𝒔𝒉𝒕𝒖𝒏𝑯𝒆𝒓𝒐
#𝑨𝒄𝒉𝒂𝒄𝒌𝒛𝒂𝒊𝑶𝒖𝒓𝑷𝒓𝒊𝒅𝒆
#𝑨𝒄𝒉𝒂𝒌𝒛𝒂𝒊𝑺𝒚𝒎𝒃𝒐𝒍𝑶𝒇𝑫𝒆𝒎𝒐𝒄𝒓𝒂𝒄𝒚