25/01/2026
سوات، چترال، دیر اور شانگلہ میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔
سوات،چترال ، دیر اور شانگلہ میں شدید برف باری سے 41 فیڈرز پر بجلی منقطع ہو گئی تھی. شدید برف باری کی وجہ سے بجلی کی بحالی میں تاخیر کا سامنا ہے. بعض علاقوں میں شدید برفباری سے بجلی کے کھمبے بھی گرگئے.
پیسکو سوات سرکل ٹیموں کو تمام ضروری سامان فراہم، مرمتی کام جاری۔
ابھی تک کچھ علاقوں میں جزوی طور پر بجلی بحال کی گئی ہے
شدید برفباری کے باعث بعض علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
زمینی راستہ منقطع ہونے سے کچھ متاثرہ علاقوں تک ضروری سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
پیسکو ٹیموں نے پیٹرولنگ مکمل کر کے فالٹس کی نشاندہی کے بعد مرمتی کام شروع کر دیا ہے ۔
مرمتی کام مکمل کر کے متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی
بحالی کر دی جائیگی۔
عوام سے تعاون کی درخواست ہے