Swat Emergency Rescue Service 1122

Swat Emergency Rescue Service 1122 Emergency Rescue Service (ERS) 1122 is committed to providing timely and effective emergency services to the people of Khyber Pakhtunkhwa.

Our mission is to save lives, alleviate suffering, and prevent injuries.

ریسکیو 1122 سواتریسکیو 1122 سوات کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاریسوات: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر ...
31/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

ریسکیو 1122 سوات کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

سوات: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر ترجمان ریسکیو 1122 سوات نیاز محمد نے 24 سے 30 جولائی 2026 تک کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 218 ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس فراہم کیا۔ ان میں 176 میڈیکل ایمرجنسیز، 22 ٹریفک حادثات، 9 فائر ایمرجنسیز، 10 دیگر/ریکوری اور فائرنگ و تشدد کا ایک واقعہ شامل ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مختلف ایمرجنسیز کے دوران 207 افراد کو ریسکیو کیا، جبکہ 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

اس دوران ریسکیو 1122 سوات کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 4,391 کالز موصول ہوئیں، جن میں 2,200 معلوماتی کالز اور 1,973 ڈراپ کالز شامل تھیں۔

ہفتہ وار ہیلتھ ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 143 مریضوں کو طبی سہولیات کے لیے منتقل کیا گیا، جن میں 140 مریض ضلع کے اندر اور 3 مریض ضلع سے باہر منتقل کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور بہترین ریسکیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

ریسکیو 1122 سواتسوات: مختلف علاقوں میں بارش، ریسکیو 1122 سوات ہائی الرٹضلع سوات کے مختلف علاقوں میں بارش کے پیش نظر ڈسٹر...
30/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: مختلف علاقوں میں بارش، ریسکیو 1122 سوات ہائی الرٹ

ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں بارش کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر ریسکیو 1122 سوات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تمام ریسکیو اسٹیشنز پر اہلکاروں، ایمرجنسی گاڑیوں، ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر ضروری ریسکیو آلات کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 سوات کی جانب سے عوام سے اپیل ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں، دریاؤں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے احتیاط کریں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ مقامات پر خصوصی احتیاط برتیں۔

عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروس سے رابطہ کریں۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

ریسکیو 1122 سواتسوات: کبل کے علاقے گالوچ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، دو افراد زخمی۔کنٹرول روم سوات کو ...
30/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: کبل کے علاقے گالوچ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، دو افراد زخمی۔

کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں معاذ عمر 18 سال اور انعام اللہ عمر 15 سال زخمی ہوئے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

30/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

ریسکیو 1122 سوات کے LTV ڈرائیور عبدالرحمن کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔

تمام دوست احباب سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین۔

ریسکیو 1122 سواتسوات: کبل کے علاقے سرسینئ میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم، ایک نوجوان زخمی۔کنٹرول روم سوات کو...
30/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: کبل کے علاقے سرسینئ میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم، ایک نوجوان زخمی۔

کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

ریسکیو 1122 سواتسوات: چارباغ کے حدود کشورہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار، 2 افراد زخمی۔کنٹرول روم سوا...
30/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: چارباغ کے حدود کشورہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار، 2 افراد زخمی۔

کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منگلور منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

ریسکیو 1122 سواتسوات: چارباغ کے علاقے دکوڑک میں فلائنگ کوچ اور رکشہ کے درمیان تصادم، 6 افراد زخمی۔کنٹرول روم سوات کو اطل...
29/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: چارباغ کے علاقے دکوڑک میں فلائنگ کوچ اور رکشہ کے درمیان تصادم، 6 افراد زخمی۔

کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید طبی علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

ریسکیو 1122 سواتسوات: 29 اگست سے 5 ستمبر تک متوقع بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر ضل...
29/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: 29 اگست سے 5 ستمبر تک متوقع بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام ریسکیو 1122 اسٹیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

تمام اسٹیشن انچارجز اور ریسکیو ٹیموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تمام ضروری ریسکیو آلات، مشینری، واٹر ریسکیو سامان اور دیگر ایمرجنسی وسائل کی تیاری یقینی بنائی گئی ہے، جبکہ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واٹر ریسکیو ٹیمیں دریائے سوات، ندی نالوں اور حساس مقامات پر نگرانی و پٹرولنگ جاری رکھیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریاؤں و برساتی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

29/08/2026
ریسکیو 1122 سواتسوات: گبین جبہ کے علاقے سرخونو خوڑ میں موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس ...
28/08/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: گبین جبہ کے علاقے سرخونو خوڑ میں موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

Address

Near Wadodia Hall Saidu Sharif
Swat
19200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Emergency Rescue Service 1122 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share