سرسینئ سوات

سرسینئ سوات Positive things about our society.

07/09/2026

جب چھوٹے تھے تو باتیں بھول جاتے تھے اور
سب کہتے تھے یاد رکھنا سیکھو
​اب بڑے ہوئے ہیں تو ہر بات یاد رہتی ہے
تو سب کہتے ہیں بھولنا سیکھو

جالے گودر - سوات کا خوبصورت منظر
07/09/2026

جالے گودر - سوات کا خوبصورت منظر

07/09/2026

مر خنئی دہ غرونو

موت کے بعد کی تقسیمموت کے بعد انسان کی زندگی کی آخری تقسیم کچھ یوں ہوگی...جسم مٹی کے حوالے،ہڈیاں مٹی کھا جائے گی،گوشت کی...
07/09/2026

موت کے بعد کی تقسیم
موت کے بعد انسان کی زندگی کی آخری تقسیم کچھ یوں ہوگی...

جسم مٹی کے حوالے،
ہڈیاں مٹی کھا جائے گی،
گوشت کیڑے مکوڑے کھا جائیں گے،
مال و دولت وارث لے جائیں گے،
عہدہ اور اختیار دنیا میں ہی رہ جائیں گے،
نام اور شہرت بھی وقت کے ساتھ مٹ جائیں گے،
روح ملکُ الموت لے جائیں گے،
اور اگر کسی کے ذمے لوگوں کے حقوق ہوں تو اس کی نیکیاں حق داروں کو دے دی جائیں گی۔

پھر انسان قبر میں اکیلا ہوگا...

نہ دولت ساتھ ہوگی،
نہ اولاد،
نہ دوست،
نہ عہدہ،
نہ وہ گھر جسے بنانے میں پوری زندگی لگا دی۔

اے ابنِ آدم!

جس دنیا کے لیے تو آج پریشان ہے،
ایک دن یہی دنیا تیرے جنازے کے بعد بھی چلتی رہے گی۔

تیرے گھر میں لوگ ہوں گے،
بازار آباد ہوں گے،
راستوں پر گاڑیاں چل رہی ہوں گی،
لوگ اپنی زندگی میں مصروف ہوں گے...

بس ایک شخص نہیں ہوگا، اور وہ تو ہوگا۔

اس لیے وقت رہتے اپنے رب سے تعلق مضبوط کر،
لوگوں کے حقوق ادا کر،
دلوں کو نہ توڑ،
حرام سے بچ،
اپنی نیکیوں کو ضائع ہونے سے بچا،
اور سب سے بڑھ کر اپنے ایمان کی حفاظت کر۔

کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی دولت وہ نہیں جو مرنے کے بعد وارثوں کے حصے میں آئے...

سب سے بڑی دولت وہ ایمان ہے جو قبر تک تیرے ساتھ جائے۔

اے انسان!
دنیا سے جانے کی تیاری کر،
کیونکہ موت کی تاریخ کسی کیلنڈر پر نہیں لکھی ہوتی۔

اللہ ہمیں ایمان پر زندہ رکھے، ایمان پر موت دے، اور قبر و آخرت کو ہمارے لیے آسان فرمائے۔ آمین۔

دے لوبے ته څه نوم وائي.؟
07/09/2026

دے لوبے ته څه نوم وائي.؟

آخری ځل يو کله د‌تراړ وګي خوړلي وو. نن سبا ئے سيزن دے.
07/09/2026

آخری ځل يو کله د‌تراړ وګي خوړلي وو.
نن سبا ئے سيزن دے.

07/09/2026
موت کے بعد سب انسان ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔جو شخص زندگی بھر سینکڑوں ایکڑ زمین کا مالک رہا،اور وہ غریب جس کے پاس سر چھپانے ...
07/09/2026

موت کے بعد سب انسان ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔
جو شخص زندگی بھر سینکڑوں ایکڑ زمین کا مالک رہا،
اور وہ غریب جس کے پاس سر چھپانے کے لیے ایک گھر تک نہ تھا،
دونوں آخرکار چند گز زمین کے برابر مالک بن جاتے ہیں۔

نہ دولت ساتھ جاتی ہے، نہ جائیداد، نہ عہدہ، نہ شہرت۔
نہ بادشاہ کی بادشاہی باقی رہتی ہے،
نہ فقیر کی فقیری۔

جس دنیا میں انسان ایک دوسرے سے برتری کی جنگ لڑتا ہے،
اسی دنیا سے رخصت ہوتے وقت سب کے لباس ایک جیسے،
سب کی منزل ایک جیسی،
اور سب کا ٹھکانہ ایک ہی مٹی ہوتی ہے۔

اس لیے غرور کس بات کا؟
تکبر کس چیز کا؟
اور کسی کو حقیر سمجھنے کی کیا وجہ؟

آخرکار سب نے اسی مٹی میں لوٹ جانا ہے۔
فرق صرف اتنا ہوگا کہ
کسی کے ساتھ لوگوں کی دعائیں ہوں گی،
اور کسی کے ساتھ صرف اس کے اعمال۔

زندگی مختصر ہے،
اسے دولت جمع کرنے سے زیادہ دل جیتنے، انسانیت نبھانے اور اچھے اعمال کرنے میں گزاریں۔

07/09/2026

گاؤں کی خوبصورت زندگی

جب کوئی اپنے والد کو دفن کرکے گھر واپس آتا ہے تو اسے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ دنیا کے اُس آخری شخص کو مٹی کے سپرد کر...
07/09/2026

جب کوئی اپنے والد کو دفن کرکے گھر واپس آتا ہے تو اسے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ دنیا کے اُس آخری شخص کو مٹی کے سپرد کرکے آیا ہے، جسے اپنی پوری زندگی اس بات کی فکر رہی کہ اس کی اولاد اُس سے بہتر لباس پہنے، اُس سے بہتر زندگی گزارے، اُس سے آگے بڑھے اور دنیا میں اُس سے زیادہ عزت پائے۔

والد وہ شخص ہے جو اپنی ضروریات کو ہمیشہ آخری نمبر پر رکھتا ہے، تاکہ اولاد کی خواہش پہلی ترجیح بن سکے۔

وہ خود پرانے کپڑے پہن لیتا ہے، مگر اولاد کے لیے نیا لباس خریدتا ہے۔
وہ اپنی خواہشیں دبا لیتا ہے، مگر اولاد کے خواب پورے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
وہ اپنی تکلیف چھپا لیتا ہے، مگر اولاد کے چہرے پر پریشانی نہیں دیکھ سکتا۔

اور پھر ایک دن وہ خاموشی سے دنیا سے چلا جاتا ہے...

تب احساس ہوتا ہے کہ ہم نے صرف ایک شخص نہیں کھویا، ہم نے وہ ہستی کھو دی جو ہماری خوشی میں اپنی خوشی اور ہماری کامیابی میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی دیکھتی تھی۔

والد کے جانے کے بعد گھر وہی رہتا ہے، لوگ وہی رہتے ہیں، راستے وہی رہتے ہیں، مگر زندگی میں ایک ایسی کمی پیدا ہوجاتی ہے جسے دنیا کی کوئی چیز دوبارہ پورا نہیں کرسکتی۔

اگر آپ کے والد حیات ہیں تو ان کی قدر کریں، ان کے پاس بیٹھیں، ان سے بات کریں، ان کا ہاتھ چومیں اور انہیں بتائیں کہ آپ ان سے محبت کرتے ہیں۔ کیونکہ والد کے جانے کے بعد صرف یادیں رہ جاتی ہیں، انسان واپس نہیں آتا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے والدین کو سلامت رکھے، اور جو اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں، ان کی مغفرت فرمائے، قبروں کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏻💔

Address

Sirsinai Swat
Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سرسینئ سوات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share