25/08/2026
رپورٹِ معائنہ
ضلع: سوات
مورخہ: 25 اگست، 2026
ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس، خیبر پختونخوا کی ہدایات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، کنزیومر پروٹیکشن کونسل سوات کے احکامات کی روشنی میں سی پی سی سوات کے فیلڈ عملے نے تحصیل کبل میں واقع مختلف میگا مارٹس، میڈیکل اسٹورز اور ویٹرنری اسٹورز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران اشیاء کی میعادِ مصرف اور متعلقہ دستاویزات کا بغور جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے نتیجے میں:
- *5 دکانداروں* کے خلاف ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیے گئے۔
- چند دکانداروں کو معمولی نوعیت کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی اور آئندہ ایسی غفلت سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔
علاوہ ازیں:
دورانِ کارروائی موصولہ ایک صارف کی شکایت برائے ناقص جوتے کو بھی حل کیا گیا۔ دکاندار کو پابند کیا گیا کہ وہ صارف کو اس کے جوتے تبدیل کر کے معاوضہ فراہم کرے، جس پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔
Deputy Commissioner Swat
Commissioner Malakand Division