Yaman Zahir

Yaman Zahir "Hey there! Welcome to my channel. Here, we talk about politics, daily news, and real-life moment

29/08/2026

پنجاب میں ایک خیبر پشتونخواہ سے تعلق رکھنے والا مسجد کا امام امامت نہیں کر سکتا ڈومیسائل کی وجہ سے
تو ہمیں بھی تمھارا کوئی بھی پنجابی اپنے صوبے میں قبول نہیں لے جاو سب کو 🖐️

29/08/2026

ضلع شانگلہ کے ایم این اے، پی کے تیس کے ایم پی اے اور ایک سابق ایم پی اے کو پورن اور مارتونگ، مخوزی دونوں لائنوں سے کیوں بجلی دی گئی ہے؟ دونوں فیڈروں پر ایک ایک گھنٹہ باری باری بجلی ہوتی ہے تو ان تینوں کو چوبیس گھنٹے بجلی ہوتی ہے جبکہ دیگر لوگ تاریکیوں میں ہوتے ہیں۔
کیا پیسکو، واپڈا یا کوئی بتا سکتا ہے کہ اخر ایسا کیوں ہے؟
مارتونگ اور مخوزی کے لوگ جانتے ہے کہ ان کے فیڈر سے پورن کے لوگ کیوں بجلی استعمال کررہے ہیں؟ جبکہ پیسکو والے کاروائی نہیں کرسکتے کہ ہم بے بس ہے۔ انتظامیہ کے کئ لیٹرز کے باوجود ان پر عمل درامد نہیں ہوسکا۔ کیا انتظامیہ اتنا بے بس ہو چکا ہے؟

23/08/2026
23/08/2026

⚡ چوگا مخوزے میں بجلی کا بحران — آخر کب تک؟
رات کے وقت چوگا مخوزے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ 💔
گرمی کی شدت، اندھیرا اور اوپر سے گھنٹوں بجلی غائب—آخر عوام جائیں تو کہاں جائیں؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام چوگا مخوزے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور عوام کو بجلی کی بنیادی سہولت فراہم کی جائے۔
یہ ویڈیو رات کو چوگا مخوزے سے بنائی گئی ہے—عوام کی آواز کو آگے پہنچائیں۔ 📢
#بجلی #لوڈشیڈنگ

22/08/2026

یوہ میاشت اوشوہ چہ مخوزو کی بجلی نہ ئ پہ گھنٹوں گھنٹوں، ۔۔۔وئ فالٹ دے۔۔۔۔ تپوس سوک نشتہ

20/08/2026

"مخوزی_چوگا کے عوام آخر کب تک جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کے سہارے زندگی گزارتے رہیں گے؟ الیکشن کے وقت ہر دروازے پر حاضری دی گئی، ترقی کے دعوے کیے گئے، ووٹ لیے گئے، لیکن آج عوام کی سب سے بڑی ضرورت، یعنی پل، اب بھی ادھورا پڑا ہے۔
کیا عوام کا کام صرف ووٹ دینا ہے؟ ووٹ لینے کے بعد نمائندوں کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے؟ مخوزی_چوگا کے طلبہ، مریض، بزرگ اور عام لوگ روزانہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں، مگر کسی کو ان کی فکر نہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف دعوے اور تصویری سیاست جاری ہے۔ اگر یہی کارکردگی ہے تو پھر عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سوال کریں: ہمارے ووٹ کا صلہ کہاں ہے؟ ہماری ترقی کہاں ہے؟ اور وہ پل کہاں ہے جس کے وعدے کیے گئے تھے؟
مخوزی_چوگا کے عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ذمہ داران جواب دیں اور فوری عملی اقدامات کریں، ورنہ عوام اگلے انتخابات میں اپنا حساب خود لے گی۔"

حسن کمال سکولدا چی دہ سہ تعرف محتاجہ نہ دے دہ چوگا سرہ تعلق لری او پہ ٹولہ مخوزی کی یی دہ خلقو ڈیرزیات خدمتونہ کڑی دی او...
17/08/2026

حسن کمال سکولدا چی دہ سہ تعرف محتاجہ نہ دے دہ چوگا سرہ تعلق لری او پہ ٹولہ مخوزی کی یی دہ خلقو ڈیرزیات خدمتونہ کڑی دی او یو ڈیر نر او روغوالہ انسان دے نن دریمہ ورز دہ چی ڈیر زیات بیمار شوے دے ٹول ورتہ دہ زڑہ نہ دعا اوکی چی اللہ ورلہ روغ صحت ورکی کیدے شی چی دہ چا دعا قبولہ شی او زمونگہ دا ترہ اخپل کور تہ جگ جوڑ واپس راشی۔ امین

  نہیں،  #حادثے کا انتظار ہے! ۔  دونکاچہ روڈ تصویر میں نظر آنے والا یہ راستہ ندی اور سڑک کے درمیان عارضی طور پر بنایا گی...
16/08/2026

نہیں، #حادثے کا انتظار ہے! ۔ دونکاچہ روڈ
تصویر میں نظر آنے والا یہ راستہ ندی اور سڑک کے درمیان عارضی طور پر بنایا گیا تھا۔ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب میں یہ سڑک شدید متاثر ہوئی تھی۔ اس وقت منتخب نمائندوں کی جانب سے عوام کو یقین دلایا گیا تھا کہ فی الحال عارضی بحالی کی جا رہی ہے اور تین ماہ کے اندر اس کی مستقل تعمیر کر دی جائے گی۔
لیکن افسوس! ایک سال گزرنے کے باوجود مستقل تعمیر کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
یہ عارضی راستہ بھاری ٹریفک کا وزن برداشت کرنے کے قابل نہیں۔ چند دن پہلے یہاں سے بھاری مشینری گزری تو راستہ دوبارہ متاثر ہوگیا، جیسا کہ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اب اگر یہاں تعمیراتی کام کے لیے مزید بھاری مشینری یا کوئی وزنی گاڑی گزرتی ہے تو خدانخواستہ راستہ بیٹھ سکتا ہے اور کسی بھی وقت ایک بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
متعلقہ محکمہ، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ اس خطرناک عارضی راستے کا فوری نوٹس لیا جائے، بھاری گاڑیوں کی آمدورفت کو محفوظ بنایا جائے اور وعدے کے مطابق اس کی مستقل تعمیر کا کام فوری شروع کیا جائے۔
**عوام کی جان کسی حادثے کے بعد نہیں، حادثے سے پہلے محفوظ کی جائے۔**

ایک بار پھر ضلع شانگلہ نظرانداز خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کو CT Scan اور MRI کی سہولت فراہم کرنے کی منظور...
14/08/2026

ایک بار پھر ضلع شانگلہ نظرانداز

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کو CT Scan اور MRI کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی جا رہی ہے، تو شانگلہ کا DHQ ہسپتال اور پورن کا THQ ہسپتال اس فہرست سے کیوں باہر ہیں؟

آخر اس محرومی کا ذمہ دار کون ہے؟

کیا شانگلہ کے عوام کو جدید تشخیصی سہولیات کی ضرورت نہیں؟ کیا دور دراز اور پہاڑی علاقے کے مریضوں کو ہر بار دوسرے اضلاع کا رخ کرنا ہی مقدر ہے؟

اگر منصوبہ بندی میں شانگلہ کو نظرانداز کیا گیا ہے تو ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے اور عوام کو جواب ملنا چاہیے۔

یہ صرف ایک مشین کا مسئلہ نہیں، یہ شانگلہ کے مریضوں کے حقِ علاج کا سوال ہے۔۔۔۔ڈاکٹر اے اے انقلاب

Address

Shangla . Odigram, Swat
Shangla

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yaman Zahir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share