Syed Niaz ali shah journalist

Syed Niaz ali shah journalist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Niaz ali shah journalist, Shahgram, Swat.

Hi, i am Syed Niaz Ali Shah Working As Jornalist With Diffrent News papers, Deputy General Secretary, Pakistan Journalists Association, Khyber Pakhtunkhwa Swatnews one of the top viral Social Media platforms Senior Vice President,Upper Swat Press Club✍️

بحرین بازار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق دو افرار زخمی،تعلق انڈس کاہستان جبکہ بڈئ سیرئ میں رہائش پذیر تھے، حملہ آور گرفتار...
05/08/2026

بحرین بازار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق دو افرار زخمی،
تعلق انڈس کاہستان جبکہ بڈئ سیرئ میں رہائش پذیر تھے، حملہ آور گرفتار، وجہ پرانی دشمنی تھی۔
بحرین پولیس

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تحصیل بحرین اور کالام میں ریلیاں، کشمیر سے اظہارِ یکجہتییومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تح...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تحصیل بحرین اور کالام میں ریلیاں، کشمیر سے اظہارِ یکجہتی

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تحصیل بحرین میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی قیادت میں ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں، سول سوسائٹی، طلبہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب کالام میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محزد سریر کی زیرِ نگرانی بچوں کے ہمراہ یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، جسے شرکاء نے ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ ریلی میں مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ انہیں انصاف اور اپنے بنیادی حقوق ضرور حاصل ہوں گے

بر سوات: پی ایم ایس گروپ (بی پی ایس 18) کے قابل اور تجربہ کار افیسر امیر خان نے بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ضلع  بر ...
05/08/2026

بر سوات: پی ایم ایس گروپ (بی پی ایس 18) کے قابل اور تجربہ کار افیسر امیر خان نے بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ضلع بر سوات اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

امیر خان اس سے قبل مختلف اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ اور ڈسٹرک مانیٹرنگ افیسر کرک شامل ہیں۔ مختلف اضلاع میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات، انتظامی صلاحیتوں اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے حوالے سے انہیں ایک باصلاحیت اور متحرک افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کی حیثیت سے وہ برسوات میں قدرتی آفات سے نمٹنے، ہنگامی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ دیگر محکموں سے مؤثر رابطہ اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ضلعی انتظامیہ، سرکاری افسران اور مختلف سماجی حلقوں نے امیر خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور تجربے کی بدولت ضلع سوات میں عوامی خدمت اور مؤثر انتظامی امور کی روایت کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

کل کالام روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر سنگل ٹریک کے ذریعے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا تھا۔ آج این ایچ اے، ایف ڈبلی...
04/08/2026

کل کالام روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر سنگل ٹریک کے ذریعے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا تھا۔ آج این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں کی ہیوی مشینری دوسرے ٹریک کی بحالی پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو جلد از جلد مکمل سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

دوسرے ٹریک کی بحالی کا کام آخری مراحل میں ہے، اور توقع ہے کہ اسے بھی تقریباً آدھے گھنٹے میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس موقع پر جنرل منیجر این ایچ اے، ڈائریکٹر این ایچ اے، اسسٹنٹ کمشنر بحرین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کالام، متعلقہ افسران، کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندگان ملک ریاض اختر علی جان۔ نیاز علی شاہ اور دیگر انتظامی حکام موقع پر موجود ہیں۔ تمام ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ روڈ کو جلد از جلد مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کیا جا سکے اور سیاحوں و مقامی افراد کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو

03/08/2026

تحصیل انتظامیہ، کالام ہوٹل ایسوسی ایشن، اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (USDA) اور این ایچ اے (NHA) کی مشترکہ کوششوں اور بہترین رابطہ کاری کے نتیجے میں کالام روڈ کو کم وقت میں بحال کر دیا گیا، جس سے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو بڑی سہولت میسر آئی۔

تمام متعلقہ اداروں اور ٹیموں کو بروقت اور مؤثر اقدامات پر خراجِ تحسین

❤️❤️❤️
03/08/2026

❤️❤️❤️

کالام مین روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاریدیسن خوڑمیں طغیانی کے باعث کالام مین روڈ عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے ب...
03/08/2026

کالام مین روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

دیسن خوڑمیں طغیانی کے باعث کالام مین روڈ عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی تحصیل انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (USDA) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی ہیوی مشینری کے ذریعے روڈ کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین لقمان خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید اسماعیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کالام محزد سریر اور کالام ہوٹل ایسوسی ایشن بحالی کے کام کی نگرانی اور تعاون میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، اور توقع ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے کے اندر کالام مین روڈ دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی جائے گ

03/08/2026

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مہوڈن روڈ عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کالام، محزد سریر، موقع پر پہنچ گئے اور بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹوا کر سڑک کو مختصر وقت میں بحال کر دیا۔

اب مہوڈن روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے،

03/08/2026

وادی کالام میں آج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ تاہم بارش کی وجہ سے معمول کے مطابق بعض مقامات پر چھوٹے نالوں میں پانی آنے سے کالام روڈ عارضی طور پر متاثر ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی تحصیل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یو ایس ڈی اے کی بھاری مشینری موقع پر روانہ کر دی، جہاں روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آئندہ ایک سے دو گھنٹوں میں کالام روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔ یو ایس ڈی اے کی بھاری مشینری اس وقت مسلسل روڈ کلیئر کرنے میں مصروف ہے

Address

Shahgram
Swat
MADYAN

Telephone

+923419421422

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Niaz ali shah journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share