24/05/2026
محترم تمام ہیڈز برائے GPS, GGPS, GES, GGES, GHS, GGHS, GHSS & GGHSS ضلع تلہ گنگ
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 22-05-2026 سے جاری ہیں، تاہم ہمارا داخلہ مہم (Enrollment Campaign) ابھی تک جاری ہے۔ اس وقت ہم 40 اضلاع میں سے 27ویں نمبر پر ہیں۔
لہٰذا تمام ہیڈز سے گزارش ہے کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کے داخلے کیے جا سکیں اور اپنے اپنے سکولز کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
عید کے بعد تمام ہیڈز کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں داخلوں کے حوالے سے کی جائیں گی۔
مزید برآں، عید کے بعد تمام GPS, GGPS, GES, GGES, GHS, GGHS, GHSS & GGHSS ضلع تلہ گنگ کے ہیڈز کے ساتھ سروس بکس کے حوالے سے ایک جامع اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ تمام اساتذہ اور ہیڈز سے گزارش ہے کہ سروس بکس سے متعلق کام مکمل کر کے عید کے بعد پیش کریں۔
نیک تمنائیں اور دلی توقعات کے ساتھ
سی ای او، ڈی ای اے تلہ گنگ