SDO PESCO TANGI

SDO PESCO TANGI This is the Official Page of SDO Pesco Tangi Sub Division

10/05/2025
07/05/2025

حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کے درمیان سیاسی اختلافات اپنے عروج پر تھے جب ایک غیر مسلم بادشاہ نے حضرت معاویہؓ کو خط لکھا اور حضرت علیؓ کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کی۔
حضرت معاویہؓ نے غیرت و حکمت سے جواب دیا:

“ہم اگرچہ آپس میں اختلاف رکھتے ہیں، لیکن ہم ایک دین، ایک نبی اور ایک قبلہ کے ماننے والے ہیں۔ اگر تُو نے ہمارے اختلاف سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی تو میری تلوار سب سے پہلے تیرے خلاف اُٹھے گی۔

آج اگرچہ ہمارے ملک پاکستان میں سیاسی، سماجی یا فکری اختلافات موجود ہیں، مگر ہمیں یہ حقیقت ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ:

ہم سب پاکستانی ہیں، ایک قوم ہیں، اور بیرونی دشمن کے سامنے ایک صف میں کھڑے ہیں۔

کوئی بھی بیرونی طاقت — چاہے وہ سیاسی ہو یا نظریاتی — ہمارے داخلی اختلافات سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرے، تو ہمیں حضرت معاویہؓ کی سنت پر چلتے ہوئے دو ٹوک جواب دینا چاہیے:

“ہمارے باہمی اختلافات اندرونی معاملات ہیں، لیکن وطنِ عزیز کے خلاف تمہاری کسی بھی چال کے جواب میں ہم سب ایک ہیں، اور ایک ساتھ تمہارے خلاف کھڑے ہوں گے۔”

یہ پیغام اتحاد، غیرت، اور خودداری کا ہے — اور پاکستان کو آج اسی جذبے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
اللّٰہ تغالی ہمارے ملک کی حفاظت کریں آمین
Zindabaad
PESCO TANGI SUBDIVISION

ہماری زبان میں اسے ہیرو کہا جاتا ہے، جو موت سے لڑتا ہے، محنت کرتا ہے اور عوام کی خدمت کرتا ہے۔ جب سب لوگ سکون سے سو رہے ...
19/04/2025

ہماری زبان میں اسے ہیرو کہا جاتا ہے، جو موت سے لڑتا ہے، محنت کرتا ہے اور عوام کی خدمت کرتا ہے۔ جب سب لوگ سکون سے سو رہے ہوتے ہیں، وہ اس شدید گرمی میں کام کر رہا ہوتا ہے۔ پھر بھی نہ اس کا محکمہ خوش ہوتا ہے، نہ عوام اس کی قدر کرتے ہیں۔ ایک لائن مین اپنے خاندان اور محکمہ کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان کی قدر کریں ۔اللہ تعالیٰ تمام ٹیکنیکل سٹاف بشمول تمام سٹاف کی حفاظت کرے۔ آمین ۔ سلوٹ لائن مین ۔
دعا گوہ۔ حاجی تسبیح اللہ راہی چیرمین پسکو تنگی سب ڈویژن

21/03/2025
10/02/2025

*پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی*

تمام وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اپنے بجلی بل کے بقایا جات فوری ادا کریں۔ بصورت دیگر ان کے محکمہ جات کو سرکاری مراسلہ ارسال کیا جائےگا تاکہ ان کی تنخواہ اور پنشن سے بقایا جات کی ادائیگی کی جاسکے۔
آپ جس گھر میں رہتے ہیں اس کی بجلی کا بل ادا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے چاہے بجلی میٹر کسی کے نام پر بھی ہو۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی

الحمدللہ ۔ آج ایم ایس تنگی ہسپتال جناب ڈاکٹر امین خٹک صاحب سے چیرمین تنگی سب ڈویژن حاجی تسبیح اللہ نے ہسپتال کے چند بجلی...
27/12/2024

الحمدللہ ۔ آج ایم ایس تنگی ہسپتال جناب ڈاکٹر امین خٹک صاحب سے چیرمین تنگی سب ڈویژن حاجی تسبیح اللہ نے ہسپتال کے چند بجلی کنکشن بقایاجات کے سلسلے میں ملاقات کی ۔ جس پر ایم ایس صاحب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 2600000 سے زیادہ کا چیک جاری کیا ۔ اس کوششیں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے ہم واپڈا پسکو تنگی سب ڈویژن جناب ڈاکٹر امین خٹک صاحب اور اس کی پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں۔ اور آئیندہ بھی اسی طرح تعاون کی توقع رکھتے ہیں ۔

25/06/2024

تنگی نصرت زئ فیڈر پر قصاب خانے کے قریب تار کٹ چکا ہے۔ اس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ان شاءاللہ بہت جلد بجلی بحال ہو جائے گی ۔ تکلیف کے لیے معزرت۔ پسکو تنگی سب ڈویژن

20/06/2024

انتہائی افسوس ناک عمل
حکومت وقت ،لاء اینفورسمنٹ ایجنسیز اور پیسکو حکام سے پوچھنا چاھتا ہوں خدا ناخواستہ اگر اس عمل سے ، کہ پرائیویٹ لوگ بجلی فیڈر چالو کریں گے ہمارا لائن مین فیٹل یا نان فیٹل حادثہ کا شکار ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ کیا ہم مذمتی بیان ہی صرف جاری کرتے رہیں گے خدارہ ایسے عمل کی روک تھام کیجئے ایسا نہ ہو کہ بعد میں صرف پچھتانے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے۔ خدارا اپنے مسائل ٹیبل ٹاک کے ذریعے حال کریں۔ اس میں کسی بھی واپڈا اہلکار کی جان ضائع نہیں ہونا چاہئے ۔ آپ کے تعاون کا بہت شکریہ

مرکزی وصوبائی حکومت کے احکامات پرپیسکو میں بجلی بقایاجات کی وصولی اور ناجائز بجلی استعمال کرنے والوں کو موقع پر گرفتار ک...
12/06/2024

مرکزی وصوبائی حکومت کے احکامات پرپیسکو میں بجلی بقایاجات کی وصولی اور ناجائز بجلی استعمال کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرنے کیلئے کل 11جون سے پولیس نفری,F.C کی نفری اسسٹنٹ کمشنر اور پیسکو سٹاف کے مشترکہ چھاپہ مار کارروائیاں شروع ھوگی CCPO نے آرڈر جاری کیا، ناجائز بجلی استعمال کرنے والے ، اور بجلی نادھندگان کسی بھی شرمندگی سے بچنے کیلئے ناجائز بجلی کی استعمال ختم کریں اور بجلی بقایاجات چھاپہ مار ٹیموں کی آنے سے پہلے پہلے جمع کریں !!!

پیسکو شبقدر ڈویژن میں حافظ سجاد احمد بجلی کرنٹ لگنے سے شہید ھوا پیسکو میں 60 فیصد سٹاف کی کمی کے ساتھ  صرف لاسسز کم کرنے...
04/06/2024

پیسکو شبقدر ڈویژن میں حافظ سجاد احمد بجلی کرنٹ لگنے سے شہید ھوا پیسکو میں 60 فیصد سٹاف کی کمی کے ساتھ صرف لاسسز کم کرنے اور ریکوری بڑھانے پر زور دیا جا رھا ھے جبکہ واپڈا کا اولین فرض کہ کوئی بھی عمل یا ھنگامی صورتحال کھبی بھی کسی کی جان میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتا سٹاف کی حفاظت کو پیسکو انتظامیہ نے پس پشت جبکہ لاسسز اور ریکوری ڈو مور کے فارمولے کو اولین ترجیح دی گئی ھے جس کی وجہ سے پیسکو میں شہادت کا سلسلہ نہیں رک رھا۔
۔مرحوم کا نماز جنازہ آج رات 10 بجے آبائ گاؤں تنگی میں ادا کی جائے گی۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

Address

Tangi
24540

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92916555551

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SDO PESCO TANGI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SDO PESCO TANGI:

Share