RTS Commission SWTD

RTS Commission SWTD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RTS Commission SWTD, Government Organization, DC Compound SWTD Tank, Tank.

The spirit and aim of Khyber Pakhtunkhwa RTS Act, 2014 and establishment of KPK RTSC is to enable the citizens of KPK to avail time-bound, notified public services from public entities in a transparent and efficient manner as a matter of right.

08/09/2023
24/02/2023
23/02/2023

پریس ریلیز
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن
حکومت خیبر پختونخوا
تاریخ : 23/02/2023
ایف آئی آر عدم اندراج, ایس ایچ او اور ایڈیشنل ایس ایچ او پشتخرہ کے تنخواہیں بند, قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چار عوامی شکایات کی شنوائی, ایس ایچ او تھانہ خزانہ کی تنخواہ بند کر دی گئی
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چار عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی. بینج میں چیف کمشنر محمد سلیم خان اور کمشنر جج محمد عاصم امام شامل تھے. پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری احمد یار نے کمیشن کو درخواست دی تھی کہ پولیس انکے ایف آئی آر کی اندراج میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے. کمیشن نے ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ واجد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او محمد جاوید کو سمن جاری کئے تھے. دونوں سرکاری اہلکار کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے. کمیشن نے دونوں اہلکاروں کے تنخواہیں بند کرنے اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے. پشاور سے مفتی محمد ادریس نے بھی ایف آئی آر کے عدم اندراج کی شکایت کی تھی. انکے شکایت پر ایس ایچ او خزانہ مرتضی خان کو سمن جاری کیا گیا تھا لیکن اہلکار دوسری بار بھی کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے. کمیشن نے انکی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کئے. دونوں ایس ایچ اوز کو 14 دنوں کے بعد کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے. پشاور سے تین طلباء, حسن ریاض, نجیب اللہ اور طلحہ علی نے سکول چھوڑنے کے سرٹیفیکیٹ کے عدم فراہمی کے خلاف کمیشن کو درخواست دی تھی. گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول نمبر 1 کے پرنسپل عبدل سعید اور تینوں طلباء کمیشن کے سامنے پیش ہوئےاور فریقین کی بات سنی گئی. کمیشن نے پرنسپل کو ہدایات جاری کئے کہ پیر تک یا تو بچوں کو سرٹیفیکٹ جاری کئے جائیں یا لکھ کر دیا جائے کہ کن وجوہات کے بنا پر جاری نہیں کئے جا سکتے, تاکہ کمیشن مزید کاروائی کو اگے بڑھا سکے. مسسز تسلیم کوثر اور مسسز نسرین بیگم نے فرد کے حصول کے لئے کمیشن سے رجوع کیا تھا. دونوں خواتین تیسری بار بھی غیر حاضر رہی. کمیشن نے انکی درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا. کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ کمیشن ہر جمعرات شہریوں کے شکایات سن رہی ہے. سرکاری اہلکاروں کو بلایا جاتا ہے اور شہریوں کے سامنے بٹھا کر شکایت کی جانچ کی جاتی ہے. کمیشن اس وقت 80 مختلف عوامی خدمات کی بروقت اور شفاف فراہمی کی نگرانی کررہی ہے۔

XEN SDO DPO SHO ki salaries bnd
01/12/2022

XEN SDO DPO SHO ki salaries bnd

New Success stories in RTS
28/10/2022

New Success stories in RTS

RTS Success stories.
28/10/2022

RTS Success stories.

https://www.facebook.com/100066853064536/posts/441444211427344/
15/10/2022

https://www.facebook.com/100066853064536/posts/441444211427344/

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دو بہنوں کو جائیداد میں حصہ دلا دیا

ڈی پی او نوشہرہ اور ایس ایچ او کو 27 تاریخ کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری

چیف کمشنر محمد سلیم خان کی سربراہی میں کمیشن میں چار کیسز کی شنوائی ہوئی. آر ٹی ایس کمیشن کو شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دو بہنوں, مس بیگم اور مس شمائلہ نے درخواست دی تھی کہ ان کو نا صرف باپ کے جائیداد میں حصے سے محروم رکھا گیا ہے بلکہ آبائی گھر سے بھی بے دخل کر دیا گیا ہے. چیف کمشنر محمد سلیم خان کی سربراہی میں کمیشن نے تحصیلدار حنیف اللہ اور پٹواری کو بلوا کر دو ہفتوں کے اندر جائیداد کی منتقلی کے احکامات جاری کئے تھے. دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے بائیس سالوں سے جائیداد کی حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں. وہ عدالت میں بھی کیس جیت چکے ہیں لیکن پھر بھی ان کو حصہ نہیں مل رہا. انکے پاس رہنے کو کوئی ٹھکانہ نہیں. باپ دادا کی جائیداد میں حصہ ہی انکا واحد سہارا ہے. تحصیلدار نے جائیداد تقسیم کرنے کے بعد تمام کاغزی ثبوت کمیشن کو پیش کر دیئے. دونوں بہنوں نے تقسیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خدمات کی بروقت فراہمی پر کمیشن کا شکریہ ادا کیا.
مسز عالیہ کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے. پولیس نے ان کی ایف آئی آر کی اندراج میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا تھا. کمیشن نے ڈی پی او اور حلقہ ایس ایچ او کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے.
خوش گل, جن کا تعلق کرک سے ہے, کو بھی جائیداد کی کاغزات کی حصول میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. چیف کمشنر نے حلقہ تحصیلدار کو احکامات جاری کئے کہ 27 اکتوبر سے پہلے سائل کو تصدیق شدہ کاغزات فراہم کرے اور کمیشن کو رپورٹ جمع کروائے.
کرک سے تعلق رکھنے والے ایک اور شہری اسلام خان کو بھی آنلائن سنا گیا.
کمیشن میں جج محمد عاصم امام اور کمیشنر عامر درانی شامل تھے. چیف کمشنر نے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ کمیشن کے احکامات پر سالوں پرانے مسائل حل ہو رہے ہیں. عوام کو ریلیف فراہم کرنا کمیشن کی اولین ترجیح ہے. اس موقع پر جج عاصم امام کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کرنا عوام کا بنیادی حق ہے اور کمیشن ان کو یہ حق دلوانے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے. کمشنر عامر درانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ جہاں خدمات کی حصول میں مشکالات کا سامنا ہو کمیشن سے رابطہ کیا جائے.

Address

DC Compound SWTD Tank
Tank

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Telephone

+923331140605

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTS Commission SWTD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RTS Commission SWTD:

Share