JUI Digital Media Cell Tank

JUI Digital Media Cell Tank Political Activities

04/08/2026

اگر میں ڈیرہ میں ہوتا تو علیمہ خان ہوٹل کی بجائے میرے گھر میں مہمان ہوتیں۔ پی ٹی آئی ورکروں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں،
جےیوآئی کے مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمن صاحب کی پریس کانفرنس

جمعیت طلباء اسلام مفتی محمود یونٹ آماخیل کے سرپرست قاری محمد خالد صاحب نے تنظیمی خدمات کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکرد...
02/08/2026

جمعیت طلباء اسلام مفتی محمود یونٹ آماخیل کے سرپرست قاری محمد خالد صاحب نے تنظیمی خدمات کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں محمد حمزہ کو بطور جنرل سیکرٹری اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں انجام دینے پر 1,000 روپے نقد انعام سے نوازا۔

اسی طرح محمد افنان کو عشقِ رسول ﷺ سے سرشار بہترین انداز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے پر 1,000 روپے نقد انعام سے نوازا۔

یہ اعزاز نوجوان کارکنان کی حوصلہ افزائی، خدمتِ دین کے جذبے اور تنظیمی ذمہ داریوں میں مزید اخلاص و لگن پیدا کرنے کی ایک قابلِ قدر کاوش ہے۔

اللہ تعالیٰ دونوں بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت، اخلاص، استقامت اور بہترین کردار کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے، ان کی صلاحیتوں میں مزید برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

اسلام آباد جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے جےیوآئی خیبرپختونخوا کے ڈیج...
01/08/2026

اسلام آباد جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے جےیوآئی خیبرپختونخوا کے ڈیجیٹل میڈیا کے صوبائی کوآرڈینیٹر صداقت خان کا ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے وفد کے ہمراہ ملاقات۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب شرکاء اجلاس کو نہایت شفقت، محبت اور عزت و احترام سے نوازا۔ ملاقات کے دوران موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال، درپیش چیلنجز اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
قائدِ جمعیت نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر جمعیت کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، منفی پروپیگنڈے کا مدلل جواب دینے اور نظریاتی محاذ پر ثابت قدم رہنے پر ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کی۔
اللہ تعالیٰ قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو صحت، درازیٔ عمر اور استقامت عطا فرمائے، اور ہمیں ان کی قیادت میں دین و وطن کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

ڈیرہ اسماعیل خان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے جمعیت علمائے اسلام ضلع ٹانک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ضلعی قائمقام...
28/07/2026

ڈیرہ اسماعیل خان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے جمعیت علمائے اسلام ضلع ٹانک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ضلعی قائمقام امیر مولانا شریف الدین اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں ضلعی مجلسِ عاملہ کے اراکین، تینوں تحصیلوں کے امراء، نظماء اور دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ قومی چیلنجز، جماعتی امور اور تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بالخصوص جنوبی اضلاع ٹانک، لکی مروت، بنوں اور دیگر علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر طویل اور سنجیدہ مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے کہا کہ ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور امن و امان کے مسائل سے نکالنے کے لیے دانشمندانہ قیادت، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت ناگزیر ہے۔ انہوں نے جماعتی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مزید مضبوط کریں، تنظیم کو فعال بنائیں اور ہر سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں۔
وفد نے قائد جمعیت کو ضلع ٹانک کی تنظیمی سرگرمیوں، سیاسی حالات اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے ضلع ٹانک کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جماعتی اتحاد، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین فرمائی۔
ملاقات کے اختتام پر ملک میں پائیدار امن، سیاسی استحکام، جمہوریت کی مضبوطی اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ جماعتی امور کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان صاحب نے جماعتی وفد کے ہمراہ جے یو آئی تحصیل ٹانک ٹو کے ڈ...
26/07/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان صاحب نے جماعتی وفد کے ہمراہ جے یو آئی تحصیل ٹانک ٹو کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک طارق محمود ملانہ کے مرحوم چچا حاجی محمود ملانہ مرحوم کی رہائشگاہ "ملانہ ہاؤس پیروانہ ٹانک" کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مرحوم کی بلند درجات اور مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ مولانا نادر خان صاحب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک خاندان کی مثال ہے، اور ہم اپنے ہر کارکن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر ضلعی سرپرست ڈاکٹر محمد شعیب صاحب، سیکرٹری مالیات قاری گل بادشاہ صاحب، ملک صفت اللہ تاروخیل اور دیگر جماعتی احباب بھی ہمراہ تھے۔

جاری کردہ
شبعہ نشرو اشاعت جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک

گزشتہ شب مانجھی خیل چیک پوسٹ ٹانک پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود یہ حملہ نہ...
24/07/2026

گزشتہ شب مانجھی خیل چیک پوسٹ ٹانک پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود

یہ حملہ نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر وار ہے بلکہ پورے علاقے کے امن کو نشانہ بنانے کی سازش ہے۔

ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطاء فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جلد شفائے کاملہ و عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔

حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹانک اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
مولانا اسعد محمود

سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی خصوصی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کیلئے الگ فیڈر منظورٹانک: سابق وفاقی و...
22/07/2026

سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی خصوصی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کیلئے الگ فیڈر منظور

ٹانک: سابق وفاقی وزیر اور جے یو آئی پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا اسعد محمود کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کے لیے بجلی کا الگ فیڈر منظور کر لیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے عرصہ دراز سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ہسپتال کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور لیبر روم میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی مریضوں کی جان بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔

مولانا اسعد محمود نے اس مسئلے کو وفاقی سطح پر متعلقہ حکام کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھایا اور ہسپتال کے لیے الگ فیڈر کی فوری منظوری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں اب ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک کو 24 گھنٹے بلاتعطل بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔

جے یو آئی ٹانک کے ذمہ داران نے کہا کہ مولانا اسعد محمود صاحب ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں پیش رہے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیے الگ فیڈر کی منظوری ان کی عوامی خدمت کا ایک اور ثبوت ہے۔

جے یو آئی کی قیادت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں سٹاف، ادویات اور جدید طبی آلات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات اپنے علاقے میں ہی میسر آ سکیں۔

جاری کردہ:
شعبہ اطلاعات جے یو آئی ضلع ٹانک

اسلام آباد سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود صاحب سے جے یو آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب امیر مفتی ضیاء اللہ، جے یو آئ...
21/07/2026

اسلام آباد سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود صاحب سے جے یو آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب امیر مفتی ضیاء اللہ، جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حافظ غضنفر عزیر، محمد شبیر اور پنجاب سے تشریف آئے ہوئے دیگر جماعتی ذمہ داران کی اہم ملاقات۔

ملاقات میں 15 اکتوبر "مفتی محمود کانفرنس ملتان" اور پنجاب بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حافظ غضنفر عزیز نے مفتی محمود کانفرنس اور پنجاب کے تمام پروگراموں کو قصور کے تاریخی جلسے سے بھی زیادہ شاندار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

16/07/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل ٹانک کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان صاحب نے حالیہ قصور کے موقع پر قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ العالی کے مؤقف کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔
ہم مرکزی قیادت کے ہر حکم پر لبیک کہنے اور اس پر عمل کے لیے تیار ہیں۔

Address

District Tank Khyber Pakhtun Khwa
Tank
29400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Tank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share