BYC-Taunsa Zone

BYC-Taunsa Zone Official account of -Taunsa Zone, Contact us at: [email protected]

A special edition of Darshaan magazine has been published by Bramsh Publications, the Literature Department of the Baloc...
28/07/2025

A special edition of Darshaan magazine has been published by Bramsh Publications, the Literature Department of the Baloch Yakjehti Committee (BYC), dedicated to the Baloch Raaji Muchi.

This edition presents a comprehensive and thoughtful exploration of the Baloch Raaji Muchi held in Gwadar in July 2024, highlighting its cultural, historical, and political importance. It features a rich collection of articles, personal testimonies, critical analyses, and visual documentation that together capture the essence and significance of this landmark event in the Baloch national discourse.

The magazine will soon be available to readers throughout Balochistan.

28/07/2025
26/07/2025


بلوچ راجی مُچی کو ایک سال مکمل ہونے پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ راجی مُچی کو ایک سال مکمل ہو نے والا ہے۔ یہ قومی اجتماع محض ایک سیاسی اجتماع نہیں تھا بلکہ اب یہ بلوچ قومی ورثے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ راجی مُچی نے بلوچ قوم کو نہ صرف ایک مشترکہ شناخت کے تحت یکجا کیا بلکہ اس اجتماع نے عملی طور پر یہ بھی ثابت کیا کہ قومی یکجہتی اور عوامی طاقت ہی اصل قوت ہے۔ جبر اور بربریت پر مبنی ریاستی نظام کا خاتمہ بھی انہی کے ذریعے ممکن ہے۔

اس اجتماع میں شرکت کے لیے ہزاروں بلوچوں نے طویل اور دشوار گزار سفر طے کیے، تلار اور گوادر تک پہنچے اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ یہ لمحات ہماری قومی یکجہتی، سیاسی شعور اور مزاحمتی جذبے کی اعلیٰ ترین مثالیں تھیں۔ راجی مُچی اُن نہتے شہداء کے خون سے روشن ہوا جن کی قربانیوں نے ہزاروں بلوچوں کو اس عزم پر متحد کیا کہ وہ ہر اُس قوت کو مسترد کریں گے جو قومی وحدت اور بقا کے لیے خطرہ ہے۔

اس اجتماع نے سماجی تقسیم اور تفریق کو مسترد کرتے ہوئے قومی شعور کو ہر گھر اور گدان تک پہنچایا اور یہ باور کروایا کہ صرف قومی یکجہتی ہی کے ذریعے ہم اپنی قومی بقا اور تشخص کی ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی شعور اور مزاحمتی فلسفے کو مزید فروغ دینے کے لیے، بلوچ یکجہتی کمیٹی راجی مُچی کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف علمی، سیاسی اور عوامی پروگراموں کا انعقاد کرے گی، جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہوں گے:
۱-بلوچ قومی یکجہتی، موجودہ سیاسی حالات اور مزاحمتی تاریخ پر مبنی علمی و سیاسی مکالمے پر مشتمل ویبینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
۲-بلوچستان بھر میں “بلوچ راجی مُچی: قومی یکجہتی اور مزاحمتی فلسفہ” کے عنوان سے علمی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
۳-بلوچستان بھر میں شعور بیداری کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
۴-سوشل میڈیا پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
۵-شہداء کی قبروں پر چادر کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

تنظیم تمام ریجنوں اور زونز کو تاکید کرتی ہے کہ راجی مُچی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پروگراموں کی تیاریوں کا سلسلہ فوراً شروع کریں۔

ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے علاقوں میں منعقد ہونے والی علمی نشستوں میں بھرپور شرکت کریں، شہداء کی قبروں پر چادر کشائی کی تقریبات میں شامل ہوں، اور سوشل میڈیا آگاہی مہم میں سرگرم حصہ لیں۔


18/07/2025
30/06/2025

پنجگور زون کے رکن شہید زیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ان کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی

گزشتہ روز، 29 جون کو، پنجگور میں 10 برس سے جبری گمشدگی کا شکار ظہیر احمد کے صاحبزادے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر زیشان ظہیر کو پاکستانی فوج کے پرائیویٹ ملیشیا، بدنامِ زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے فٹبال چوک سے اغوا کیا۔

زیشان کی جبری گمشدگی کے فوراً بعد اہل خانہ اور عوام کی جانب سے پنجگور میں دھرنا دیا گیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ آج 30 جون کی صبح نو بجے، ان کے خاندان کو زیشان کی مسخ شدہ لاش وصول ہوئی۔

21 سالہ زیشان ظہیر ایک سرگرم سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن تھے، جو اپنے والد ظہیر احمد سمیت بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز بلند کر رہے تھے۔ وہ ریاستی جبر، تشدد اور ماورائے عدالت کارروائیوں کے خلاف ایک باشعور سیاسی موقف رکھتے تھے۔

زیشان ظہیر کا ماورائے عدالت قتل پاکستانی فوج اور اس کی پرائیویٹ ملیشیا کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی اور بلوچستان میں گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ریاستی مظالم کا تسلسل ہے۔ بلوچستان میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بلوچ شہریوں کو جبری لاپتہ کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں۔ ریاستی درندگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، اور قانون کی کوئی عملداری نظر نہیں آتی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی، شہید زیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ان کی یاد میں تقاریب کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے۔ تمام زونز کو تاکید کی جاتی ہے کہ فوری طور پر احتجاجی پروگرام اور یادگاری تقریبات کی تیاریوں کا آغاز کریں۔ کل سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

Address

Taunsa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BYC-Taunsa Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share