Taunsa Police

Taunsa Police I love Taunsa �

ڈیرہ غازیخان۔ *وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر دور دراز علاقے کے شہریوں کو انہیں کی دہلیز پر انصاف کی ف...
01/08/2026

ڈیرہ غازیخان۔

*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر دور دراز علاقے کے شہریوں کو انہیں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے تھانہ سخی سرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنتے ہوئے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے*

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں تھانہ سخی سرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں دور دراز علاقوں اور دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنا قیمتی وقت بچاتے ہوئے براہِ راست ڈی پی او کے سامنے اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز پیش کیں۔

ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات کو تفصیل سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام درخواستوں پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور بہتر پولیس سروسز کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور ان کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے،

آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ہر تھانہ کے علاقہ میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی فہرست تیار کر کے ان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کی جائے گی اسی طرح سود خوروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

20/07/2026

20/07/2026

06/07/2026

آج تک اپ نے پوری دنیا کی کرنسی نہیں دیکھی ہوگی اب دیکھئے 🤔

ڈیرہ غازی خان:ایلیٹ فورس کے بہادر جوان غلام عباس اور مدثر عباس کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں ادا کر دی گئی...
15/06/2026

ڈیرہ غازی خان:
ایلیٹ فورس کے بہادر جوان غلام عباس اور مدثر عباس کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی، رکن پنجاب اسمبلی اسامہ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی محمد کامران، آر پی او، ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر ، اقبال چانڈیہ، پولیس افسران، سرکاری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰

14/06/2026
16/03/2026

پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل اسد نصیر کی نماز جنازہ پولیس لائنز لیہ میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کی شہید کے نماز جنازہ میں شرکت
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز خان, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی نماز جنازہ میں شرکت

Address

Taunsa
Taunsa
VIDEOS

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share