03/09/2026
پراگریس رپورٹ
بتاریخ: 03 ستمبر 2026
سول ڈیفنس آفس، ضلع ہنگو
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخوا، ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس ضلع ہنگو جناب بصیر علی رحمان کے احکامات اور سول ڈیفنس آفیسر ضلع ہنگو جناب امان اللہ شاہ کی ہدایات کے مطابق ضلع ہنگو میں فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فائر سیفٹی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
آج انسٹرکٹر گریڈ II آفاق احسن اور انسٹرکٹر گریڈ II محمد صہیب سیٹھی نے ہنگو شہر کے مختلف کاروباری مراکز، اسٹیشنری شاپس اور یو بی ایل بینک ہنگو کا تفصیلی فائر سیفٹی انسپکشن کیا۔
دورانِ انسپکشن فائر ایکسٹنگوئشرز کی دستیابی، معیاد اور کارکردگی، برقی وائرنگ، ہنگامی اخراج کے راستوں، آتش گیر مواد کی محفوظ ترتیب اور دیگر ضروری فائر سیفٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
کاروباری مراکز اور متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ فائر سیفٹی کے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھیں، فائر ایکسٹنگوئشرز کو فعال حالت میں رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
سول ڈیفنس آفس ضلع ہنگو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد اور کاروباری مراکز کے معائنے کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان:
اے کیو خان وزیر
سول ڈیفنس آفس ضلع ہنگو