24/05/2026
صوابی ٹوپی روڈ کو دو رویہ کرنے، گدون انڈسٹریل اسٹیٹ بائی پاس روڈ اور غازی بھروتھا بیراج پل کو آئندہ مالی سال بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ۔
مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی (پی کے ایچ اے) سُہیل ادریس سے ملاقات کی، جس میں سابق معاون خصوصی و رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ہیملٹ بازار روڈ کی مرمت، ٹوپی بائی پاس روڈ کی بحالی، صوابی جہانگیرہ روڈ کی مرمت اور انڈسٹریل اسٹیٹ سے بیر گلی تک روڈ کی بہتری کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوابی ٹوپی روڈ کو دو رویہ کرنے، گدون انڈسٹریل اسٹیٹ بائی پاس روڈ اور غازی بروتھا بیراج پل کو آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔