Lion of PTI

Lion of PTI This page for politics please visit my Lion of PTI page.

29/08/2023

‏اللہ الحق ہے
الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ۔۔ مبارک ہو پاکستانیوں۔۔۔
عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل۔۔۔۔

21/08/2023

‏ایک خوش قسمت صحابی کا متاثر کن واقعہ

مدینہ کا بازار تھا ، گرمی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ نڈھال ہورہے تھے ۔ ایک تاجر اپنے ساتھ ایک غلام کو لیے پریشان کھڑا تھا ۔ غلام جو ابھی بچہ ہی تھا وہ بھی دھوپ میں کھڑ ا پسینہ پسینہ ہورہا تھا ۔ تاجر کا سارا مال اچھے داموں بک گیا تھا بس یہ غلام ہی باقی تھا جسے خریدنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں دکھا رہا تھا۔ تاجر سوچ رہا تھا کہ اس غلام کو خرید کر شاید اس نے گھاٹے کا سودا کیا ہے۔ اس نے تو سوچا تھا کہ اچھا منافع ملے گا لیکن یہاں تو اصل لاگت ملنا بھی دشوار ہورہا تھا۔ اس نے سوچ لیا تھا کہ اب اگر یہ غلام پوری قیمت پر بھی بکا تو وہ اسے فورا" بیچ دے گا۔

مدینہ کی ایک لڑکی کی اس غلام پر نظر پڑی تو اس نے تاجر سے پوچھا کہ یہ غلام کتنے کا بیچو گے۔ تاجر نے کہا کہ میں نے اتنے میں لیا ہے اور اتنے کا ہی دے دوں گا۔ اس لڑکی نے بچے پر ترس کھاتے ہوئے اسے خرید لی۔ تاجر نے بھی خدا کا شکر ادا کیا اور واپسی کے راہ لی.

مکہ سے ابو حذیفہ مدینہ آئے تو انہیں بھی اس لڑکی کا قصہ معلوم ہوا۔ لڑکی کی رحم دلی سے متاثر ہوکر انہوں نے اسکے لیے نکاح کا پیغام بھیجا جو قبول کرلیا گیا۔ یوں واپسی پر وہ لڑکی جس کا نام ثبیتہ بنت یعار تھا انکی بیوی بن کر انکے ہمراہ تھی اور وہ غلام بھی مالکن کے ساتھ مکہ پہنچ گیا۔

ابو حذیفہ مکہ آکر اپنے پرانے دوست عثمان ابن عفان سے ملے تو انہیں کچھ بدلا ہوا پایا اور انکے رویے میں سرد مہری محسوس کی۔ انہوں نے اپنے دوست سے استفسار کیا کہ عثمان یہ سرد مہری کیوں!!۔ تو عثمان بن عفان نے جواب دیا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور تم ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تو اب ہماری دوستی کیسے چل سکتی ہے۔ ابو حذیفہ نے کہا تو پھر مجھے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو اور اس اسلام میں داخل کردو جسے تم قبول کرچکے ہو۔

چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا اور وہ کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ گھر آکر انہوں نے اپنی بیوی اور غلام کو اپنے مسلمان ہونے کا بتایا تو ان دونوں نے بھی کلمہ پڑھ لیا۔

حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس غلام سے کہا کہ چونکہ تم بھی مسلمان ہوگئے ہو اس لیے میں اب تمہیں غلام نہیں رکھ سکتا لہذا میری طرف سے اب تم آزاد ہو۔ غلام نے کہا آقا میرا اب اس دنیا میں آپ دونوں کے سوا کوئی نہیں ہے۔ آپ نے مجھے آزاد کردیا تو میں کہاں جاؤں گا۔ حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس غلام کو اپنا بیٹا بنا لیا اور اپنے پاس ہی رکھ لیا۔ غلام نے قران پاک سیکھنا شروع کردیا اور کچھ ہی دنوں میں بہت سا قران یاد کرلیا۔ اور وہ جب قران پڑھتے تو بہت خوبصورت لہجے میں پڑھتے۔

ہجرت کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جن صحابہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی ان میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ اور انکا یہ لے پالک بیٹا بھی تھا۔ مدینہ پہنچ کر جب نماز کے لیے امام مقرر کرنے کا وقت آیا تو اس غلام کی خوبصورت تلاوت اور سب سے زیادہ قران حفظ ہونے کی وجہ سے انہیں امام چن لیا گیا۔ اور انکی امامت میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی بھی نماز ادا کرتے تھے ۔

مدینہ کے یہودیوں نے جب انہیں امامت کرواتے دیکھا تو حیران ہوگئے کہ یہ وہی غلام ہے جسے کوئی خریدنے کے لیے تیار نہ تھا۔ آج دیکھو کتنی عزت ملی کہ مسلمانوں کا امام بنا ہوا ہے.

اللہ پاک نے انہیں خوش گلو اسقدر بنایا تھا کہ جب آیاتِ قرآنی تلاوت فرماتے تو لوگوں پر ایک محویت طاری ہوجاتی اور راہ گیر ٹھٹک کر سننے لگتے۔ ایک دفعہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہونے میں دیر ہوئی۔ آپ ﷺ نے توقف کیوجہ پوچھی تو بولیں کہ ایک قاری تلاوت کررہا تھا، اسکے سننے میں دیر ہوگئی اور خوش الحانی کی اس قدر تعریف کی کہ آنحضرت ﷺ خود چادر سنبھالے ہوئے باہر تشریف لے آئے۔ دیکھا تو وہ بیٹھے تلاوت کررہے ہیں۔ آپ ﷺ نے خوش ہوکر فرمایا : اللہ پاک کا شُکر ہے کہ اُس نے تمہارے جیسے شخص کو میری امت میں بنایا ۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ خوش قسمت صحابی کون تھے؟ انکا نام حضرت سالم رضی اللہ عنہ تھا۔ جو سالم مولی ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے جنگ موتہ میں جام شہادت نوش کیا۔ اللہ کی کروڑ ہا رحمتیں ہوں ان پر ۔

📒السیرۃ النبویۃ(ابن ہشام)، الطبقات الکبریٰ (ابن سعد)

‏آکاش کو قریب 20 گھنٹے حوالات میں رکھنے کے بعد آخر کار رہا کر دیا گیااس دوران تونسہ پولیس نے عوام کی طرف سے لعنتوں کے ان...
15/08/2023

‏آکاش کو قریب 20 گھنٹے حوالات میں رکھنے کے بعد آخر کار رہا کر دیا گیا
اس دوران تونسہ پولیس نے عوام کی طرف سے لعنتوں کے انبار وصول کر لیے
آخخخ تھو

14/08/2023
13/08/2023

ضمانتیں نہیں چاہیئے)
اٹک کے تھانوں کی عجیب صورتحال۔
بتایا جاتاہے کہ گزشتہ 8دنوں میں اٹک کےتھانوں
میں مختلف کیسزمیں ہوشروبا اضافہ ہواہے۔
جن میں لین دین ،لڑائ جھگڑے و دیگرکیسسز شامل ہیں۔
ملزم اور مدعی ایک ہی وقت میں تھانہ جاتےہیں اور ملزم اقرار جرم کرلیتاہے
اور فورآ‏چلان کی ڈیمانڈ کرتےہوئےعدالت پیشی کی درخواست کرتاہے تاکہ ملزم کو جلدازجلداٹک جیل
بھیجا جائے۔
ایک وکیل بتاتا ہے کہ میرےپاس 2اٹک کے ملزمان
کےکیسسزہیں ،جب میں عدالت ضمانتیں حاصل
کرنے گیاتومیرے موء کل نے ضمانت مچلکوں پر
دستخط کرنےسے انکار کردیا۔
وجہ پوچھنےپرکہنےلگےکہ اٹک جیل‏میں عمران خان ہے اور دن میں 2بار دیدار ہوجاتاہے۔
ہمیں ضمانتیں نہیں چاہیئے اور واپس اٹک جیل پہنچ گئے۔
چند خودساختہ ملزمان کو عدالت پیش کیاتو
اقرار جرم کے بعد ملزمان نے جج صاحب سے
اٹک جیل بھیجنےکی درخواست کی جس پر
جج صاحب نے ملزمان کو نا صرف ڈانٹا بلکہ پولیس آفیسر کو بھی جھاڑ‏پلائ۔
جج صاحب کو شک پڑگیاگیاتھاکہ یہ ملزمان صرف
خان کی محبت میں اقرارجرم کررہےہیں اور اٹک جیل منتقل ہونا چاہتےہیں۔
باہر نکلےتو پولیس آفیسرنے ملزمان پرغصہ کرتےہوئےکہا کہ تم لوگوں کی وجہ سےآج میری نوکری جاسکتی تھی۔
دروغ برگردن راوی اب تک 50درجن کے قریب
اٹک تھانوں میں ‏نئےخودساختہ کیسزدرج ہوچکےہیں اور پیسےدیکر
چلان کرائےجارہے ہیں اور اٹک جیل جانےکی
الگ سےلین دین ہورہی ہے۔
پولیس آفیسرز اور وکلاکہتےہیں ایسا ہم پہلی بار دیکھ رہےہیں کہ لوگ بنا کسی جرم اٹک جیل جانا چاہ رہے ہیں۔
اور 2درجن کے قریب ملزم ضمانتیں کینسل
کراچکے ہیں۔
خان ہارکےبھی جیت گیا.... ❤❤❤
Copied

13/08/2023

‏ایک دوست نے بتایا کہ میں سعودیہ میں جاب کرتا ہوں یہاں کی جیلوں جو پاکستانی قیدی تھے ان میں ہماری کمپنی کے بھی دو ورکر تھے جب انسے ملاقات ہوتی تو میں سمجھتا تھا کہ انکا جنازہ جیل سے نکلے گا نہ انکے پاس ریال ہونے نہ سزا معاف ہونی ۔قسم سے روح کانپ جاتی تھی کالے بال انکے جیل میں سفید ہوتے میں نے آنکھوں سے دیکھا ہے کوئی سفارش نہی کوئی پرسان حال نہیں تھا اللہ کا لاکھ لاکھ شکر شہزادہ محمد بن سلیمان پاکستان آیا اور عمران خان نے ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔یہ خبر سن کر میں جیل کی ملاقات کے دن کا انتظار کرنے لگا جس دن ملاقات ہوئی میں نے جاکر خبر سنائی تو جتنے پاکستانی وہاں قید تھے سب سجدے میں گر گئے اللہ کا شکر ادا کرنے لگے وہاں ایک سوڈانی قیدی تھا بڑی غمگین اداسی بے بسی کے ساتھ کہنے لگا واللہ عمران خان میہ میہ ۔میرا دوست کہنے لگا یار سب سے پہلے میرے گھر فون کرکے میری ماں کو لازمی بتانا کہ میں اب آجاونگا ۔مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ میں اسے اب تو بتا دیتا دوست تیری ماں چھ ماہ ہوگیے تیرے حجر میں چل بسی ہے میں نے آنسو پہ کنٹرول رکھتے ہوئے سر ہلایا ۔کچھ دنوں بعد میرا دوست رہا ہوا میں نے اسے کہا کہ بتا کچھ چیزیں لیکر آؤں کیا لینا گھر کے لئے۔ کہنے لگا یار حرم شریف سے بس ایک چادر لے آنا میری ماں کے لئے ۔۔خیر یہ غم کی داستان شاید آپکو بور کرے یہاں ٹاپک کلوز کرتا ہوں ۔اصل ٹاپک کی طرف آتا ہوں جس دن قیدی رہا ہوئے اس دن سے مجھے ہر طرف عمران خان ہی نظر آیا ۔عشق ہوا تھا اس انسان سے ۔اس عشق کو کیسے توڑ سکتا کوئی۔

12/08/2023

اُٹھو بلال آج آزان چھپ کر نہیں بلکہ کعبہ کی چھت پر دو تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ عمر نے اسلام قبول کر لیا ہے
❤️

11/08/2023

دنیا کی عظیم عورتوں میں ایک عظیم ترین عورت
اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہؓ ہیں
❣️❣️

Address

District Swabi Tehsil Topi Village Batakara
Topi
23460

Telephone

+923159283496

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lion of PTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Lion of PTI:

Share