Addl. Assistant Commissioner Topi

Addl. Assistant Commissioner Topi The Official page of
Additional Assistant Commissioner Topi District Swabi Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن (HCC) کے عملے کے ہمراہ تحصیل ٹوپی کے مختلف ...
03/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن (HCC) کے عملے کے ہمراہ تحصیل ٹوپی کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں (Quacks) اور غیر رجسٹرڈ طبی مراکز کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر طبی خدمات فراہم کرنے والے مراکز کا معائنہ کیا گیا، جبکہ متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے عطائی عناصر اور بغیر لائسنس طبی پریکٹس کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے کہا کہ عوام محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کے لیے صرف رجسٹرڈ اور مستند معالجین سے ہی علاج کروائیں، جبکہ غیر قانونی طبی مراکز کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اس قسم کی کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی نگرانی میں کوٹھا خوڑ، ٹوپی میں ڈوبنے کے افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی ان...
03/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی نگرانی میں کوٹھا خوڑ، ٹوپی میں ڈوبنے کے افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تمام متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ ریسکیو 1122، تحصیل انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں نے مشترکہ سرچ آپریشن جاری رکھا اور بھرپور کوششوں کے بعد ڈوبنے والے شخص کی لاش برآمد کر لی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی نے موقع پر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا اور تمام اداروں کی بروقت اور مربوط کارروائی کو سراہا۔ اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ دریاؤں، خوڑوں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے یا غیر ضروری طور پر داخل ہونے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ خان صاحب کی ہدایات اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی نگرانی میں کوٹھا کاز...
02/08/2026

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ خان صاحب کی ہدایات اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی نگرانی میں کوٹھا کازوے کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ کازوے کی بحالی کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں مصروف عمل ہیں تاکہ آمدورفت کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے اور عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور عوامی مشکلات کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری فارسٹ سید حبیب الحسن گیلانی صاحب نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کے ہمراہ بادہ چیک پو...
02/08/2026

ایڈیشنل سیکرٹری فارسٹ سید حبیب الحسن گیلانی صاحب نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کے ہمراہ بادہ چیک پوسٹ، تحصیل ٹوپی میں شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایف او صوابی، ایس ڈی ایف او ٹوپی اور اے سی آر صوابی بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے اور ماحول کے تحفظ، جنگلات کے فروغ اور سرسبز و شاداب پاکستان کے وژن کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، ان کی حفاظت کریں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی، ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر فلڈ سے متاثرہ اور حساس علاقوں کا دورہ کیا۔ ا...
31/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی، ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر فلڈ سے متاثرہ اور حساس علاقوں کا دورہ کیا۔ انسپکشن کے دوران متعدد افراد کو سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطرناک مقامات پر غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔
ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی ہدایت پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ ٹوپی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ فلڈ زدہ علاقوں، برساتی نالوں اور دریا کے کناروں سے دور رہیں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمی سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

31/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی ہدایت پر موجودہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر تحصیل بھر میں اعلانات کرائے گئے۔ عوام الناس، بالخصوص دریاؤں، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی گئی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر پانی کے قریب جانے اور نہانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ عوام سے مکمل تعاون کی درخواست کرتی ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے حالیہ بارشوں کے بعد متاثرہ علاقے زروبی خوڑ  کا دورہ کیا، جہاں انہوں ن...
31/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے حالیہ بارشوں کے بعد متاثرہ علاقے زروبی خوڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی، نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ شہریوں کی مدد اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

Address

Topi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Addl. Assistant Commissioner Topi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share